نویں سالگرہ

  1. ماہی احمد

    تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 40 : نویں سالگرہ اینڈ میٹھی عید سپیشل :)

    حاضرین محفل کی خدمت میں ماہی کا سلام ایک بار پھر تھیم فوٹوگرافی کی ایک اور قسط :rainbow:نویں سالگرہ اینڈ میٹھی عید سپیشل:rainbow: کے ساتھ حاضر ہیں :) بات دراصل کچھ یوں ہے کہ میں نے سوچا میٹھی عید کی آمد آمد ہے :)یقیناً آپ سب نے زبردست سی تیاریاں تو کی ہی ہوں گی اور پھر عید کے لحاظ سے اور...
  2. ماہی احمد

    تہی داماں۔۔۔از ماہی احمد۔۔۔(نویں سالگرہ کے موقع پر)

    اس نے ایک بار اپنے سامنے کھلی ڈائری کے صفحوں پر نظر دوڑائی۔ چند بے ربط جملے، کچھ الفاظ اور بس۔ یہ کیسے ہو سکتا تھا؟ وہ جتنے لفظ مٹھی میں بھر کر بکھیرتی جاتی تھی سب کے سب سطحِ قرطاس پر مردہ مچھلیوں کی طرح تیرنے لگتے تھے۔ یوں جیسے کوئی جان ہی نہ ہو ان میں۔ یہ کیسے ممکن تھا؟ ایک ماہ میں اس کی چار...
  3. نیرنگ خیال

    شیف (اردو محفل کی نویں سالگرہ پر)

    شام ڈھلنے کے قریب تھی۔ سامنے ٹی وی پر ایک ہی چینل بہت دیر سے چل رہا تھا۔ ہم کبھی ٹی وی پر نگاہ ڈالتے تو کبھی چند گز دور پڑے ریموٹ پر۔ دل چاہ رہا تھا کہ اٹھ کر ریموٹ اٹھا لیں۔ لیکن اس سے ہماری سست طبع پر حرف آنے کا شدید امکان تھا۔اگرچہ گھر میں اور کوئی نہ تھا جو کہہ سکتا کہ اس نے خود اٹھ کر...
  4. سید عاطف علی

    نویں سالگرہ محفل اورجملہ اہل ِ محفل کے لیے ایک رباعی بسلسلہ جشن ِ سالِ نہم

    رباعی اردو کی ہر ایک سائٹ ہے "محبوبہ "مری ملفوظہ و منطوقہ و مکتوبہ مری ہیں مخلص و بے لوث یہاں سب احباب بس محفل ِ اردو ہوئی "منکوحہ" مری
  5. نیرنگ خیال

    نویں سالگرہ مدتوں لیکن ہمیں کچھ راہ گزر یاد آئیں گے

    طرب کے لمحات ہوں یا غم کا کوئی موسم ہو۔ انسان کو پرانے تعلقات، پرانے دوست ہمیشہ یاد آتے ہیں۔ چاہے کتنی ہی لڑائیاں ہو کسی سے یا کس قدر ہی اختلافات ہوں۔ ربط نہ رہے تو وقت سب پر دھول ڈال دیتا ہے۔ اور ایسے میں کبھی جب یاد آتی ہے توسب اختلافات لڑائیاں بےمعنی معلوم ہوتے ہیں۔ یوں لگتا ہے جیسے ان کی کچھ...
  6. ابن سعید

    نویں سالگرہ لائحہ عمل برائے سالگرہ نہم

    ابتدا کرتے ہیں اردو محفل کی نویں سالگرہ کی پیشگی مبارکباد سے اور پھر سالگرہ کے جشن کا لائحہ عمل مرتب کرتے ہیں۔ سالگرہ کے جشن کی منصوبہ بندی اور نظم و ضبط سے لے کر شرکت تک ہر مرحلے میں تمام محفلین کا کردار اہم ہوتا ہے۔ لہٰذا حسب توفیق بڑھ کر یہ ذمہ داریاں سنبھال لیں اور اس بات کا انتظار مت کریں...
Top