کیا واقعی جنات ایسے نکالے جاتے ہیں؟

قیصرانی

لائبریرین
جن اور انسان کے بارہ میں سوالات اور جوابات یہاں سے تلاش کریں
. جن اور انسان كا آپس ميں نكاح كے متعلق تفصيلى بيان 111301
2 . جن كا انسان كو خبطى كرنا اور اس پر مرتب ہونے والے احكام 73412
3 . کیا جن انسانوں کا بعض چیزوں میں تعاون کرتے ہیں ۔ 8214
4 . جن کا انسان کے بدن میں داخل ہونے کے متعلق 1819
5 . خيالى قصے كہانياں پڑھنے اور خيالى اور علمى فلميں ديكھنا 3324
6 . کیا یہ ممکن ہے کہ جن انسان کو اٹھا کر لے جائے 7871
7 . كيا اعمال صالحہ كرنے كے ليے دنيا ميں واپس آنا ممكن ہے ؟ 42464
8 . جادو سے چھٹکارا کیسے حاصل کیا جائے اور کیا جادو کے علاج کے لئے زم زم استعمال ک 13792
9 . بيوى نے ماضى كے كچھ اعترافات كيے تو اب خاوند اسے عار دلاتا اور طعنے د يتا اور گاليا نكالتا ہے 127635
10 . جنوں سے معاملات 6846
11 . کیا قصے بیان کرنے اور جنوں سے شادی میں کوئی تعلق ہے 1000
12 . سورۃ الرحمن کی آیت نمبر33 کی تفسیر 1028
13 . بيت الخلاء ميں انسان جنوں كى آنكھوں سے كيسے چھپ سكتا ہے ؟ 26816
14 . انسانیت کودین کی ضرورت ؟ 14055
15 . فراغت جيسى مشكل سے نپٹنے كا اسلامى حل 2267
16 . جادو سیکھنے اور جادو کئے گئے شخص سے جادو اتارنے کا حکم 4010
17 . ہم اپنے آپ کو جنوں کی ایذا سے کیسے بچائیں 10513
18 . عالم جن 2340
19 . يوريا مادہ پر مشتمل جلد نرم كرنے والى كريم اور جسم دھونے والے شيمپو استعمال كرنا 101283
20 . جن 13378
21 . مسلمان جن سے تعاون ليكر علاج كرنے كا دعوى كرنے والے طبيب سے علاج كروانے كا حكم 78546
22 . اللہ تعالى كے ليے عبوديت كى حقيقت 49016
23 . دین کی اقسام 21525
24 . اجنبی عورتوں سے ملناملانااورشریرروحیں کیا ہیں 13747
25 . قیامت کے دن ملاحدہ کے انجام کے متعلق اعتقاد 314
26 . شراب نوشى كرنے والے كى نمازوں اور حج كى قبوليت كا مسئلہ 96702
27 . اسماء حسنى كے ساتھ علاج كرنا 45559
28 . کیاابلیس کو اختیار دیاگیا ہے ؟ اوروہ لوگوں کو گمراہ کرنے پر حریص کیوں ہے ؟ 20105
29 . جہان ميں ہر چيز كا اللہ تعالى كو سجدہ كرنا 27036
30 . جہالت كى بنا پر روزے كى حالت ميں مشت زنى كا ارتكاب 82740
31 . اسلام اور غلامى 94840
32 . کیا ابلیس جنوں میں سے ہے یا فرشتوں میں سے 8976
33 . نماز كے اوقات معلوم كرنے كے ليے نقشہ اور جنترى كا استعمال 71367
34 . وہ کون سی اشیاء ہیں جواللہ تعالی نےآدم علیہ السلام کوسکھائيں 4622
35 . حيض سے غسل ميں شك كى حالت ميں روزہ ركھا جائے تو كيا اس كى قضاء ہو گى ؟ 110860
36 . عورت اپنے بال كيوں ڈھانپتى ہے ؟ 6244
37 . دنيا ميں بچوں كو مصائب كا شكار ہونے ميں حكمت 20785
38 . اللہ تعالی نے تقدیر میں بچوں پر مصائب کیوں ہیں 13610
39 . مریض کا نظر بد لگانے والے کے متعلق خیال کرنے کا حکم 11063
40 . زنا كى حرمت ميں عظيم حكمتيں 115486
41 . آیۃ الکرسی کی فضیلت 6092
42 . كيا حكمران كے كسى وقت كوئى حد معطل كرنى جائز ہے ؟ 118686
43 . شادى شدہ شخص كئى ايك صلاحيات كا مالك ہے ليكن بدنظمى عدم ٹھراؤ كا شكار ہے 105308
44 . ایک نصرانی پر جو رد قرآن مجید کے اللہ کی طرف سے ہونے میں شک کرتا ہے 13804
45 . اللہ تعالی کے نبی عیسی علیہ السلام کے متعلق معلومات ۔ 10277
46 . مسيار شادى كرنا 85369
47 . ميڈيكل كى تعليم ميں تصوير اور خاكے استعمال كرنا 40054
48 . دین پرعمل نہ کرنے والے کا انجام 14296
49 . عيسى عليہ السلام كےبارہ ميں قرآن مجيد كي خبر كےمتعلق شبہ كےمتعلق !! 12637
50 . نشہ آور اشياء استعمال كرنے اور انہيں شراب كے حكم ميں شامل كرنے كا حكم 66227
اسی سائٹ کے ایک سوال کا جواب، ذیل کے اقتباس میں ہے
سوال
ميں آپ كو خصوصا اپنى سہيلى كے متعلق اى ميل كر رہى ہوں جو راہنمائى كى محتاج ہے، قصہ يہ ہے كہ وہ چھوٹى عمر ميں ہى اپنے والد كے دوست كى دست درازى كا شكار ہو چكى ہے، والد كا دوست گھر آكر اس كے والد كا انتظار كرتا، اسى اثنا ميں وہ بچى كو اپنے ساتھ بوس و كنار پر مجبور كرتا جبكہ بچى كى عمر ابھى صرف پانچ برس تھى، اور وہ اسے ايك نئى چيز سمجھتى رہى، ليكن وہ شخص ضرور ہم جنس پرست ہوگا.
جواب سے ایک اقتباس
اس بچى كے والد كے دوست نے جو كچھ كيا وہ ايك بہت بڑا جرم اور اس بچى پر بہت بڑى زيادتى اور ظلم ہے، اور يہ قبيح قسم كى ہم جنس پرستى بھى ہے، اور اس كے ساتھ ساتھ والد اور اس كى بيٹى پر واضح ظلم و زيادتى ہے، ہم اللہ تعالى سے عافيت كے طلبگار ہيں، جو كچھ ہوا اس كا اس بچى پر كوئى گناہ نہيں، كيونكہ وہ اس وقت مكلف ہى نہيں تھى.
کیا اس "عالم" کو ہم جنس پرستی کا معنی بھی پتہ ہے؟
براہ کرم اس طرح کے جاہلانہ حوالے نہ پیش کیا کریں۔ اس سے اسلام کی خدمت نہیں کر رہے
 
