نویں سالگرہ لائحہ عمل برائے سالگرہ نہم

ابتدا کرتے ہیں اردو محفل کی نویں سالگرہ کی پیشگی مبارکباد سے اور پھر سالگرہ کے جشن کا لائحہ عمل مرتب کرتے ہیں۔ سالگرہ کے جشن کی منصوبہ بندی اور نظم و ضبط سے لے کر شرکت تک ہر مرحلے میں تمام محفلین کا کردار اہم ہوتا ہے۔ لہٰذا حسب توفیق بڑھ کر یہ ذمہ داریاں سنبھال لیں اور اس بات کا انتظار مت کریں کہ کوئی کہے گا تو آگے آئیں گے۔ :)

سالگرہ کی تقریب سابقہ روایات کے مطابق ان شاء اللہ پورے جولائی ماہ جاری رہے گی۔ ذیل میں تقریب کا ایک عارضی سا خاکہ پیش کیا جا رہا ہے۔ اس میں ضرورت کے مطابق رد و بدل کی جا سکتی ہے۔ :)

ہفتہ اول: افتتاحی ہفتہ
- عمومی مبارکباد
- موسسین، اسٹاف اراکین و دیگر محفلین کا محفلین سے خطاب و تاثرات
- انتظامی نوعیت کی تبدیلیوں کے حوالے سے اعلانات
- جشن سالگرہ کوریج چینل
- محفل اور محفلین کے بارے میں احباب کی تحریریں اور دلچسپ سلسلے
- محفل کے اعزازی ایوارڈ اور اس کے لئے نامزدگیاں؟ (اگر کوئی اسے کو آرڈینیٹ کرنے کو آگے آئے)

ہفتہ دوم: ہفتہ ادب
- محفل ادب کی پیش رفت کی سالانہ رپورٹ و مستقبل کے عزائم
- دلچسپ ادبی مشاغل و سلسلے مثلاً مشاعرہ بے ادبا، سنجیدہ مشاعرہ، محفلین کے لئے اشعار اور خاکے وغیرہ
- مقابلہ مضمون نویسی؟
- محفل کی سالنامہ مجلے پر کام؟ (اگر ایک یا زائد احباب اس کا بیڑا اٹھانے کو سامنے آئیں)

ہفتہ سوم: ہفتہ ٹیکنالوجی و ہفتہ لائبریری
- اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کی پیش رفت اور مستقبل کے منصوبے
- اردو ویب کا پچھلا سال - ڈیویلپمینٹ و ٹیکنالوجی کا ایک جائزہ
- ٹیکنولوجی و ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے مستقبل کے عزائم و اہداف کا تعین
- اردو ویب کی مجموعہ لغات کے ایکسپلورر کا "بیٹا" پیش منظر
- ٹائپو گرافی کے حوالے سے پیش رفت
- فورم کے زمرہ جات کی فہرست اور محفل اسٹاف میں ممکنہ رد و بدل
- ڈیویلپمنٹ ٹیوٹوریلز وغیرہ کے سلسلے
- محفل کے استعمال کے حوالے سے ٹیوٹوریل

ہفتہ چہارم: اختتامی ہفتہ
- کچن کارنر، روز مرہ کے معاملات، فیشن و ملبوسات وغیرہ سے متعلقہ دھاگے
- سالگرہ کے حوالے سے احباب کے اختتامی تاثرات
- مستقبل کے لئے محفل کے تعمیری و علمی تشخص کی ارتقا کے حوالے سے احباب کی آرا
- محفل کے اعزازی ایوارڈ کا اعلان؟ (اگر ممکن ہوا)
- محفل کے سالنامہ کا اجرا؟ (اگر ممکن ہوا)
- دیگر مقابلہ جات کے نتائج کا اعلان

نوٹ: کوئی بھی سلسلہ محض ایک ہفتہ تک محدود نہیں ہوگا بلکہ شروع ہونے کے بعد اخیر تک چلتا رہے گا۔ :)

