آزادی مارچ اپڈیٹس

حکومت کو اس معاملے کو سیاسی انداز میں لینا چاہئیے تھا۔۔۔کیوں نہ حکومت نے اپنے حق مین کوئی بڑی ریلی یا جلسہ کیا۔۔۔لگتا ہے کہ حکومت کو بھی اندر سے یقین ہے کہ ہمارے جلسے مین لوگ نہیں آئیں گے۔

آپ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک اچھا فیصلہ ہوتا؟ کیا ملک اس کا متحمل ہو سکتا ہے؟
 
آپ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک اچھا فیصلہ ہوتا؟ کیا ملک اس کا متحمل ہو سکتا ہے؟
کیوں نہیں۔۔۔اگر ن لیگ کافی بڑا جلسہ کرکے دکھادیتی تو یہ تاثر ختم ہوجاتا کہ عوام انکے ساتھ نہیں ہیں۔۔۔(جو کہ لگتا ہے کہ واقعی انکے ساتھ نہیں ہیں)
 
BvE2jzJCMAAKrUQ.png
 

زرقا مفتی

محفلین
اگر پی ٹی آئی نے انتخابی اصلاحات یا نظام قانون میں تبدیلی کے لیے کوئی کوشش کی ہے تو وہ بتائیں؟؟؟
پی ٹی آئی کا شروع سے سارا زور دھاندلی پرہی ہے
آپ اگر روزانہ اخبار ہی پڑھ لیا کریں
یہ بتائیے کس کے مطالبے حکومت نے انتخابی اصلاحات کے لئے کمیشن بنانے کا عندیہ دیا ہے اور اخبارات میں اشتہارات بھی دیئے ہیں
 

حسیب

محفلین
آپ اگر روزانہ اخبار ہی پڑھ لیا کریں
یہ بتائیے کس کے مطالبے حکومت نے انتخابی اصلاحات کے لئے کمیشن بنانے کا عندیہ دیا ہے اور اخبارات میں اشتہارات بھی دیئے ہیں
اصلاحات کا کام قومی اسمبلی اور سینٹ میں ہونا ہے وہاں پی ٹی آئی نے کیا کیا؟؟؟
جب کمیٹی بن گئی تھی تو پی ٹی آئی نے شرکت کیوں نہ کی؟؟؟
 

زرقا مفتی

محفلین
پہلی بات تو یہ کہ میرے خیال میں وہ 35 سیٹیں قومی اسمبلی کی نہیں ہیں اُن میں کچھ صوبائی اسمبلی کی ہیں لیکن چلیں ہم فرض کر لیتے ہیں کہ وہ 35 سیٹیں قومی اسمبلی کی ہیں اور وہ پی ٹی آئی نے جیتیں ہیں
لازمی بات یہ ہے کہ اُن 35 سیٹوں میں جیتنے والے ارکان مسلم لیگ نون کے نہیں ہوں گے اس کی ایک واضح مثال این اے 154 ہے جو بقول پی ٹی آئی کے متنازعہ ترین چار حلقوں میں شامل ہے اب وہاں جیتنے والے رکن کا تعلق مسلم لیگ ن سے نہیں ہے بلکہ مسلم لیگ ن کا امیدوار تیسرے نمبر پر ہے
لیکن پھر بھی آپ کے دل کی تسلی کے لیے اگر ہم ن لیگ کی جیتی گئی سیٹوں میں 35 سیٹیں کم کریں تو باقی 91 سیٹیں بچتی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی سیٹیوں میں 35 سیٹیں جمع کریں تو 63 سیٹیں بنتی ہیں
اب 63 سیٹوں والی جماعت کا حق بنتا ہے کہ وہ 91 سیٹوں والی جماعت کی حکومت کو چلینج کرے؟؟؟؟
اس طرح اگر آپ ووٹرز کی تعداد کو دیکھنا چاہیں تو یہ بات بھی یاد رکھیں کہ کئی پی ٹی آئی کے ووٹر لانگ مارچ کے خلاف بھی ہیں اس کی ایک سامنے کی مثال سر زبیر ہیں
عوام کو اپنے جمہوری حقوق کا ادراک نہیں
عوام کی اکثریت جمہوریت کی بقا کو کچھ شخصیات کی سیاسی بقا سے تعبیر کرتی ہے
اس کا واضح ثبوت آپکا یہ جملہ ہے

اب 63 سیٹوں والی جماعت کا حق بنتا ہے کہ وہ 91 سیٹوں والی جماعت کی حکومت کو چلینج کرے؟؟؟؟

بھائی صاحب اگر ملک میں جمہوریت ہے تو 63 سیٹ والی کیا ایک ان پڑھ مزدور جس نے کبھی ووٹ نہ ڈالا ہو اُس کا بھی حق بنتا ہے کہ حکومت کو چیلنج کرے

جمہوریت اور فسطائیت میں بہت فرق ہوتا ہے

اب آپ سے ایک سوال ہے کہ کیا ایک کروڑ چوالیس لاکھ ووٹ لینے والی جماعت کو عوام نے گولیاں برسانے کا استحقاق بھی دیا ہے
گیلانی صاحب کو تو ایک منٹ کے لئے توہین عدالت کے جرم کا مرتکب قرار دیا گیا اور استعفی لے لیا گیا

اور اب چودہ افراد کو قتل کر کے جمہوریت کے پہرے دار بنے ہوئے ہیں
سچ ہے کہ
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
 

زرقا مفتی

محفلین
اصلاحات کا کام قومی اسمبلی اور سینٹ میں ہونا ہے وہاں پی ٹی آئی نے کیا کیا؟؟؟
جب کمیٹی بن گئی تھی تو پی ٹی آئی نے شرکت کیوں نہ کی؟؟؟
اس کمیٹی پر کون بھروسہ کرے جس کے سربراہ نواز شریف کے سمدھی اسحاق ڈار ہوں
اس مثل کے مصداق
اندھا بانٹے ریوڑیاں بس اپنوں اپنو ں کو
 

زرقا مفتی

محفلین
کیا تینوں شریفوں کو نکالنا ہے؟
مجھ سے پوچھیں تو فی الحال شہباز شریف کو استعفی دے دینا چاہیئے اس کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں
نواز شریف اگر نیک نیتی سے انتخابی اصلاحات نافذ کر دے
دھاندلی سے جیتنے والے وزرا کو فارغ کر دے
اور عدلیہ کو صحیح معنوں میں آزاد کردے
اور پولیس کو غیر سیاسی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے
تو اسے موقع دینا چاہیئے
 
شکر ہے قوم سونامی سے تو بچ گئی ...

سول نافرمانی....

شاباش اب سب گھر جاؤ بل مت جمع کرواؤ اور کنکشن کٹے تو عمران خان کو بلاؤ.

عزت بچا کر نکلنے کا اس سے اچھا مشورہ اور کیا ہو سکتا ہے.
 
شکر ہے قوم سونامی سے تو بچ گئی ...

سول نافرمانی....

شاباش اب سب گھر جاؤ بل مت جمع کرواؤ اور کنکشن کٹے تو عمران خان کو بلاؤ.

عزت بچا کر نکلنے کا اس سے اچھا مشورہ اور کیا ہو سکتا ہے.
نیا آزاد پاکستان مبارک ہو۔
 
Top