اردو محفل کی زین فورو 1.3.3 نسخے پر اپگریڈ

vuefx.gif
 

زیک

مسافر
لگ رہا ہے کہ اپگریڈ سے آئی فون پر ٹائپنگ کی سستی والا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔
 
آپ کی بات بجا
لیکن میں نے نوٹ کیا ہے
کہ کافی سارے دھاگوں میں بیرونی اٹیچ منٹس کے لنک مردہ ہو چکے ہیں
جس کی وجہ سے ان دھاگوں کا سارا مزا کرکرا ہو جاتا ہے اور بات سمجھنے والا تشنہ رہ جاتا ہے۔
آپ کی بات بالکل درست ہے اور اس بات کا شدت سے احساس ہے ہمیں۔ لیکن اس کی اہمیت ایسی لڑیوں میں زیادہ ہوتی ہے جہاں تصاویر باقی مواد تصویر کے بغیر بے مصرف ہو جائے، مثلاً کوئی باتصویر ٹیوٹوریل۔ اس کے بر عکس کسی نے اپنے آس پاس کے خوبصورت مناظر کی تصویریں شامل کی ہیں اور وہ چند برس کے بعد گم ہو جائیں تو لڑی یقیناً بے مزہ ہو جائے گی لیکن یہ نقصان بہت بڑا نہیں ہوگا کیونکہ جب لڑی منظر عام پر آئی تھی تک اس سے بے شمار لوگ استفادہ کر چکے تھے۔ اب اس توازن کو کون برقرار رکھے یہ بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ منسلکات کی اجازت دے دی جائے تو احباب عموماً مزاحیہ تصاویر اور سوشل میڈیا پر گردش کرتے دوسرے لایعنی مواد منسلک کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ :) :) :)
 
ابن سعید
ہم نے بھی ایک سوال کیا ہے جناب
محترم آپ تو "ان الانسان خلق ھلوعا" کی مثال بنے ہوئے ہیں۔ ذاتی مکالمے، اسکائپ، سمیت محفل کے پبلک فورم میں کم از کم تین چار جگہوں پر ایک ہی بات کرتے پھر رہے ہیں۔ ایسے لگ رہا ہے جیسے کائینات منجمد تھی بس محفل کے اپگریڈ کے انتظار میں اور اس کے فوراً بعد اگر متعلقہ وسائل عام نہ کیے گئے تو کائنات ایک دفعہ پھر منجمد ہو جائے گی۔ محترم ذرا خیال رکھیں کہ اردو ویب کی انتظامیہ بھی انسانوں پر ہی مشتمل ہے اور ان کی بھی ترجیحات ہوتی ہیں، مصروفیات ہوتی ہیں، کام کرنے کی ایک رفتار ہوتی ہے۔ ایسے میں ابھی ہم نیند سےبیدار ہوئے یا محفل میں اپگریڈ کے بعد جائزہ لے رہے ہیں کہ سب کچھ اپنی جگہ درست ہے یا نہیں، کوئی مسئلہ ہے تو اس کو دور کرنے میں لگے ہیں، کہیں نئے ترجموں کی ضرورت ہے تو اس پر کام کر رہے ہیں۔۔۔ لیکن احباب چاہتے ہیں کہ سب کچھ ترک کر کے ان کی سنی جائے۔۔۔ اور ہر اس جگہ ایک ہی بات دہراتے رہیں گے جہاں سے گزر ہونے کا امکان ہو۔ :) :) :)
 
’’جواب ارسال کریں‘‘ یہ ٹیب ایک سے زائد بار دبانی پڑ رہی ہے۔ اور اس میں کبھی جواب ارسال ہو جاتا ہے کبھی نہیں ہوتا۔ ایسی ہی کوشش میں یہ ایک جملہ دو بار تین بار ارسال ہو جاتا ہے اور کبھی ہوتا ہی نہیں۔ مذکورہ ٹیب کو دیکھ لیجئے ایسا کیوں ہوتا ہے۔ دوسروں کا مسئلہ بھی رہا ہو گا۔
بہت آداب۔
 
’’جواب ارسال کریں‘‘ یہ ٹیب ایک سے زائد بار دبانی پڑ رہی ہے۔ اور اس میں کبھی جواب ارسال ہو جاتا ہے کبھی نہیں ہوتا۔ ایسی ہی کوشش میں یہ ایک جملہ دو بار تین بار ارسال ہو جاتا ہے اور کبھی ہوتا ہی نہیں۔ مذکورہ ٹیب کو دیکھ لیجئے ایسا کیوں ہوتا ہے۔ دوسروں کا مسئلہ بھی رہا ہو گا۔
بہت آداب۔
آپ ایک دفعہ براؤزر کی کیش کلئیر کر لیں، شاید کچھ بہتری آئے۔ :) :) :)
 
Top