نویں سالگرہ گپ شپ سالگرہ نہم

عائشہ عزیز

لائبریرین
چلیے پھر ہم پکوڑے ، فروٹ چاٹ اور سادہ پانی سے گزارا چلا لیں گے۔ کہہ دیں گے کہ اس دفعہ محفل کے حالات کو دیکھتے ہوئے سالگرہ سادگی سے منائی گئی۔ :) :) :p
محفل کے حالات کو کیا ہوا بھلا
ارے ہاں آئس کریم کا کہنا تو بھول ہی گئی۔۔ :daydreaming:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہیلو ہیلو

جلدی سے سارے لوگ اکھٹے ہو جائیں اور احمد بھائی میرے خلاف کچھ سازشیں کر رہے ہیں ان کی بات نہ سنیں
اس لیے جو بھی میرے لیے افطار میں آئس کریم لانا چاہے۔۔ اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ :devil: :happy:

عائشہ آپ کے امتحانات ابھی ہوئے ہیں یا ہو رہے ہیں تو آپ کے لیے آئسکریم کا حصہ کچھ زیادہ مختص رہے گا :)
 

x boy

محفلین
سالگرہ سب اردو کے چاہنے والوں کو مبارک ہو، انگریزی کے چاہنے والے بھی شامل ہوسکتے ہیں چونکہ انگریزی کے بغیر بیرون میں بندہ اجنبی ہوتا ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
ہی ہی ہی
وہ تو میرے لیے تھا ناں آپ اپنا مینیو بتائیں بھیا تاکہ میں بھی دیکھوں میں آپ کے والے سے کیا لے سکتی ہوں :p

ارے ہم نے تو اُسی میں سے اپنا مینو بنا لیا تھا۔ یعنی پکوڑے، فروٹ چاٹ اور سادہ پانی۔ :)

ہم تو قناعت پسند ہیں گزارا کر لیں گے۔ :p البتہ آپ کے ہاں اگر کسی آئٹم کا اضافہ ہو تو شاید ہم اپنی قناعت پسندی پر لمحاتی سمجھوتے پر آمادہ ہو جائیں۔ :) :) :happy:
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ارے ہم نے تو اُسی میں سے اپنا مینو بنا لیا تھا۔ یعنی پکوڑے، فروٹ چاٹ اور سادہ پانی۔ :)

ہم تو قناعت پسند ہیں گزارا کر لیں گے۔ :p البتہ آپ کے ہاں اگر کسی آئٹم کا اضافہ ہو تو شاید ہم اپنی قناعت پسندی پر لمحاتی سمجھوتے پر آمادہ ہو جائیں۔ :) :) :happy:
اچھا بابا ٹھیک ہے :p
واہ ہ ہ ہ ہ ۔۔۔ بہت بہت مبارک ، کیسے ہوئے امتحانات :)
اچھے ہوگئے آپی :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
:) :)
ٹھیک ہے عائشہ لیکن زیادہ دیر نہیں لگانی ہے بلکہ جلد ہی بتا دیں کیونکہ سید فصیح احمد بھائی کو ڈشز تیار کرنے اور پکانے کے لیے بھی وقت چاہیے ہو گا اور پھر نیرنگ خیال بھائی کو ڈیلیوری وقت پر پہنچانا ہو گی اور پھر ماہی احمد نے سب کچھ سجانا ہو گا افطار سے پہلے ہی اور فرحت کیانی نے چیک کرنا ہو گا کہ سب ڈشز صحیح ہیں یا نہیں، اور پھر اس سب کے بعد جا کر ہمیں موقع ملے گا کھانے کا :)
جی ہاں. شگفتہ جب سامان آ جائے تو مجهے آواز دے دیجئے گا.

باقی تو سب ٹھیک ہے۔ لیکن یہ فرحت کیانی افطار سے پہلے ساری ڈشز چیک کر لیتی ہیں۔ یہ بہت اندر کی خبر دی ہے آپ نے۔۔۔ :p
جی ہاں افطار سے پہلے چیک کر لیتی ہوں کہ کیا کیا موجود ہے.
آپ کی طرح چکهتی نہیں ہوں بہرحال.:cowboy:
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
سید فصیح احمد بھائی باورچی خانے کے اخراجات کی بالکل فکر نہیں ، جتنا مرضی چاہیں ان صندوقوں سے فنڈز لے سکتے ہیں ۔
:)
حاضر آپی ۔۔۔ :) :)
بھئی اپنی یاداشت میں جتنی ڈشز ہیں سب بنا ڈالیں گے ۔۔۔ یوں بھی سالگرہ روز روز تھوڑا ہی منائی جاتی ہے ۔۔۔۔۔ :) ، :) ، :)
bbq.gif
،،،
pancake.gif
،،،
pizza.gif
،،،
salad.gif
،،،
bbq-skewer.gif
،،،
japanese-restaurant-smiley-emoticon.gif
،،،
oven-hot-chicken-smiley-emoticon.gif
،،،
tea.gif
،،،
italian-chef.gif
،،،
steak-on-the-grill-smiley-emoticon.gif
 
Top