ماہی احمد

لائبریرین
کہ ماڈرن سائنس نے اسلام کی کسی 1400 سال پرانی بات کو ثابت کیا ہو
آپ کو پتا ہے میں ایم ایس سی بائیلوجی میں ہوں
ہو روز ہر لیکچر اٹینڈ کرتے ہوئے کوئی نہ کوئی ایسا پوائنٹ ضرور سامنے آتا ہے کہ میں دنگ رہ جاتی ہوں کہ یہ تو قرآن 1400 سال سے کہتا آرہا ہے
اور سائنس آج اسے بتا رہی ہے۔
 
ابن رضا

لائبریرین
ثبوت کے طور پر ایک مثال پیش کیئے دیتی ہوں، لیکن خیر آپ نے ماننا پھر بھی نہیں ہے
قرآن میں ذکر ہے کہ ہر چیز کے جوڑے بنائے گئے، حتیٰ کے پودوں کے بھی
آج سے 1400 سال پہلے تو یہ بھی علم نہیں ہو گا لوگوں کو کہ آیا دو پودے واقعی ایک ہی سپیشیز سے ہیں یا نہیں کجا کہ وہ یہ مانتے کے پودوں میں بھی جوڑے یعنی نر اور مادہ ہوتے ہیں
آج آپ کے پاس کئی پودے ایسے ہیں جن میں نر اور مادہ دونوں اقسام ہیں۔
مرا خیال ہے کہ جنابِ زیک کو ڈاکٹر ذاکر نائیک جیسے صاحب کے ساتھ مذاکرے کی ضرورت ہے۔ ہم جیسے کوتاہ علم ان کو مطمئن نہیں کر پائیں گے کہ ہمارا معیار اور ہے ان کا معیار اور ہے
 
کہ ماڈرن سائنس نے اسلام کی کسی 1400 سال پرانی بات کو ثابت کیا ہو
درست۔۔۔
ماڈرن سائنس تو اپنی ذات ہی میں پوری نہیں۔ وہ کیا قران کے کسی تصور کو درست یا غلط ثابت کر پائے گی۔
مثلاً قران کہتا ہے کہ انسان ایک چھوٹی سی مکھی بھی نہیں بنا سکتا۔ ماڈرن سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ مکھی تو کیا، انسان کل ترقی اور محاصرات کے باوجود پروٹینز کے سٹرکچر تک کو سمجھ پانے سے قاصر ہے۔ یعنی وہ ایک یونی سیلولر پرو کاریوٹک اورگانزم بھی نہیں بنا سکتا۔ :)
 
