پسندیدہ غیر ملکی گانے

قیصرانی

لائبریرین
میرا پسندیدہ گلوکارہ خرما شیرینو
رخ گلگوں لب مے گوں چشم خمار داری
شیرینین گفتار داری
عشوہ و ناز و ادا خراماں رفتار داری
بہت عمدہ،
کافی عرصہ پہلے یہی گانا استاد دوری لوگری کی آواز میں سنا تھا اچھا لگا تھا وہ ٹیپیکل فولک اسٹائل بھی۔

 
Ievan polka بین الاقوامی طور پر فن لینڈ کا سب سے مشہور گانا ہے جو مقبولیت میں فن لینڈ کے ایک طرح کے قومی ترانے Maamme یعنی ہمارا ملک وغیرہ سے بھی بہت آگے ہے۔ اسے مشہور ڈانس میوزک پولکا کی فننش طرز سمجھا جا سکتا ہے۔ یہ اصل والا گانا 1930 کی دہائی میں لکھا اور گایا گیا لیکن پھر وقت کے ساتھ ساتھ گمنامی کا شکار ہو گیا۔ پھر Loituma نامی گروپ نے اسے دوبارہ گایا تو اسے پھر سے نئی شہرت ملی

پہلے آپ اس کا ایک پرانا ورژن ملاحظہ کیجئے جو 1952 میں Lumberjack بینڈ نے گایا تھا کسی فلم کے لئے

اس کے بعد اس کا وہ ورژن جس سے اسے دوبارہ مقبولیت ملی

اس کے علاوہ بہت سارے دیگر ممالک نے اس طرز پر اپنی موسیقی بنائی جن میں مجھے جاپانی اور روسی ورژن بہت اچھے لگے
جاپانی ورژن یہ رہا۔ اس کے کمپیوٹر گرافکس انتہائی خوبصورت ہیں (قدرتی مناظر کی بات کر رہا ہوں) نیز وارننگ کہ تنگ نظر افراد کے لئے یہ وڈیو ہیجان کا باعث بن سکتی ہے اور وہ اسے جگہ جگہ مختلف دھاگوں پر اپنے موقف کی مشہوری کے لئے پیش کر سکتے ہیں :)

اس کے علاوہ اس گانے کے میرے جیسے دیوانے بھی ہیں جو اسی گانے کو بار بار سننا چاہتے ہیں۔ ان کے لئے دس گھنٹے طویل یہ ورژن ہے :)

روسی ورژن یہ رہا
سبھی ورژنز بہت عمدہ لگے روسی بس کچھ گزارہ تھا۔
بچوں کو جاپانی ورژن بہت پسند آیا :)

52 والا تو کچھ پیروڈی ٹائپ کا لگ رہا تھا۔
 
بول تو لکھ دیتے .. آفس میں کوئی ویڈیو نہیں چلتی ..

چَک چَک بارانِ بہار شیرین است،
در یاد دارم تو را
شد بیدار در دل، غم دیرینم،
از ناز لالہ زار
بی دلم بی دلم
خنجر زدند بر سینہ ام،
جدا کردند ما را
مَهینم و مَهینم
تقدیرم آه،همین است،
چرا چرا آی چرا؟
 
آخری تدوین:
امجد میانداد شکریہ ۔۔ اب دیکھ رہا ہوں ۔۔ پر اس کا ترجمہ کون کرے گا ؟؟
تو کیا آپ فارسی پڑھے لکھے نہیں :p

تو آپ بھی پھر میری طرح فارسی پڑھے اور سمجھے ہونئے چاہیے تھے نا، کیوں کہ فارسی لکھا میں بھی نہیں۔ صرف پڑھا سمجھا ہوں :) :)
جتنی ٹوٹی پھوٹی میں سمجھ پاتا ہوں وہ لکھ رہا ہوں باقی شاید کوئی استاد لوگ ٹھیک ترجمہ کر دیں۔

چک چک بہار کیمیٹھی برسات

تمہاری یاد آ رہی ہے

دل میں دیرینہ غم جاگ اٹھا ہے

یہ دلفریب لالہ زار

مجھے خوفزدہ کر رہے ہیں

سینے میں مرے اک خنجر اتر گیا ہے

کہ ہم جدا ہو گئے

میں، ہاں میں،

کہ بس یہیتقدیر ہےاب

کیوں کیوں کیوں
 
Top