فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

فاتح

لائبریرین
فاتح آپ کو تو جواب دے دیا ہے اور مقدمہ کے مضبوط ہونے کی گواہی تو مل ہی گئی ہے۔

بات آپ کی صحیح ہے کہ ہم نے باتیں کرکے اس دھاگے کی جو گڈی بنائی اس کی مبارکباد خود ہی ایک دوسرے کو دے لیتے ہیں۔

ویسے آپ نے کتب بینی کے 'فروغ' کے لیے جس تحریک کی بنیاد رکھی ہے اس پر میری طرف سے بے پناہ مبارکباد قبول کیجیے۔

یقینا آپ کی یہ کاوش مستقبل میں اردو کتب کے مطالعہ کے فروغ کی اولین کاوشوں کے سلسلے میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی ۔ :cool:

السلام علیکم!
میں امیدوار محبت سے معذرت کر لیتا ہوں کہ میں نے ان کا یہ مرسلہ پڑھا ہی نہیں:
عمدہ غزل ہے۔
کیا "اے عشق جنوں پیشہ" فراز کو کی کوئی نئی کتاب ہے؟ میرے علم میں‌تو نہیں۔۔۔[
fatehh,
فراز کی یہ کتا ب اور اس کا مقدمہ واقعی بہت اچھا ہے خاص طور پر گزشتہ کتابوں سے منتخب کلام کا حوالہ-
اگر میرے اور ان کے مرسلات کے اوقات کا ملاحظہ کریں تو اندازہ ہو جائے گا کہ بالاتفاق ہم دونوں ایک ہی وقت میں جوابات لکھ رہے تھے۔ لیکن بہرحال معذرت ضروری ہے۔

محب صاحب! چلئے یہ تو خوش نصیبی ہے میری کہ کسی اچھے کام کا بھی مُحرِّک بننا نصیب ہوا ورنہ آج تک تو۔۔۔۔:rolleyes:
والسلام
 
السلام علیکم!
میں امیدوار محبت سے معذرت کر لیتا ہوں کہ میں نے ان کا یہ مرسلہ پڑھا ہی نہیں:

اگر میرے اور ان کے مرسلات کے اوقات کا ملاحظہ کریں تو اندازہ ہو جائے گا کہ بالاتفاق ہم دونوں ایک ہی وقت میں جوابات لکھ رہے تھے۔ لیکن بہرحال معذرت ضروری ہے۔

محب صاحب! چلئے یہ تو خوش نصیبی ہے میری کہ کسی اچھے کام کا بھی مُحرِّک بننا نصیب ہوا ورنہ آج تک تو۔۔۔۔:rolleyes:
والسلام

fatehh,
معذرت کی بالکل بھی ضرورت نہیں۔ - بقول
مومن

سارے گلے تمام ہوئے ایک جواب میں
 
السلام علیکم!
میں امیدوار محبت سے معذرت کر لیتا ہوں کہ میں نے ان کا یہ مرسلہ پڑھا ہی نہیں:

اگر میرے اور ان کے مرسلات کے اوقات کا ملاحظہ کریں تو اندازہ ہو جائے گا کہ بالاتفاق ہم دونوں ایک ہی وقت میں جوابات لکھ رہے تھے۔ لیکن بہرحال معذرت ضروری ہے۔

محب صاحب! چلئے یہ تو خوش نصیبی ہے میری کہ کسی اچھے کام کا بھی مُحرِّک بننا نصیب ہوا ورنہ آج تک تو۔۔۔۔:rolleyes:
والسلام

فاتح ایک تو آپ نام غلط لکھ رہے ہیں امید اور محبت کا ، دوسرا معذرت تو ہوگئی قبول آپ کی اب اور کیا رہ گیا ہے ضروری۔

بہت ہی اچھے کام کے لیے محرک بنے ہیں آپ اور اردو محفل پر آپ کا نام اس کاوش کے لیے جگمگاتا رہے گا ہمیشہ :)
 
