حفیظ تائب یوں ذہن میں جمالِ رسالت سما گیا

الف نظامی

لائبریرین
یوں ذہن میں جمالِ رسالت سما گیا
میرا جہانِ فکر و نظر جگمگا گیا

خلقِ عظیم و اسوہ ء کامل حضورﷺ کا
آدابِ زیست سارے جہاں کو سکھا گیا

اس کے قدم سے پھوٹ پڑا چشمہ ء بہار
وہ دشتِ زندگی کو گلستاں بنا گیا

انوارِ حق سے جس نے بھرا دامنِ حیات
جو نکہتِ وفا سے زمانے بسا گیا

کتنا بڑا کرم ہے کہ تائب سا بے ہنر
توصیفِ مصطفیﷺ کے لیے چن لیا گیا
(حفیظ تائب)

 
آخری تدوین:
یوں ذہن میں جمالِ رسالت سما گیا
میرا جہانِ فکر و نطر جگمگا گیا

خلقِ عظیم و اسوہ ء کامل حضورﷺ کا
آدابِ زیست سارے جہاں کو سکھا گیا

اس کے قدم سے پھوٹ پڑا چشمہ ء بہار
وہ دشتِ زندگی کو گلستاں بنا گیا

انوارِ حق سے جس نے بھرا دامنِ حیات
جو نکہتِ وفا سے زمانے بسا گیا
(حفیظ تائب)


شاباش
 

آبی ٹوکول

محفلین
کیا بات ہے واہ واہ ماشاء اللہ سبحان اللہ اور اوپر سے میرے فیورٹ قاری زبید رسول کی آواز اللہ اللہ جیتے رہیے الف نظامی بھائی
 

الف نظامی

لائبریرین
سبحان اللہ
یوں ذہن میں جمالِ رسالت سما گیا
میرا جہانِ فکر و نظر جگمگا گیا
شکریہ نایاب صاحب، تصحیح کر دی ہے۔ بہت نوازش!

کیا بات ہے واہ واہ ماشاء اللہ سبحان اللہ اور اوپر سے میرے فیورٹ قاری زبید رسول کی آواز اللہ اللہ جیتے رہیے الف نظامی بھائی
بہت نوازش!
 

الف نظامی

لائبریرین
آبی ٹوکول
1553227_585250738196820_2036763167_o.jpg
 

الشفاء

لائبریرین
سبحان اللہ۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔
قاری صاحب کی شہادت کے متعلق بھی کچھ معلومات شیئر کر سکیں تو نوازش ہوگی۔۔۔:)
 
Top