یہ محفل محفلین سے ہے لہٰذا اوپر بیان کردہ اکثر مشاغل و منصوبے بغیر آپ احباب کی شرکت اور تعاون کے ممکن نہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں مزید منصوبے ہوں تو ان کو یہاں بیان کرنے یا محفل اسٹاف سے ذاتی مکالمے میں مشاورت کرنے میں قطعی تکلف نہ برتیں۔ نیز یہ کہ جن سلسلوں کی ذمہ داری لے سکتے ہیں اس کے لئے آگے آئیں۔ :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
ابھی بہت کچھ کہنا چاہتا ہوں مگر پھر سوچا کہ ابھی سب کہہ دیا تو سالگرہ پر کیا کہوں گا !! اس لیئے خاموش ہوں مگر ،،،
زندگی کی چند بہت عزیز خوشیوں میں سے ایک ہے محفل کی سالگرہ پر موجود ہونا ،،،، اکثر لوگ پوچھتے ہیں وجہ اس کی ۔۔۔ مگر شائد محفل سے یہ احساسات پہلی نظر کے پیار والا چکر ہوا ہے ،،، اب تو کچھ نہیں ہو سکتا بھئی ،،، :) :)
بس دعا ہے اللہ پاک میرے اس مسکن ثانی کو ہمیشہ یونہی آباد و قائم رکھے آمین!! ۔ :) :) :) :)
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
ابھی بہت کچھ کہنا چاہتا ہوں مگر پھر سوچا کہ ابھی سب کہ دیا تو سالگرہ پر کیا کہوں گا !! اس لیئے خاموش ہوں مگر ،،،
زندگی کی چند بہت عزیز خوشیوں میں سے ایک ہے محفل کی سالگرہ پر موجود ہونا ،،،، اکثر لوگ پوچھتے ہیں وجہ اس کی ۔۔۔ مگر شائد محفل سے یہ احساسات پہلی نظر کے پیار والا چکر ہوا ہے ،،، اب تو کچھ نہیں ہو سکتا بھئی ،،، :) :)
بس دعا ہے اللہ پاک میرے اس مسکن ثانی کو ہمیشہ یونہی آباد و قائم رکھے آمین!! ۔ :) :) :) :)
مسکن اول یعنی فیس بک؟ :)
 
- محفل کے اعزازی ایوارڈ اور اس کے لئے نامزدگیاں؟ (اگر کوئی اسے کو آرڈینیٹ کرنے کو آگے آئے)
:)
خیر مبارک سعود بھائی، بہت اعلیٰ، میری طرف سے بھی تمام حاضر، غیر حاضر، ناراض، راضی، بلاکڈ، رِسٹریکٹڈ، حالیہ، سابقہ محفلین کو پیشگی سالگرہ مبارک :)

جہاں تک اقتباس میں شامل پوائنٹ ہے یہاں شاید میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں۔

پوچھنا بس یہ تھا کہ ایوارڈ اعزازی ہونے کے ساتھ ساتھ ورچوئل ہوں گے یا فیزیکل :)

اگر فیزیکل ہوں گے تو شاید کچھ محفلین کو یاد ہو کہ میں نے ماحول کے تحفظ سے متعلق "عین عمل" نام کی ایک مہم کے لیے یہاں سے خطاطی کے کچھ نمونے مانگے تھے جن میں سے منتخب کو بطور لوگو استعمال ہونا تھا۔

لیکن پھر اسلام آباد سے ہی ایک محترمہ نے ہمیں "عین عمل " کچھ یوں لکھ کر دیا۔ جسے ہم نے دو رنگوں میں ڈھالا۔
487811_634602606553419_765757088_n.png

پھر اس سال "عین عمل " کی جانب سے پہلے سالانہ ایوارڈز کا سوچا گیا جن کے بارے میں ہمارا آئیڈیا کسی شیلڈ یا مخصوص ڈیزائن کے ایوارڈ کے بجائے اسی خطاطی کو بطور ایوارڈ استعمال کرنے کا تھا۔ تو سب سے پہلے فوٹو شاپ سے ڈیزائن بنا کر دیکھا
10006294_841342109212800_895290450_n.jpg

