مبارکباد سلمان لالہ کے گھر آئی ایک پیاری سی گڑیا ۔

ناعمہ عزیز

لائبریرین
آج صبح آنکھ کھلتے ہی سلمان لالہ کی طرف سے ایک خوشی کی خبر موصول ہوئی کہ ان کے گھر ایک پیاری سی گڑیا آئی ہے تو میں نے سوچا کہ آپ سب لوگوں کے ساتھ بھی یہ خبر شئیر کی جائے۔:) :) :)
میری طرف سے ڈھیرووووں دعائیں ننھی سی گڑیا کے لئے ، اللہ سائیں گڑیا کو صحت مند ، ہنستا ،مسکراتا ،کھلکھلاتا ،چہچہاتا رکھیں ، اس کی عمر دراز کریں اور اسے آپ کی اور بھابھی کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائیں :)
آمین
 

ماہی احمد

لائبریرین
یہ تو بہت خوشی کی خبر ہے۔ سلمان بهیا بہت بہت مبارک ہو۔اللہ پاک سے ننهی گڑیا کے لئیے ڈهیروں دعائیں :)
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
ماشا اللہ !! ارے وااہ ،، یہ تو بے تحاشہ مسرت کی خبر ہے :) :) :) :) ،،، اللہ تعلیٰ ننھی پری کو اور گھر والوں کو اپنی امان میں رکھے ۔۔۔ بہت بہت بہت مبارک ہو پیارے بھائی :) :)
 

نایاب

لائبریرین
محترم سلمان حمید بھائی کو اللہ کی رحمت بصورت بیٹی پانے پر دلی دعاؤں بھری مبارکباد
اللہ سوہنا ننھی پری کو سدا اپنی رحمتوں برکتوں سے نوازے آمین
 
Top