نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال
ہم کراچی کے مسافر پنڈی سے کوٹلی ستیاں کیسے جائیں؟؟؟
سواری وغیرہ کہاں سے، کون سی اور کتنے کرائے پر ملے گی؟؟؟
گرمیوں میں وہاں کا درجہ حرارت اوسطاً کتنا رہتا ہے؟؟؟
اور آخری سوال۔۔۔
کیا ایسے وہاں صاف ستھرے، معیاری ہوٹلز ہیں جن میں فیملی کے ساتھ ٹھہرا جاسکے؟؟؟
پنڈی سے ایسا دور نہیں ہے۔۔۔ اور پنڈی مین رہائش کے لیے کافی ہوٹل میسر ہیں۔ مجھ سے پہلے بھی کسی رکن نے پوچھا تھا۔۔۔ اب بھول چکا ہوں۔۔۔ یہ بھی بھول چکا ہوں کہ ان کو بتایا تھا یا نہیں۔۔۔ :(
خیر۔۔ گرمیوں میں اسلام آباد میں گرمی ہوتی ہے۔۔ جو کہ کراچی کے درجہ حرارت سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔۔۔ پہاڑ پر بنا گرد و غبار کے آسمان پر دھوپ یوں بھی زیادہ چھبتی محسوس ہوتی ہے۔۔ تاہم اس کا پانی شدید ٹھنڈ اہے۔۔۔
چند سال قبل جب یہ جگہ اتنی عوامی نہیں تھی تو صاف ستھری بھی تھی۔ گزشتہ سال تو برا ہی حال تھا۔۔۔ اس سال اس سے بھی زیادہ کی توقع رکھیں۔ فیملی کے ساتھ جانا چاہتے ہیں تو فائدہ یہ ہے کہ بالکل سڑک پر ہے۔ اور پیدل نہیں چلنا پڑتا۔۔۔۔ کراچی سے اگر واقعی گھومنے پھرنے آنا ہے۔ تو یہاں جانے کا ارادہ ترک کریں۔ اور دیگر علاقوں پر توجہ دیں۔ تاہم اگر پہلے بھی کئی بار آچکے ہیں۔ تو پھر اس کو اپنے پلان میں شامل کر لیں۔
 

سید عمران

محفلین
تفصیلی معلومات کا شکریہ...
لیکن میں نے نیلا ساند کا نہیں کوٹلی ستیاں کا پوچھا ہے...
ایک مرتبہ پھر سوالات دیکھ لیں...
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
تفصیلی معلومات کا شکریہ...
لیکن میں نے نیلا ساند کا نہیں کوٹلی ستیاں کا پوچھا ہے...
ایک مرتبہ پھر سوالات دیکھ لیں...
کوٹلی ستیاں بھی پاس ہی ہے۔۔۔ ایک دن میں آجا سکتے ہیں۔ وہاں رات رہنا ہے تو پھر معلومات لینی پڑیں گی۔ میں نے کبھی اس نظر اس سے چھوٹے سے قصبے کا جائزہ نہیں لیا۔
 

سید عمران

محفلین
اگر بآسانی معلومات ہوسکیں تو ضرور حاصل کیجیے کہ آیا گرمیوں کے چند دن فیلمی کے ساتھ یہاں گزارے جاسکتے ہیں یا نہیں...
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
Top