زیک

مسافر
ثبوت کے طور پر ایک مثال پیش کیئے دیتی ہوں، لیکن خیر آپ نے ماننا پھر بھی نہیں ہے
قرآن میں ذکر ہے کہ ہر چیز کے جوڑے بنائے گئے، حتیٰ کے پودوں کے بھی
آج سے 1400 سال پہلے تو یہ بھی علم نہیں ہو گا لوگوں کو کہ آیا دو پودے واقعی ایک ہی سپیشیز سے ہیں یا نہیں کجا کہ وہ یہ مانتے کے پودوں میں بھی جوڑے یعنی نر اور مادہ ہوتے ہیں
آج آپ کے پاس کئی پودے ایسے ہیں جن میں نر اور مادہ دونوں اقسام ہیں۔
اگر 1400 سال پہلے کسی کو نر اور مادہ پودوں کا علم نہیں تھا تو وہ کھجور کی کاشت کیسے کرتے تھے؟ ذرا غور کریں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
قرآن اور سائنس کو ملانا ایسے ہی ہے جیسے داستان خواجہ بخارا کی کتاب میں
سعد السعود اور سعد الاجیہ کا قران ہوتا تھا :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
درست۔۔۔
ماڈرن سائنس تو اپنی ذات ہی میں پوری نہیں۔ وہ کیا قران کے کسی تصور کو درست یا غلط ثابت کر پائے گی۔
مثلاً قران کہتا ہے کہ انسان ایک چھوٹی سی مکھی بھی نہیں بنا سکتا۔ ماڈرن سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ مکھی تو کیا، انسان کل ترقی اور محاصرات کے باوجود پروٹینز کے سٹرکچر تک کو سمجھ پانے سے قاصر ہے۔ یعنی وہ ایک یونی سیلولر پرو کاریوٹک اورگانزم بھی نہیں بنا سکتا۔ :)
یہاں ان باتوں کا ذکر ہو رہا ہے جن کو سائنس ثابت کر چکی ہے۔
کسی نے یہ تو نہیں کہا یہاں کہ قرآن پورا سائنس نے ثابت کر دیا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یہاں ان باتوں کا ذکر ہو رہا ہے جن کو سائنس ثابت کر چکی ہے۔
کسی نے یہ تو نہیں کہا یہاں کہ قرآن پورا سائنس نے ثابت کر دیا ہے۔
آپ یہ بتائیے کہ قرآن میں انسان کی تخلیق واضح طور پر بیان کی گئی ہے کہ مٹی سے بنایا گیا ہے اور وغیرہ وغیرہ۔ اسی طرح جنات کے بارے بھی کچھ مل جاتا ہے۔ باقی تمام جاندار کے بارے کیا فرمائیں گی کہ انہیں کیسے پیدا کیا گیا؟
 
جس متعلق ابھی سائنس خود سوچ میں گم ہے، میں کیا کہہ سکتی ہوں؟
 
اگر 1400 سال پہلے کسی کو نر اور مادہ پودوں کا علم نہیں تھا تو وہ کھجور کی کاشت کیسے کرتے تھے؟ ذرا غور کریں۔

یہ ایک انتہائی بھونڈا استدلال ہے۔ کیونکہ بہت سی باتیں ایسی ہیں جنہیں سائنسی تحقیقات سے پہلے بھی استعمال میں لایا جاتا تھا۔ شعوری یا لا شعوری اطوار پر۔
مثلاً اگر میں کہوں کہ نائٹروجن جو اٹھاروی صدی میں سائنس نے دریافت کیا اسے لوگ پہلے بھی کاشت کاری میں استعمال کرتے تھے۔ ؟ یعنی جو چیز دریافت ہی اٹھاروی صدی میں ہوئی اس کا استعمال اس سے پہلے کیونکر ممکن ہوا؟
 
