کیا پاکستان میں ووٹ ڈالنے کی مدت دو دن ہونی چاہیے؟

  • ہاں

    Votes: 6 50.0%
  • نہیں

    Votes: 6 50.0%

  • Total voters
    12

الف نظامی

لائبریرین
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں الیکشن کے لیے ووٹنگ کی مدت ایک دن کافی ہے یا ووٹنگ کے لیے دو دن زیادہ بہتر ہوں گے اور اس سے ٹرن آوٹ بہتر ہوگا اور رائے دہندگان زیادہ تعداد میں الیکشن کے عمل میں حصہ لے سکیں گے؟

متعلقہ:-
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2013ء سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیئے ،ٹرن آوٹ 55 فیصد رہا۔
انتخابی منافقت
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ پوسٹل ووٹ صرف ان افراد کو استعمال کرنے دیا جاتا ہے جو سرکاری ملازمین ہوں اور الیکشن ڈیوٹی کی وجہ سے نہ پہنچ سکتے ہوں یا کوئی اور خاص وجہ ہو
میری مراد یہ تھی کہ جیسے یہاں، فن لینڈ میں ہر رجسٹرڈ ووٹر کو الیکشن سے کئی ہفتے قبل پوسٹل ووٹ مل جاتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو ووٹ بذریعہ پوسٹ دے دیں یا چاہیں تو کسی بھی نزدیکی پولنگ سٹیشن پر جا کر۔ ہر دو صورت میں ہر رجسٹرڈ ووٹر کو یہ سہولت ہوتی ہے :)
 
کیا فن لینڈ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹ دیا جاتا ہے یا بیلٹ پیپر کے ذریعے؟ اور کیا انگوٹھے کا نشان یا مزید کوئی بائیو میٹرک سسٹم بھی موجود ہے؟
 
زیک

مسافر
پاکستان کے سسٹم میں پوسٹل بیلٹ مشکل ہو گا کہ اس میں دباؤ اور فراڈ آسان ہے۔

یا تو پورے ملک میں دو تین دن ووٹنگ کرائی جا سکتی ہے یا پھر انڈیا کی طرح مختلف دنوں میں مختلف علاقوں میں ووٹ
 
قیصرانی

لائبریرین
کیا فن لینڈ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹ دیا جاتا ہے یا بیلٹ پیپر کے ذریعے؟ اور کیا انگوٹھے کا نشان یا مزید کوئی بائیو میٹرک سسٹم بھی موجود ہے؟
میں نے ابھی تک جتنے ووٹ ڈالے ہیں، وہ سب کے سب بیلٹ پیپر پر ہوتے تھے۔ امیدوار کا نمبر آپ نے اپنے ووٹ پر درج کرنا ہوتا ہے اور سارے امیدواروں کے نام اور ان کی تصاویر اور نمبر آپ کے سامنے دیوار پر لگے ہوتے ہیں
عام طور پر پاس پورٹ یا آئی ڈی کارڈ دکھا کر ووٹ کی پرچی حاصل کرتے ہیں اور مینوئلی لسٹ سے نام کی تصدیق کی جاتی ہے
 
یہاں امریکہ میں مختلف علاقوں میں مختلف نظام ہے۔ ہمارے ہاں ٹچ سکرین ووٹنگ مشین ہوتی ہے۔ آپ فوٹو آئی ڈی دکھا کر کارڈ لیتے ہیں جو ووٹنگ مشین میں ڈال کر آپ ووٹ کر سکتے ہیں۔

الیکشن ایک ہی دن ہوتا ہے مگر اس سے پہلے چند پولنگ سٹیشن دو ہفتے کھلے ہوتے ہیں جہاں آپ ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ الیکشن کے دن یہاں چھٹی نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ پوسٹل بیلٹ کا بھی انتظام ہے
 
حسیب

محفلین
ووٹنگ کے لیے ٹائم دو سے تین دن ہونا چاہیے اور کوئی الیکٹرانک سسٹم ہونا چاہیے تاکہ جعلی ووٹ کاسٹ نہ ہو سکیں
 
سید ذیشان

محفلین
میرے خیال میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ووٹنگ ایک دن ہو یا دو دن۔ ایک دن میں بھی 100 فی صد ووٹ ڈالنے کی پولنگ سٹنشنز میں capacity ہوتی ہے۔ دو دن میں دھاندلی کے امکانات اور بھی بڑھ سکتے ہیں۔ سسٹم کو فول پروف اور دھاندلی پروف ہونا چاہیے۔ اور ایسا بہت آسانی سے ممکن ہے۔ لیکن ایسا ہو گا نہیں، کیونکہ سسٹم اگر دھاندلی پروف ہو گیا تو اسٹیبلشمنٹ دھاندلیاں کیسے کروائے گی؟
 
