مویشی

جاسمن

لائبریرین
هم ایک شهر میں رهتے تھے اور همارے گھر میں ایک دو بکریاں اور مرغیاں هوتی تھیں. هم بچے ان کے نام رکھتے تھے. پوپی،ٹومی،پومی وغیره. کئی بکریوں اور ایک مرغے سے بهت پیار رها.ایک بکری سے اتنا لاڈ کرتے تھے که وه جب چھوٹی تھی توهم بچوں کی گود میں بیٹھا کرتی تھی. بڑی هوئ تب بھی اس کی یهی عادت رهی.ایک مرغا هم بچوں کے ساتھ هی سوتا تھا. بهت صاف ستھری عادات کا مالک تھا. ایک بکرا تو جب قربان هونے والا تھا تو امی اور اماں رو رھی تھیں.
 

اوشو

لائبریرین
مکسڈ ریوڑ انگریزی کے ساتھ اچھا نهیں لگ رها.‎:)‎‏
ملا جلا ریوڑ چلے گا :)
ریوڑ اور ریوڑی کا آپس میں دور کا تعلق بھی نهیں هے.‎:)
اگر ایک بندے کو ایک ہی وقت میں ریوڑ بھی پسند ہو اور ریوڑی بھی تو تعلق تو بن گیا نا :)
 

عزیزامین

محفلین
‎میرے سسرال میں بھینس،بیل،گائے،بکری،بھیڑ،مرغی،گدھا، خرگوش،وغیره هیں/تھے. یعنی یه مویشی آتے جاتے رهتے هیں.کبھی زیاده کبھی کم. مجھے بھیڑ،چھوٹی نسل والی بکری، مرغی جب تک چھوٹی رهے،خرگوش،بطخ کے بچے،گھوڑے،اونٹ اور گدھے کے بچے پسند هیں.‏
کیا آپ نے بھینس ، گائے اونٹ بھیڑ بکری خرگوش ،بطخ کا گوشت بھی کھایا ہے ۔ جانوروں کا دودھ بھی پیا ہے؟
 

جاسمن

لائبریرین
گوشت بھی کھا یا اور سبزی خور بھی ہیں ہہہہہہہہہہہہا
‎عزیز بھائی! سدا هنستے رهیے. میٹرک تک میں نے بالکل گوشت نهیں کھایا. پھر جب کھانا شروع کیا تو بهت کم کھاتی هوں اور ترجیح نهیں دیتی. مجھے گوشت کھانا صحیح طرح سے آتا بھی نهیں. دودھ... بھینس،بکری،گائے،بھیڑ،اونٹنی.‏
 
Top