آپ کے کتنے بچے ہیں؟

آپ کے کتنے بچے ہیں؟

  • 0

    Votes: 14 17.9%
  • 1

    Votes: 18 23.1%
  • 2

    Votes: 19 24.4%
  • 3

    Votes: 14 17.9%
  • 4

    Votes: 5 6.4%
  • 5

    Votes: 5 6.4%
  • 6 یا زیادہ

    Votes: 3 3.8%

  • Total voters
    78
میری بھی ہ خواہش تھی کہ پہلی اولاد میری بیٹی ہی ہو۔

اور اللہ تعالیٰ نے ایک پیاری سی شراشرتی سی بیٹی عطاء بھی کردی۔

اگرچہ گھر والے سب بچے کی دعائیں ہی مانگتے رہے،اور میں جب بھی بچی کی خواہش کردیتا ،تو سب مجھ پر غصہ ہوتے ۔
اللہ آپ کو اور آپکی فیملی پر ہمیشہ اپنی رحمتیں نازل فرمائے آمین
 
ماشاء اللہ سے میری دو بٹیاں ہیں۔۔دونوں بابا کی جان ہیں۔:)
آمنہ 2 سال 4 ماہ 3 دن کی ہیں۔
مومنہ 1 ماہ 7 دن کی ہیں۔
اللہ رب العزت سب کو دین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
ماشاءاللہ :)
اللہ ہمیشہ اپنی امان میں رکھے آمین
 
اللہ کی رحمت ہے میرے گھر پر ۔۔
میری چار بیٹیاں ہیں ما شا ء اللہ۔۔۔
4_dolls.jpg
ماشاءاللہ
آپ کے گھر میں اللہ کی چار رحمتیں ہیں
اللہ ہمیشہ اپنی امان میں رکھے آمین
 
اللہ کی دین ہے صاحبو ۔۔
اولادیں اور ان کی اولادیں ملا جلا کر ہم لوگ پچیس سے زیادہ ہیں، الحمدللہ
اور سب سے اہم بات ہے کہ اللہ کریم کے کرم سے سب کی بود و باش اچھی ہے۔ ایئر کنڈیشنر اور قالینوں کی ہم میں سے کسی نے بھی کبھی ’’ضرورت‘‘ محسوس نہیں کی۔ ایک بیٹے کے پاس ایک پرانی سی کار ہے کہیں آنا جانا ہو توکھینچ کھانچ کے کام دے جاتی ہے۔ بہت کافی ہے ۔
اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔
زبردست حضور:)
جوائنٹ فیملی سسٹم کی اپنی برکتیں ہیں اپنا مزہ ہے
مگر اب دلوں میں مروت لحاظ اور برداشت کا مادہ ختم ہوتا جا رہا ہے
اللہ آپ پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے آمین
 
میرے ماشاءاللہ تین بچے ہیں
سب سے بڑا حیدر علی 21 سال کا ہے ایم بی اے فائنل میں ہے
اس سے چھوٹی زینب بتول 19 سال کی ہے اور بی ایس سی کمپیوٹر سائینس کر چکی ہے
اسے سے چھوٹا اور لاڈلا فراز حیدر17 سال کا ہے اس سال بی کام پارٹ ون کا امتحان دے رہا ہے
 
Top