اس بارے جاوید چوہدری کا کالم دیکھئے گا :)
 
arifkarim

معطل
تاریخی دھاندلی کیلئے ایک ہی دن کافی نہیں تھا جو یہ دو روز کا مطالبہ کر رہے ہیں؟ اب کیا گینز بُک میں ورلڈ ریکارڈ بنوانے کا ارادہ ہے کیا؟ :D
 
جاوید چوہدری صاحب نے کالم میں جن باتوں کا ذکر کیا ان سے ذرہ برابر اختلاف نہیں۔ مجھ سے پوچھ کر لکھتے تو اور بھی بے شمار باتوں کے بارے میں بتاتا۔;) کیونکہ مجھے 1993اور 1997کے ا نتخابات کو انتہائی قریب سے دیکھنے کا موقع ملا یا یوں کہہ لیں کہ انتخابی عمل میں شریک ہونےکی عظیم سعادت حاصل ہوئی تھی:D۔مکمل بلوچستان (کچھ شہری علاقوں کو چھوڑ کر) اور سندھ میں تو اکثر شہری َ علا ٖقوں میں بھی جس طرح ووٹ ڈالے جاتے ہیں وہ میرے ذاتی مشاہدے میں رہے ہیں۔ دھاندلی کے 'معیار' میں پنجاب اورکے پی کے بھی کسی سے پیچھے نہیں لیکن کیونکہ میرا ذاتی مشاہدہ بلوچستان کے حوالے سے کافی ہے اور انتخابات میں کیا کیا ڈرامے ہوتے ہیں۔ ۔۔۔الامان الحفیظ۔۔۔
خیر موضوع کے حوالے سے یہی کہوں گا کہ موجودہ سسٹم کے تحت ایک دن چھوڑ آپ 7 دن کیوں نہ ووٹ ڈالوا لیں کوئی بھی دھاندلی کو نہیں روک سکتا
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
میرا خیال ہے کہ پوسٹل ووٹ صرف ان افراد کو استعمال کرنے دیا جاتا ہے جو سرکاری ملازمین ہوں اور الیکشن ڈیوٹی کی وجہ سے نہ پہنچ سکتے ہوں یا کوئی اور خاص وجہ ہو
میری مراد یہ تھی کہ جیسے یہاں، فن لینڈ میں ہر رجسٹرڈ ووٹر کو الیکشن سے کئی ہفتے قبل پوسٹل ووٹ مل جاتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو ووٹ بذریعہ پوسٹ دے دیں یا چاہیں تو کسی بھی نزدیکی پولنگ سٹیشن پر جا کر۔ ہر دو صورت میں ہر رجسٹرڈ ووٹر کو یہ سہولت ہوتی ہے :)

میرے خیال میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ووٹنگ ایک دن ہو یا دو دن۔ ایک دن میں بھی 100 فی صد ووٹ ڈالنے کی پولنگ سٹنشنز میں capacity ہوتی ہے۔ دو دن میں دھاندلی کے امکانات اور بھی بڑھ سکتے ہیں۔ سسٹم کو فول پروف اور دھاندلی پروف ہونا چاہیے۔ اور ایسا بہت آسانی سے ممکن ہے۔ لیکن ایسا ہو گا نہیں، کیونکہ سسٹم اگر دھاندلی پروف ہو گیا تو اسٹیبلشمنٹ دھاندلیاں کیسے کروائے گی؟

یہاں امریکہ میں مختلف علاقوں میں مختلف نظام ہے۔ ہمارے ہاں ٹچ سکرین ووٹنگ مشین ہوتی ہے۔ آپ فوٹو آئی ڈی دکھا کر کارڈ لیتے ہیں جو ووٹنگ مشین میں ڈال کر آپ ووٹ کر سکتے ہیں۔

الیکشن ایک ہی دن ہوتا ہے مگر اس سے پہلے چند پولنگ سٹیشن دو ہفتے کھلے ہوتے ہیں جہاں آپ ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ الیکشن کے دن یہاں چھٹی نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ پوسٹل بیلٹ کا بھی انتظام ہے

کیا کوئی اللہ کا بندہ مجھے بتا سکتا ہے کہ جب ایسٹونیا جیسے چھوٹے سے یورپی ملک میں سنہ 2005 سے انٹرنیٹ پر ووٹنگ کا طریقہ موجود ہے اور بہترین کام کر رہا ہے تو دھاندلی سے تنگ آئے لوگ سارا سارا دن لائنوں میں کھڑے ہو کر ووٹ ڈالنے کی زحمت کیوں کریں؟ کیا یہ خطوط اور کاغذ کا دور ہے؟ اگر نہیں تو ووٹنگ کیلئے کاغذی کاروائی کیوں؟ آجکل بچے بچے کے پاس فیس بک ہے اور ابا جی لائن میں کھڑے دھاندلی کا انتظار کر رہے ہیں :)
http://en.wikipedia.org/wiki/Electronic_voting_in_Estonia
 
Top