فاتح

لائبریرین
فاتح ایک تو آپ نام غلط لکھ رہے ہیں امید اور محبت کا

بوالعجبیء کاتب اسی کو تو کہتے ہیں۔;)
اچھا بھلا پوشیدہ رہ گیا تھا امید اور محبت کی نظر سے یا کم از کم انہوں نے صرفِ نظر سے کام لیا تھا مگر آپ نے ایک اور معذرت واجب کر دی مجھ پر۔
چلئے جی امید اور محبت غلط نام لینے پر آپ سے ایک مرتبہ اور معذرت
 
فاتح ، آپ اپنی غلطی کی سنگینی پر بھی تو غور کیجیے حضور کہ آپ نے کیا سے کیا کر دیا۔ انہوں نے جانے کتنی کاوشوں سے اپنا نام امید اور محبت رکھا ہوگا اور آپ نے انہیں اسی محبت کا امیدوار بنا ڈالا ، اس جرم مسلسل پر آپ کی پکڑ لازم تھی کہ نہیں۔
 
جناب معنویّت کے اعتبار سے دیکھا جائے تو اس میں کوئی خامی نہیں۔ کون نہ ہو گا بھلا امیدوارِ مَحبّت؟ اس سے تو آپ انکار نہیں کر سکتے کہ دنیا میں ہر شخص کسی نہ کسی رنگ میں امیدوارِ مَحبّت ضرور ہے۔ تو اگر میں نے امید اور مَحبّت کی بجائے امیدوارمَحبّت لکھ دیا تو کیا غلطی کی؟
والسلام
 
فاتح

لائبریرین
فاتح، کچھ صنعتِ "عذرِ گناہ، بد تر از گناہ" پر بھی روشنی ڈالیے حضور :grin:

السلام علیکم!
ما قبل مکتوب میں جب یہ ثابت ہو گیا کہ کسی کو امیدوار مَحبّت کہنا غلطی ہی نہیں تو عذرِ تقصیر کیسا؟ نہ تقصیر رہی نہ عذر بچا تو بد اور بد تر کی ردّوقدح کی تو گنجائش ہی نہیں نکلتی جناب;)
والسلام
 
السلام علیکم!
جناب معنویّت کے اعتبار سے دیکھا جائے تو اس میں کوئی خامی نہیں۔ کون نہ ہو گا بھلا امیدوارِ مَحبّت؟ اس سے تو آپ انکار نہیں کر سکتے کہ دنیا میں ہر شخص کسی نہ کسی رنگ میں امیدوارِ مَحبّت ضرور ہے۔ تو اگر میں نے امید اور مَحبّت کی بجائے امیدوارمَحبّت لکھ دیا تو کیا غلطی کی؟
والسلام

معنوی ، لغوی اور اصطلاحی پہلو سے تو اب کوئی اور ہی آکر دیکھے گا اور آپ کو بتائے گا کہ غلطی ہوئی یا اغلاط کر بیٹھے ہیں آپ ، ویسے جمع خاطر رکھیں جب تک یہ دھاگہ پھیل کر ایک کتابچہ نہیں بن جاتا کوئی نہیں آنے والا ;)
 
السلام علیکم
پہلے "گُڈّی" بنا تھا یا نہیں مگر اب یہ دھاگہ ضرور "گُڈّی" بلکہ اُس سے بھی آگے کی کوئی چیز (جس کی صحیح اصطلاح کوئی "پتنگ باز سجنا" ہی بتا سکتا ہے) بن گیا ہے۔
جی ہاں درست فرمایا اب یہاں کوئی نہیں کوئی نہیں آئے گا اور شاید اب یہ صرف ہماری خط و کتابت کے لئےہی مختص ہو گیا ہے۔ اس بات پر بھی امیدوار مَحبّت ;) یا امید اور مَحبّت کا شکریہ ادا کرتا چلوں
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم!
ما قبل مکتوب میں جب یہ ثابت ہو گیا کہ کسی کو امیدوار مَحبّت کہنا غلطی ہی نہیں تو عذرِ تقصیر کیسا؟ نہ تقصیر رہی نہ عذر بچا تو بد اور بد تر کی ردّوقدح کی تو گنجائش ہی نہیں نکلتی جناب;)
والسلام

