تصاویر، نیٹ اور اخلاق

زیک

مسافر
نیٹ پر تصاویر شیئر کرنے اور کاپی کرنے کے بارے میں ہمارا کیا رویہ ہونا چاہیئے۔ اس بارے سوچا یہاں کچھ گفتگو ہو جائے
 
شمشاد

لائبریرین
گوگل پر اگر beautiful children لکھ کر images سرچ کریں تو خوبصورت بچوں کی انگنت تصاویر سکرین پر آ جاتی ہیں۔ ان کی پراپرٹی میں کچھ بھی نہیں لکھا ہوتا کہ کس کی ہے، کیا نام ہے، کون ہے، اگر وہاں سی کوئی تصویر یہاں فورم میں شیئر کر دی جائے تو آپ کا point of view کیا ہے؟

میری رائے میں اگر اس تصویر کو کسی اچھے اور غیر ضرر رساں مقصد کے لیے استعمال کیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔
 
زیک

مسافر
پہلے ایک جملہ معترضہ: میرے خیالات سے آپ کو اختلاف ہو سکتا ہے مگر یہ میرے 20 سالہ نیٹ کے تجربے، میرے فوٹوگرافی اور بلاگنگ کےexperience اور میرے امریکی کلچر سب کا نتیجہ یا نچوڑ ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ جب تک تصویر پر واضح طور پر کاپی رائٹ فری کا نوٹس نہ لگا ہو، اس کے استعمال میں محتاط رہنا چاہئے۔ عمارات، مناظر وغیرہ میں شاید میں بھی شیئرنگ کر لوں حوالہ دے کر، مگر انسانوں کی اور بالخصوص بچوں کی تصاویر شیئر کرنا مجھے اچھا نہیں لگتا
 
حاتم راجپوت

متفق سرکار۔ :)
 
زیک

مسافر
سوری میں آئی فون پر ٹائپ کر رہا ہوں اس لئے چھوٹی اور آہستہ پوسٹ کر رہا ہوں۔

پہلی بات کہ یہ سوچیں کہ اگر یہ آپ کی ملکیت تصویر ہوتی تو آپ کیا چاہتے کہ دوسرا کیا کرے۔
 
زیک

مسافر
ایک اہم ترین بات یہ بھی ہے کہ کوئی بھی تصویر اگر آپ کو نیٹ پر ملتی ہے کہ تو فرض نہ کریں کہ اس کا کاپی رائٹ نہیں ہے بلکہ اگر رائٹس کے بارے میں تصویر کے ساتھ کوئی ذکر نہ ہو تو یہی سمجھیں کہ تصویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
 
زیک

مسافر
اگر آپ کو کوئی اچھی تصویر مثلا فیس بک پر ملی ہے تو محض وہاں سے کاپی کر کے شیئر نہ کریں بلکہ پہلے معلوم کریں کہ اس کا سورس کیا ہے۔سوشل میڈیا اور ای میل کے ذریعہ تصاویر آگے پھیلتی جاتی ہیں اور ان کا کچھ پتہ نہیں چلتا کہ کہاں کیوں کیسے اور کس نے کھینچی۔ یہ غلط طریقہ ہے۔ اصل ماخذ ڈھونڈیں اور اس کا نام اور لنک تصویر کے ساتھ شیئر کریں۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
تصاویر پوسٹنگ کے بارے میں اپنی رائے شامل کرنے کا بیحد شکریہ زیک ۔۔ میرے نزدیک ابھی تک آپ کی آراء میں کوئی بھی ایسی نہیں جس سے اختلاف کیا جاسکے۔۔
 
زیک

مسافر
اگر تصویر کسی انسان کی ہے اور وہ انسان کوئی پبلک شخصیت نہیں ہے مثلا سیاستدان، ایکٹر وغیرہ تو اس کی تصویر شیئر کرنے سے پرہیز کریں۔ اور کسی کے بچوں کی تصویر تو کبھی بھی شیئر نہ کریں
 
آخری تدوین:

ثامر شعور

محفلین
بہت اچھا موضوع ہے زیک بھائی ۔میں ایک اپنا ذاتی تجربہ شامل کرتا ہوں۔ میری کھینچی ہوئی ایک تصویر حال ہی میں تھوڑی viral ہو گئی (پتہ نہیں کیسے :)۔ محفل میں بھی red carpet کے نام سے شامل کی تھی)۔ بہت سارے لوگوں نے میرے نام کے ساتھ میرے صفحہ سے شیئر کی مگر کچھ نے تو اپنا نام لگا کر پوسٹ کر دی۔ ایک آدھ سے تو اتروائی مگر کہاں تک۔:) تصویریں source سےہی شئیر کی جانی چاہئے۔ اور source سے مراد public source کہ اگر کسی نے اس مقصد کے لیے لگائی ہوں تو۔
آپ کی دلچسپی کے لیے Photo stealers کا صفحہ ۔ آپ ذرا CJ Photography بھی تلاش کریں
 
اس طرح کی تصویر پر واٹر مارک استعمال کر لیا کیجئے :)
 
زیک

مسافر
اس طرح کی تصویر پر واٹر مارک استعمال کر لیا کیجئے :)
واٹر مارک بھی ایسے لوگوں کو نہیں روکتا۔

مجھے واٹرمارک ڈالنا اچھا نہیں لگتا کہ اس سے تصویر کا مزا خراب ہوتا ہے۔ ہاں پروفیشنل کے لئے اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں
 
زیک

مسافر
گوگل پر اگر beautiful children لکھ کر images سرچ کریں تو خوبصورت بچوں کی انگنت تصاویر سکرین پر آ جاتی ہیں۔ ان کی پراپرٹی میں کچھ بھی نہیں لکھا ہوتا کہ کس کی ہے، کیا نام ہے، کون ہے، اگر وہاں سی کوئی تصویر یہاں فورم میں شیئر کر دی جائے تو آپ کا point of view کیا ہے؟

میری رائے میں اگر اس تصویر کو کسی اچھے اور غیر ضرر رساں مقصد کے لیے استعمال کیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔
فرض کریں کہ میں نے اپنی بیٹی کی تصویر اپنے بلاگ یا فلکر پر ڈالی ہے اور ظاہر ہے باپ ہونے کے ناطے اسے خوبصورت بھی قرار دیا ہے۔ تصویر میرے سائٹ پر سب دیکھ سکتے ہیں۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں نے اسے کاپی کرنے اور استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ہاں پبلک سائٹ پر تصویر کے ساتھ جو چاہے سب کر سکتا ہے۔ اسی طرح جیسے میرا گیراج کھلا ہو تو کوئی بھی میری سائیکل لے سکتا ہے۔ مگر گیراج کھلا ہو یا بند وہ چور ہی کہلائے گا۔
 
ممکن ہے سخت ہی ہو۔ آپ بتائیں کہ اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
چوں کہ آپ کا کافی تجربہ ہے اس لیے فی الحال تو یہی سوچا ہے کہ احتیاط کرنی اور کروانی ہے، مگر ذہن یہی کہہ رہا ہے کہ اس معاملے میں کچھ لچک ضرور ہونی چاہیے۔
 
Top