پھر اسے ہم نے اخروٹ کی لکڑی سے یوں عملی شکل میں ڈھالا۔

10357174_881493951864282_1505593192923211352_n.jpg

10418276_884870298193314_6730011042095183645_n.jpg

اب ہمیں یہ بتایا دیا جائے اگر کہ کیا یہ ایوارڈ حقیقتاََ دیے جانے ہیں تو شاید یہیں محفلین ہی میں سے ہم کسی سے خطاطی کروا کر اردو محفل کا نام اور اسے ایوارڈ کی شکل میں ڈھال لیں۔
 
بہت اعلیٰ، میری طرف سے تمام حاضر، غیر حاضر، ناراض، راضی، بلاکڈ، رِسٹریکٹڈ، حالیہ، سابقہ محفلین کو پیشگی سالگرہ مبارک :)

جہاں تک اقتباس میں شامل پوائنٹ ہے یہاں شاید میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں۔

پوچھنا بس یہ تھا کہ ایوارڈ اعزازی ہونے کے ساتھ ساتھ ورچوئل ہوں گے یا فیزیکل :)

اگر فیزیکل ہوں گے تو شاید کچھ محفلین کو یاد ہو کہ میں نے ماحول کے تحفظ سے متعلق "عین عمل" نام کی ایک مہم کے لیے یہاں سے خطاطی کے کچھ نمونے مانگے تھے جن میں سے منتخب کو بطور لوگو استعمال ہونا تھا۔

لیکن پھر اسلام آباد سے ہی ایک محترمہ نے ہمیں "عین عمل " کچھ یوں لکھ کر دیا۔ جسے ہم نے دو رنگوں میں ڈھالا۔
487811_634602606553419_765757088_n.png

پھر اس سال "عین عمل " کی جانب سے پہلے سالانہ ایوارڈز کا سوچا گیا جن کے بارے میں ہمارا آئیڈیا کسی شیلڈ یا مخصوص ڈیزائن کے ایوارڈ کے بجائے اسی خطاطی کو بطور ایوارڈ استعمال کرنے کا تھا۔ تو سب سے پہلے فوٹو شاپ سے ڈیزائن بنا کر دیکھا
10006294_841342109212800_895290450_n.jpg

پھر اسے ہم نے اخروٹ کی لکڑی سے یوں عملی شکل میں ڈھالا۔

10357174_881493951864282_1505593192923211352_n.jpg

10418276_884870298193314_6730011042095183645_n.jpg

اب ہمیں یہ بتایا دیا جائے اگر کہ کیا یہ ایوارڈ حقیقتاََ دیے جانے ہیں تو شاید یہیں محفلین ہی میں سے ہم کسی سے خطاطی کروا کر اردو محفل کا نام اور اسے ایوارڈ کی شکل میں ڈھال لیں۔
ماضی میں تصویری ایوارڈ کی روایت رہی ہے، لیکن کئی دفعہ ڈیزائنرس بر وقت ایوارڈ ڈیزائن فائنلائز کرنے سے قاصر رہتے تھے اور اس کے پیچھے بہت دوڑ بھاگ کرنی پڑتی تھی، جب تک کچھ بن نہ جائے۔ اس کے بعد یہ ترمیم کی گئی کہ محض ٹائٹل دیے گئے، مثلاً سال کے شاعر محفل، سال کے جدید نئے رکن، محفل کی مسکان وغیرہ۔ پچھلے دو برسوں میں کو آرڈینیشن اور لیڈر شپ کے بحران کے باعث اس بابت ووٹنگ نہیں ہو پا رہی تھی اس لیے یہ اعزازات اور ٹائٹلز کا سلسلہ موقوف ہو گیا تھا۔ اگر احباب سامنے آئیں تو ایسے سلسلوں کو یقیناً جاری رکھا جا سکتا ہے۔ رہا سوال تصویر سے آگے اس کو مٹیریل کی شکل دینا، تو اس کے امکانات ذرا کم ہیں، کیوں کہ بین الاقوامی سرحدوں کو پار کر کے ایسی چیزیں ہر کسی تک پہنچانا مشکل امر ہے اور ہمارے پاس اس کے لیے موزوں وسائل دستیاب نہیں ہیں۔ :) :) :)
 
