قسم قسم کے جانور کا گوشت

بھیڑ
بکرا
مچھلی
گائے بھینس بیل
اُونٹ
چڑا چڑیا
بٹیر
کبوتر
ٹرکی
مرغا مرغی
بطخ
مرغابی
خرگوش
ہرن
نیل گائے
چیتل
یہ ہم نے کھائے ہیں
 
ہماری طویل فہرست دیکھی آپ نے؟ ہماری تو بیٹی کہتی ہے "ہم اومنی وورس ہیں اور بابا صرف کارنیوورس ہیں۔" :grin:

ہماری فہرست میں ہی ایک نام "تِلیَر" بھی ہے، اسی پرندے کو شارک کہا جاتا ہے۔
تلیر اور شارک الگ الگ پرندوں کے نام ہیں :)
 
اور شمشاد بھائی یہ شارک یا تلیر، لالڑی کے جیسے ہوتی ہے، اب لالڑی کو اللہ جانے کیا کہتے ہیں، لالڑی کی چونچ ہلکے زرد رنگ کی ہوتی ہے جبکہ اسکی چونچ بہت گہرے زرد رنگ ہوتی ہے، اور یہی واحد نشانی شاید انکی پہچان کرواتی ہے۔ یہی سنا ہے کہ لالڑی حرام جبکہ تلیر یا شارک حلال ہے، ماہر شکاری بہت دور سے ہی ان دونوں کی پہچان کر لیتے ہیں، ویسے بھی تلیر بہت کمیاب ہے جبکہ لالڑی کوؤں کی طرح عام ملتی ہے، بچی جو رہتی ہے :)
ہمارے علاقے میں تلیر بہت عام ہے اس کے گوشت میں چکنائی بہت ہوتی ہے اور اس کا پلاؤ بہت مزیدار بنتا ہے :)
 
گائے
بھینس
بکرا
مرغی
تیتر
بٹیر
تلیر
مرغابی
مچھلی
جھینگے
نوٹ: ہمارے یہاں بکرے کے نام پر کتے اور بچھیا کے نام پر گدھے کا گوشت بیچ دیتے ہیں قصائی۔ وہ بھی غائبانہ طور پر تسلیم کیے جائیں۔۔
 
بھیڑ
بکرا
مچھلی
گائے بھینس بیل
اُونٹ
چڑا چڑیا
بٹیر
کبوتر
ٹرکی
مرغا مرغی
بطخ
مرغابی
خرگوش
ہرن
نیل گائے
چیتل
یہ ہم نے کھائے ہیں
مرغا مرغی دونوں کھائے ہیں آپ نے لیکن بکرے کے ساتھ بکری اور کبوتر کے ساتھ کبوتری کیوں نہیں کھائی؟
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
حد ہو گئی :)
آپ کو شارک اور فاختہ کا فرق معلوم نہیں

بجا فرمایا سید شہزاد ناصر صاحب۔۔ مجھے تو خود حیرانی ہو رہی ہے کہ اکثر پنجاب کے رہنے والے محفلین شکار کیے جانے والے پرندوں اور ان کے ناموں سے بے خبر ہیں۔۔۔ :):):)
بہر حال میں متذکرہ ایک دو تصویر لگائے دیتا ہوں۔

یہ تلیر کی تصویر ہے۔یہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ کالے رنگ کاچڑیا سے کچھ بڑے سائز کا پرندہ ہے جس کے پروں میں سفید چتریاں ہوتی ہیں۔
20050530085253.jpg

یہ لالڑی ہے اور شارک کی شکل بالکل ایسی ہی ہوتی ہے بس فرق یہ کہ سائز میں کچھ کم ہوتی ہے اور چونچ اور آنکھوں کے پاس پٹی کا رنگ پیلے کے بجائے سرخ ہوتا ہے۔
bird1.jpg

فاختہ کی پہچان نہ رکھنے والوں کے لئے۔۔ :) ویسے پنجابی میں اسے کُگھی بولا جاتا ہے۔۔ :):)
2012_Ring-necked_Dove.jpg
 
