ن م راشد حسن کوزہ گر- 1 -- از ن م راشد

جہاں زاد کی پکار نے تو دل موہ لیا۔

بہت شکریہ جناب ، آج ایک دوست کی آواز میں اس نظم کو سنا تو دل چاہا کہ پڑھوں بھی گوگل پہ سرچ کریا اور محفل پہنچ گئے۔اور واقعی جتنا سن کر اچھا لگا اس سے کئی گُنا زیادہ پڑھ کا سحر ہوا۔

ابھی دیکھا کہ کسی اور کو بھی شاید آج ہی شوق چڑھا حسن کوزہ گر کا
 

malik jee

محفلین
جہاں زاد، میں آج تیری گلی میں
یہاں رات کی سرد گوں تیرگی میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کے شعروں کی تشریح کوئی برائے مہر بانی کر دے۔
اس کے مشکل الفاظ کےمعنی نہیں آ رہے۔
 
واہ بہت خوب ۔۔ پہلی بار 'حسن کوزہ گر' ضیاء محی الدین کی آواز میں سنی تھی اور پھر اس کے بعد ہی ن م راشد کا مزید کلام پڑھنے کا اشتیاق ہوا ۔ دیوان خریدا ، پڑھا۔ اور ن-م-راشد صاحب کا گرویدہ ہو گیا۔ جو لطف "حسن کوزہ گر" کا ضیاء محی الدین صاحب کی آواز میں ہے۔ وہ شاید ہی پڑھتے ہوئے لیا جا سکے۔۔
 

ام اویس

محفلین
تمنا کی وسعت کی کس کو خبر ہے جہاں زاد لیکن
تو چاہے تو میں پھر پلٹ جاؤں ان اپنے مہجور کوزوں کی جانب
گل و لا کے سوکھے تغاروں کی جانب
معیشت کے اظہار فن کے سہاروں کی جانب
کہ میں اس گل ولا سے اس رنگ و روغن
سے پھر وہ شرارے نکالوں کے جن سے
دلوں کے خرابے ہوں روشن

بہت اچھی نظم ہے گہرا اثر چھوڑتی سوچ کے نئے در وا کرتی ہوئی
 
Top