حضور آپ تو صنعتِ رعایتِ لفظی کے بھی استاد نظر آتے ہیں، کیا خوب لائے ہیں "ما قبل مکتوب" کو کہ دعوٰی و دلیل سب باطل:grin: اور معذرت کے ڈونگرے صلے میں۔ قبلہ محترم یہ تو خود کوزہ و خود کوزہ گر و خود گِلِ کوزہ والا معاملہ ہوگیا۔ چینی زبان، سیاست و فلسفہ آپ کے ممالکِ مفتوحہ میں تو شمار نظر آتے ہیں لیکن ممالکِ مَحرُوسہ میں نہیں :)

۔
 
السلام علیکم
پہلے "گُڈّی" بنا تھا یا نہیں مگر اب یہ دھاگہ ضرور "گُڈّی" بلکہ اُس سے بھی آگے کی کوئی چیز (جس کی صحیح اصطلاح کوئی "پتنگ باز سجنا" ہی بتا سکتا ہے) بن گیا ہے۔
جی ہاں درست فرمایا اب یہاں کوئی نہیں کوئی نہیں آئے گا اور شاید اب یہ صرف ہماری خط و کتابت کے لئےہی مختص ہو گیا ہے۔ اس بات پر بھی امیدوار مَحبّت ;) یا امید اور مَحبّت کا شکریہ ادا کرتا چلوں

فاتح اب تو لگتا ہے اس دھاگے کو آپ نے ڈھیل دے دے کر اتنا اڑا لیا ہے کہ واپس ہاتھ آنے والا نہیں بلکہ کسی سے پیچ لڑا کر کٹ کر کسی کے آنگن میں جا گرنا ہی اس کی تقدیر نظر آتی ہے۔

چلیں اسی بہانے ہماری خط و کتابت تو چلی اور آپ کو شکر شکوے کے اتنے مواقع میسر آئے۔
 
اک شجر ایسا مَحبت کا لگایا جائے
جس کا ہمسائے کے آنگن میں بھی سایا جائے​
:)
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ تو آپ کی منکسر المزاجی اور حسنِ کلام ہے کہ ایسی خوبصورتی سے سکھا گئے کہ "اور" و "وار" صنعت تجنیس قلب نا مرتب" ہیں۔

ارے قبلہ یہ رنگ و نور اور پھر خط کشیدہ الفاظ، میں سمجھا آپ نے کوئی صنعت لگانے کا ربط دیا ہوگا لیکن یہ تو وہی ہوا کہ کوہ کندن و کاہ بر آوردن۔ لگتا ہے اس صنعت میں بھی آپ یدِ طولٰی رکھتے ہیں۔ میرا اشارہ صریحاً ضرب المثل کی طرف ہے۔ :grin:

۔
 
بوالعجبیء کاتب اسی کو تو کہتے ہیں۔;)
اچھا بھلا پوشیدہ رہ گیا تھا امید اور محبت کی نظر سے یا کم از کم انہوں نے صرفِ نظر سے کام لیا تھا مگر آپ نے ایک اور معذرت واجب کر دی مجھ پر۔
چلئے جی امید اور محبت غلط نام لینے پر آپ سے ایک مرتبہ اور معذرت

fatehh,

جی صرف نظر سے کام ضرور لیا تھا پر معذرت پر قطعا یہ نہیں کہا جائے گا کہ ضرورت نہیں ۔ ۔ ۔

کیونکہ بہرحال یہ نام بہت اہم ہے-

اور ہر کوئی امیدوار محبت ہو یہ بھی ضروری نہیں ۔ ۔بہت سے لوگ محبت بانٹنے کے فلسفے پر بھی یقیں رکھتے ہیں
 
Top