جزاک اللہ :)
مجھے کوشش کے باوجود تلیر کی تصویر نہ ملی
شارک اور لالڑی کا فرق یہ ہے کہ شارک کی چونچ کا رنگ ہلکا ذرد ہوتاہے نیز اس کے پروں کا رنگ بھی لالڑی کے مقابلے میں بہت ہی ہلکا ہوتا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
ان باتوں سے لگتا ہے کہ اسے اردو میں تریلی کہتے ہیں۔
میرا خیال ہے کہ اسے لالی اور لالڑی کے علاوہ مینا بھی کہتے ہیں۔ اس میں زرد اور لال، دو رنگ کی الگ الگ چونچ پائی جاتی ہے جو انہیں ممیز کرتی ہے
تلیئر تو بہت عام ہوتا ہے۔ اتنا کہ بعض اوقات آپ ہزاروں کے جھنڈ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ مہاجر پرندہ ہے اور گرمیوں میں ہی دکھائی دیتا ہے۔ اپنے پروں کا رنگ بدلتا رہتا ہے۔ لذت میں اسے میں دوسرے درجے کا اعلٰی ذائقہ قرار دوں گا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
یہاں پہنچ کر میں نے موز، کاٹن ٹیل، رینڈیئر اور چند اور بھی گوشت کھائے ہیں جن کا نام لینا شاید بہت سوں کو گراں گذرے :)
موز یہ رہا
800px-Moose_superior.jpg
 
x boy

محفلین
images

http://english.alarabiya.net/en/per...06/02/Lizard-hunt-season-begins-in-Saudi.html

مفہوم:-
ایک صحابہ رضی اللہ عنہ ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے یہ والا ریگستانی جانور کھارہے تھے
تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کراہت محسوس کی، یکایک سوال کربیٹھے کہ کیا یہ بھی حرام ہے
تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ نہیں کہا اور انکو منع بھی نہیں کیا، البتہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں
کھایا، جسطرح پیاز نہیں کھاتے تھے اور امت کو منع بھی نہیں کیا، ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
نے مچھلی کھائی تھی جس کا ذکر کسی غزوہ میں ہے جو مجھے یاد نہیں۔

عربستان ریگستانی علاقوں میں قدیم زمانے سے پایا جانے والا جانور اور کھایا جا نے والا جانور ہے
عربی میں اسکو "دب" کہتے ہیں اور اردو اور فارسی میں "گو" کہتے ہیں
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
ریچھ کا گوشت، سانپ، گلہری، کچھ حشرات، دو بار پورک غلطی سے منہ میں ڈال لیا تھا
ریچھ کے بارے مشہور ہے کہ جو اس کا گوشت کھا لے اسے ٹھنڈکم لگتی ہے۔ تو کیسا رہا تجربہ ۔۔۔ :):):)
پورک کے بیان میں چونکہ غلطی کی وضاحت ہے تو ہم پہ گراں نہیں گزرا جناب۔۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ریچھ کے بارے مشہور ہے کہ جو اس کا گوشت کھا لے اسے ٹھنڈکم لگتی ہے۔ تو کیسا رہا تجربہ ۔۔۔ :):):)
پورک کے بیان میں چونکہ غلطی کی وضاحت ہے تو ہم پہ گراں نہیں گزرا جناب۔۔ :)
ایک بوٹی سے فرق کہاں پڑنا ہے بھلا :) میں نے جسٹ ذائقہ دیکھنا تھا، سو دیکھ لیا
دوستانہ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہاں پہنچ کر میں نے موز، کاٹن ٹیل، رینڈیئر اور چند اور بھی گوشت کھائے ہیں جن کا نام لینا شاید بہت سوں کو گراں گذرے :)
موز یہ رہا
800px-Moose_superior.jpg
ان تینوں میں تو کوئی حرج نہیں (شاید)۔ دو بڑے اینٹی لوپس ہیں اور ایک خرگوش۔سب ٹھیک ہی ہیں۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
ایک بوٹی سے فرق کہاں پڑنا ہے بھلا :) میں نے جسٹ ذائقہ دیکھنا تھا، سو دیکھ لیا
دوستانہ :)
ہممم۔۔ صحیح۔۔ میری فہرست میں مرغی۔مٹن۔ بیف۔مچھلی کئی طرح کی، کیکڑا۔اور شکار کیے جانے والے کئی پرندے جیسے تلیر، فاختہ، جنگلی کبوتر، پنجاب کے موٹے چڑے اور بھی کئی جن کے نام یاد نہیں شامل ہیں تو میں تو اس زمرے میں ابھی مبتدی ہوں۔۔ :):)
ہاں البتہ بئیر گیرلز کا شو دیکھ کر بہت شوق چڑھتا ہے کبھی کبھی کچھ تجربات کرنے پر۔۔:)
 
Top