قیصرانی

لائبریرین
ہمارا مجاہد۔۔۔ اور ہماری پرفیکشن۔۔۔ :)
10446718_10152916356126978_4027679573693300565_n.jpg


ایک اور بہترین لمحہ قید کرتے ہوئے
10470791_10152916356471978_8301571712025218857_n.jpg
مجاہد تو واقعی ہے کہ اتنا باپردہ اور شرعی تیراکی کا لباس :)
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
زبردست تصاویر ۔۔۔ سیالکوٹ میں کوئی جھرنا نہیں تو پھر کیا ہوا، ہم ایک خود ہی کھود ڈالیں گے ، کتھے گیا تیشہ ۔۔ ایتھے ای کِتے رکھیا سی ۔ ۔ :(
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
فیس بک پر یہی تصاویر دیکھیں تو رومن کی وجہ سے "نیلا سانڈ" سمجھا :(
حالانکہ میں نے وہاں اردو میں بھی لکھا ہوا ہے۔

پیدل چلتے ہوئے خشکی پربھی ڈوبنے کا خطرہ؟ :)
یہ پتھر بہت پھسلواں تھے۔ میں نے جاتے ہی گر کر بڑی وحشی سی چوٹ لگوا لی تھی۔ :)
 

S. H. Naqvi

محفلین
بھائی آپ تو میرا دل للچا رہے ہیں کچھ وقت کی کمی اور مصروفیت کی وجہ سے ویسٹریج پول میں ہی ٹھنڈے ہو رہے ہیں خیر اس ہفتے منگلا جانے کا پروگرام ہے خان پور ڈیم کے بعد دیکھیں جا پاتے ہیں کہ نہیں۔۔۔۔! لگتا ہے آپ کے نقش پا کو تلاشنا پڑے گا اگر ان پیاری جگہوں پر جانا ہے تو کیوں کہ خاص کر لوہے دندی کا تو آپ نے چھپا ہوا حسن دکھلا دیا۔۔۔!:)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بھائی آپ تو میرا دل للچا رہے ہیں کچھ وقت کی کمی اور مصروفیت کی وجہ سے ویسٹریج پول میں ہی ٹھنڈے ہو رہے ہیں خیر اس ہفتے منگلا جانے کا پروگرام ہے خان پور ڈیم کے بعد دیکھیں جا پاتے ہیں کہ نہیں۔۔۔ ۔! لگتا ہے آپ کے نقش پا کو تلاشنا پڑے گا اگر ان پیاری جگہوں پر جانا ہے تو کیوں کہ خاص کر لوہے دندی کا تو آپ نے چھپا ہوا حسن دکھلا دیا۔۔۔ !:)
سر آپ امیر آدمی ہیں۔ ہم تو مفت والی جگہ پر ہی جا سکتے ہیں۔۔۔ :p
خان پور ڈیم اگر جائیں تو کلف جمپنگ کریں گے؟ تین سو فٹ گہرا پانی ہے۔ لائف جیکٹس وغیرہ ہوں تو آپ کافی لطف اندوز ہوں گے۔
ضرور سر۔۔۔ ابھی ایک دو اور جگہ کی تصاویر شامل کرنی باقی ہیں۔ :)

نیرنگ خیال اگر روداد سفر میں ذرا راستے کی وضاحت کر دیں تو آپ کے تعاقب میں آسانی ہو جائے گی:)
اس نیلا ساند کے کوآر ڈی نیٹس تو لکھے ہیں۔ پنڈی سے کوٹلی ستیاں کے لئے نکلیں تو کوٹلی سے کوئی 25 کلومیٹر پہلے اور پنڈی سے کوئی 40 کلومیٹر بعد آتا ہے یہ۔ :) ہمارا ارادہ اب ایک آبشار پر جانے کا ہے۔ لیکن اس ہفتہ اتوار کو تو مصروفیت ہے۔ رمضان سے پہلے شاید کامیاب ہوجائیں۔ بصورت دیگر اب اگست میں۔۔۔ :) اگر آپ کا ارادہ ہو تو بتائیں۔ ہم آپ کو ساتھ گھسیٹ لیا کریں گے۔ :)
 

اوشو

لائبریرین
میں پنڈی میں ایک عرصہ گزارنے کے باوجود ان جگہوں کو نہ دیکھ پایا جہاں آپ موج مستی کرتے پھر رہے ہیں۔
اب افسوس ہوتا ہے۔
لیکن آپ کی خوشی دیکھ کر افسوس کے احساس پر خوشی کا احساس حاوی ہو جاتا ہے۔
خوبصورت تصویری روداد ہے ۔
خوش رہیں
بہت جئیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بھئی واہ، بہت ہی عمدہ مقام ہے۔ :)
بالکل بٹ صاحب۔۔۔ :)

میں پنڈی میں ایک عرصہ گزارنے کے باوجود ان جگہوں کو نہ دیکھ پایا جہاں آپ موج مستی کرتے پھر رہے ہیں۔
اب افسوس ہوتا ہے۔
لیکن آپ کی خوشی دیکھ کر افسوس کے احساس پر خوشی کا احساس حاوی ہو جاتا ہے۔
خوبصورت تصویری روداد ہے ۔
خوش رہیں
بہت جئیں
بس اتفاق کی بات ہے کہ کچھ ہمیں شوق بھی تھا تو پھر احباب بھی اس مزاج کے میسر تھے۔ سو سلسلہ چل نکلا۔ :)
شکریہ :)
 

سید عمران

محفلین
نیرنگ خیال
ہم کراچی کے مسافر پنڈی سے کوٹلی ستیاں کیسے جائیں؟؟؟
سواری وغیرہ کہاں سے، کون سی اور کتنے کرائے پر ملے گی؟؟؟
گرمیوں میں وہاں کا درجہ حرارت اوسطاً کتنا رہتا ہے؟؟؟
اور آخری سوال۔۔۔
کیا ایسے وہاں صاف ستھرے، معیاری ہوٹلز ہیں جن میں فیملی کے ساتھ ٹھہرا جاسکے؟؟؟
 
Top