ہممم
میرا خیال ہے اگر یہ پتہ چل جائے کہ ایوارڈ یافتہ کون قرار پاتے ہیں اور کتنے ہیں تو شاید اس طرح ان کے محلِ وقوع کا پتہ لگ جانے کے باعث آسانی سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ خرچ کیا آ سکتا ہے۔ اگر حقیقی ایوارڈز طے پا جاتے ہیں تو میں ہر ممکن کوشش کرتا ہوں کہ کم از کم ایوارڈز میری جانب سے پیش کیے جا سکیں۔ باقی ڈیلیوری کا مل بیٹھ کر حل نکل سکتا ہے۔
 
در اصل محفل میں ایوارڈ اور ٹائٹل تفریحی نوعیت کے ہوتے ہیں لہٰذا ایک جیسا ایوارڈ ہر مقصد کے لیے استعمال نہیں ہو پاتا۔ اسی لیے عموماً اسے تصویری ایوارڈ تک محدود رکھا جاتا ہے۔ اولین دنوں میں اسے یوزر پروفائل کے ساتھ منسلک رکھا جاتا تھا۔ لیکن آپ اسے مادی شکل دینا چاہتے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں بجز اس کے کہ یہ کام غالباً اس سے زیادہ مشکل ثابت ہوگا جتنا آپ سوچ رہے ہیں، گو کہ اخراجات بڑا مسئلہ نہیں ہیں۔ ویسے اس گفتگو کو آگے بڑھانے کے لیے سالگرہ کے زمرے میں علیحدہ لڑی کا آغاز کر سکتے ہیں۔ :) :) :)
 
خیر مبارک سعود بھائی، بہت اعلیٰ، میری طرف سے بھی تمام حاضر، غیر حاضر، ناراض، راضی، بلاکڈ، رِسٹریکٹڈ، حالیہ، سابقہ محفلین کو پیشگی سالگرہ مبارک :)

جہاں تک اقتباس میں شامل پوائنٹ ہے یہاں شاید میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں۔

پوچھنا بس یہ تھا کہ ایوارڈ اعزازی ہونے کے ساتھ ساتھ ورچوئل ہوں گے یا فیزیکل :)

اگر فیزیکل ہوں گے تو شاید کچھ محفلین کو یاد ہو کہ میں نے ماحول کے تحفظ سے متعلق "عین عمل" نام کی ایک مہم کے لیے یہاں سے خطاطی کے کچھ نمونے مانگے تھے جن میں سے منتخب کو بطور لوگو استعمال ہونا تھا۔

لیکن پھر اسلام آباد سے ہی ایک محترمہ نے ہمیں "عین عمل " کچھ یوں لکھ کر دیا۔ جسے ہم نے دو رنگوں میں ڈھالا۔
487811_634602606553419_765757088_n.png

پھر اس سال "عین عمل " کی جانب سے پہلے سالانہ ایوارڈز کا سوچا گیا جن کے بارے میں ہمارا آئیڈیا کسی شیلڈ یا مخصوص ڈیزائن کے ایوارڈ کے بجائے اسی خطاطی کو بطور ایوارڈ استعمال کرنے کا تھا۔ تو سب سے پہلے فوٹو شاپ سے ڈیزائن بنا کر دیکھا
10006294_841342109212800_895290450_n.jpg

پھر اسے ہم نے اخروٹ کی لکڑی سے یوں عملی شکل میں ڈھالا۔

10357174_881493951864282_1505593192923211352_n.jpg

10418276_884870298193314_6730011042095183645_n.jpg

اب ہمیں یہ بتایا دیا جائے اگر کہ کیا یہ ایوارڈ حقیقتاََ دیے جانے ہیں تو شاید یہیں محفلین ہی میں سے ہم کسی سے خطاطی کروا کر اردو محفل کا نام اور اسے ایوارڈ کی شکل میں ڈھال لیں۔
کبھی کبھی آپ اچھا کام بھی کر جاتے ہیں :heehee:
 
Top