قیصرانی

لائبریرین
جس متعلق ابھی سائنس خود سوچ میں گم ہے، میں کیا کہہ سکتی ہوں؟
اچھی بھتیجی، سائنس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں کوئی چیز حرفِ آخر نہیں ہے۔ روز نئی تحقیق کے نتیجے میں کچھ نیا نکلتا ہے۔ فرض کیجئے کہ اگر آج ہم کہتے ہیں کہ سائنس نے قرآن میں بیان کی گئی 1400 سال پرانی بات کی تصدیق کر دی ہے تو اس پر خوش ہونا چاہئے۔ اب اگر کل کو یہی تحقیق کسی وجہ سے غلط نکلی تو پھر کیا ہم اس نئی تحقیق کو یہ کہہ کر مان لیں گے کہ یہ قرآن کی نفی کر رہی ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ ایک انتہائی بھونڈا استدلال ہے۔ کیونکہ بہت سی باتیں ایسی ہیں جنہیں سائنسی تحقیقات سے پہلے بھی استعمال میں لایا جاتا تھا۔ شعوری یا لا شعوری اطوار پر۔
مثلاً اگر میں کہوں کہ نائٹروجن جو اٹھاروی صدی میں سائنس نے دریافت کیا اسے لوگ پہلے بھی کاشت کاری میں استعمال کرتے تھے۔ ؟ یعنی جو چیز دریافت ہی اٹھاروی صدی میں ہوئی اس کا استعمال اس سے پہلے کیونکر ممکن ہوا؟
کجھور کے بارے تو نبی پاک ص سے بھی ایک بات منسوب ہے کہ انہوں نے کجھور کی مروجہ کاشت کے طریقے کو پسند نہیں کیا اور جب فصل خراب ہوئی تو اس کے بعد انہوں نے تسلیم کیا تھا کہ ان کی بات کو دین کے حوالے سے مانا جائے، دنیاوی معاملات میں وہ لوگ اپنی سمجھ کے مطابق کام کر سکتے ہیں، یا اسی طرح کا کچھ مفہوم تھا؟
 
شمشاد

لائبریرین
جب ایک بات اللہ نہ کہہ دی سو کہہ دی!
نظر تو اللہ بھی نہیں آتا تو پھر کیا۔۔۔ ۔۔۔ ۔
1400 سال پہلے جو کچھ قرآن نے کہا کئی افراد نے نہیں مانا، مگر آج سائنس نے ثابت کیا تو مانتے ہیں، کچھ عرصے میں یہ بھی ثابت ہو جائے گا!
ہر بات سے پردہ اٹھنے کا ایک وقت ہوتا ہے۔ لیکن افسوس انسان کی جلد بازی ہی ہمیشہ سے اس کی کامیابی کے آڑے آتی رہی۔
ماہی احمد "نہ" کو "نے" میں بدل لیں۔
 
آپ یہ بتائیے کہ قرآن میں انسان کی تخلیق واضح طور پر بیان کی گئی ہے کہ مٹی سے بنایا گیا ہے اور وغیرہ وغیرہ۔ اسی طرح جنات کے بارے بھی کچھ مل جاتا ہے۔ باقی تمام جاندار کے بارے کیا فرمائیں گی کہ انہیں کیسے پیدا کیا گیا؟

پہلی بات تو یہ ہے کہ قران میں ہر چیز کا ذکر ہونا ضروری نہیں۔ مثلاً سائنس جس کا مقصد ہی "تلاش" کرنا ہے وہ محض یہ بتاتی ہے کہ تمام جاندار دوسرے جاندار سے پیدا ہوتے ہیں۔ (بایو جینیسس) لیکن یہ کہاں بتاتی ہے کہ پہلا جاندار کہاں سے پیدا ہوا؟ پھر قران سے اس طرح کے مطالبے بے سود ہیں۔ کیونکہ قران کوئی سائنٹفک ڈسکوری کی کتاب نہیں۔
اللہ تعالی قران میں محض اشارے دیتے ہیں اپنی قدرت کے۔ اللہ فرماتا ہے کہ اس نے ہر جاندار کو پانی سے تخلیق کیا ہے۔
 
یہی بات تو ہم کہہ رہے ہیں کہ سائنس اور قرآن کو الگ الگ رکھا اور دیکھا جائے :)
اللہ نے فرمایا کہ ہر جاندار پانی سے تخلیق پایا، لیکن جن آگ سے پیدا ہوئے اور انسان مٹی سے :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
پہلی بات تو یہ ہے کہ قران میں ہر چیز کا ذکر ہونا ضروری نہیں۔ مثلاً سائنس جس کا مقصد ہی "تلاش" کرنا ہے وہ محض یہ بتاتی ہے کہ تمام جاندار دوسرے جاندار سے پیدا ہوتے ہیں۔ (بایو جینیسس) لیکن یہ کہاں بتاتی ہے کہ پہلا جاندار کہاں سے پیدا ہوا؟ پھر قران سے اس طرح کے مطالبے بے سود ہیں۔ کیونکہ قران کوئی سائنٹفک ڈسکوری کی کتاب نہیں۔
اللہ تعالی قران میں محض اشارے دیتے ہیں اپنی قدرت کے۔ اللہ فرماتا ہے کہ اس نے ہر جاندار کو پانی سے تخلیق کیا ہے۔
اور جو تھیوری ابھی تک بالکل ٹھیک مانی جا رہی ہے اس کے مطابق بھی تمام جاندار پانی سے پیدا ہوئے۔
 
Top