آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

طارق راحیل

محفلین
images

اردو میں ڈب دیکھی پرسوں
مزا آگیا
 

طارق راحیل

محفلین
زیک،یہ فلم میں نے نوٹ کر رکھی ہے۔ Hunger games یا اس میں سے ایک فلم اس ماہ ضرور دیکھوں گا۔

The Hunger Games (2012) اچھی فلم ہے ۔جبکہ
The Hunger Games: Catching Fire(2013) مجھے اتنی مزیدار نہیں محسوس ہوئی
اب
The Hunger Games: Mockingjay - Part 1 (2014) آئی ہے دیکھتے ہیں اس کو کیسی لگتی ہے ابھی تو ہمیں وقت لگے گا دیکھنے میں اور اگلے سال اس کا
The Hunger Games: Mockingjay – Part 2 نومبر 2015 کی 20 کو اگلا پارٹ آئے گا
دیکھتے ہیں کیا ہو گا ان سب میں

انتظار رہے گا
 

bilal260

محفلین
تیسرے دن dhoom1 نہیں دیکھ سکا ڈائونلوڈ سپیڈ کم تھی ۔ اور یہ فلم نہیں مل رہی۔ڈھونڈ کر ڈائونلڈ کرونگا ۔
اگر میں dhoom لکھتا ہوں تو dhoom 2 and dhoom3ملتی ہے۔ لگتا ہے کوشش کرنی پڑے گی ڈھونڈنے کی۔
کوئی اچھی سی انگلش یا انڈین فلم کا نام لکھ دیں جس میں سٹوری اچھی ہو۔اور سبق آموز ہو فلم۔
 

طالوت

محفلین
pk دیکھی ۔ دوسرے دن پھر ایک دوست کے ساتھ بیٹھ کے دیکھی ۔ اب ڈیوڈ ایٹربو کی "مائیکرو مونسٹرز"دیکھی جا رہی ہے۔
 

اسد

محفلین
'دی میز رنر' (The Maze Runner) دیکھی۔ یہ فلم جیمز ڈیشنر (James Dashner) کی نوجوانوں کے لئے سائنس فکشن، ڈس‌ٹوپِیَن (یوٹوپین کا متضاد)، ایکشن/تھرلر سیریز کے پہلے اسی نام کے ناول پر بنائی گئی ہے۔ یہ فلم سنہ 2014 کی 21ویں سب سے کامیاب فلم ہے۔ IMDb کی ریٹنگ 7/10 - 141,411 ہے جبکہ روٹن ٹومیٹو کی ریٹنگ 63% - 143 ہے۔ یہ پچھلے سال ریلیز ہونے والی کامیاب ترین فلموں میں شامل ہے، کیونکہ اس نے اپنے بجٹ سے دس گنا زیادہ بزنس کیا ہے(34ملین ڈالر / 339 ملین ڈالر)۔
سیریز کی اگلی فلم اس سال ستمبر میں ریلیز ہو گی۔

'دی انٹرویو' دیکھی۔ یہ ایک سیاسی طنزیہ/مزاحیہ فلم ہے جس میں شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ-اُن کے قتل کا منصوبہ بنایا جاتا ہے۔ شمالی کوریا کی دحمکیوں کے نتیجے میں کولمبیا(سونی) نے اس فلم کی ریلیز موخر کر دی۔
IMDb کی ریٹنگ 7.3/10 - 123,263 ہے جبکہ روٹن ٹومیٹو کی ریٹنگ 53% - 72 ہے۔
 
Top