مقفل مسجد میں بلند آواز میں آذان سے لوگ متحیر

جی تو اصلاحی صاحب سے رجوع کرتے ہیں، فرمائیے کس اخبار کا اقتباس تھا یہ؟ کوئی لنک؟ کوئی سورس؟
روزنامہ سہارا نئی دہلی۔کل کے اخبار میں یہ خبر آئی تھے ۔اس کی ہارڈ کاپی میرے پاس موجود ہے ۔روزانہ اپڈیٹ کرتے ہیں وہ تو کل کی جگہ آج کا اخبار ہے آرکائز میں ڈھونڈ رہا تھا لیکن کل کا اخبار نہیں کھل رہا ۔ایک دو دن بعد شاید اپڈیٹ کرتے ہیں ۔
 

فاتح

لائبریرین
بجا فرمایا، تو گویا جب اس خبر کے جھوٹا سچا ہونے کے بارے میں ہی کوئی رائے قائم نہیں کی جا سکتی، تو ہم کیوں آپس میں الجھ رہے ہیں۔۔۔ o_O
پہلی بات تو یہ ہے کہ ہم "الجھ" نہیں رہے۔۔۔ ہم تو دوستانہ ماحول میں محض گفت و شنید کر رہے ہیں وہ بھی اخلاق کے دائرے میں رہ کر۔۔۔ :)
دوسری بات یہ کہ عقل کا تقاضا یہ ہوتا ہے کہ جب کوئی خارق عادت یا ما فوق الفطرت قسم کی چیز لکھے یا کہے جسے عقل تسلیم کرنے سے عاری ہو تو وہی اسے سچا ثابت کرے ورنہ تو جس کا جو جی چاہے گا منہ اٹھا کے کہتا پھرے گا اور ہمیں یقین کرنا پڑے گا۔
 

فاتح

لائبریرین
پر آپ کو چاہیئے تھا آپ اصلاحی صاحب سے اسکی پوچھ گچھ کرتے، خالی ہنس دینا بھی تو لوگوں کو مغالطے میں ڈال سکتا ہے نا :rolleyes:
اصلاحی بھائی نے تو بڑی خوبصورت بات لکھی ہے کہ
بھائی جان میں اس اخبار میں کام کر چکا ہوں اور جس رپورٹر نے یہ خبر لکھی ہے اسے بھی جانتا ہوں ۔ظاہر اس بندے نے ہوا میں تو بات نہیں اڑائی ہوگی ۔اگر اس نے جھوٹ بولا تو اللہ جانے۔
یعنی انہیں خود بھی نہیں معلوم کہ آیا اس میں کس قدر صداقت ہے یا مکمل طور پر افترا ہے یا فراڈ ہے۔ :)
 

سید ذیشان

محفلین
ارے وہ تو بالکل سچ ہے کیونکہ اس دور میں جا کر چاند پر یہ تحقیق تو کسی کا باپ بھی نہیں کر سکتا۔۔۔ مردود یہودی آئن سٹائن نے روشنی کی رفتار پر سفر کرنے پر پابندی لگا دی تھی اور یوں ٹائم مشین کا بننا نا ممکن کر گیا وہ جہنمی اور اس قسم کی تحقیق کے در بند کر گیا۔۔۔
تبھی تو ہم نے پیر طریقت رہبرِ شریعت حضرت مولانا آرم سٹرانگ رحمۃ اللہ علیہ کے وصال پر باقاعدہ نماز جنازہ اور ان کا مزار شریف بنانے کا ارادہ کیا تھا۔۔۔ ملاحظہ ہو:

میں تو بہت برا محسوس کر رہا ہوں کہ حضرت نیل صاحب کی نماز جنازہ میں شرکت کا شرف نہ حاصل کر سکا۔
 

فاتح

لائبریرین
میں تو بہت برا محسوس کر رہا ہوں کہ حضرت نیل صاحب کی نماز جنازہ میں شرکت کا شرف نہ حاصل کر سکا۔
آپ ایک مرتبہ پھر پڑھوا لیں غائبانہ نماز جنازہ بلکہ وہاں بھی مرشد کی ایک علامتی درگاہ قائم کر لیں تا کہ دیارِ غیر میں بھی نور پھیل سکے (اور آپ کی اضافی کمائی کا بھی ایک ذریعہ بھی بن سکے)
 

زبیر حسین

محفلین
جنات بھی خواہشات رکھتے ہیں۔ ان کو عاشق ہوتے تو اکثر دیکھا گیا ہے۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ صرف جن ہی عاشق ہوتے ہیں کبھی پریوں کو عاشق ہوتے نہیں دیکھا گیا ;)
ہوتی ہیں نا۔۔۔گاؤں وغیرہ میں اب بھی شادی کا دن مقرر ہونے کے بعد دولہا کے ساتھ ایک نہ ایک بندہ ہر وقت موجود رہتا ہے جس نے ہاتھ میں کوئی لوہے کی چیز زیادہ تر چھری پکڑ رکھی ہوتی ہے کہ دولہا پر کوئی جن کی مادیّن یا کوئی پری شری نا عاشق ہو جائے۔
 

سید ذیشان

محفلین
ہوتی ہیں نا۔۔۔ گاؤں وغیرہ میں اب بھی شادی کا دن مقرر ہونے کے بعد دولہا کے ساتھ ایک نہ ایک بندہ ہر وقت موجود رہتا ہے جس نے ہاتھ میں کوئی لوہے کی چیز زیادہ تر چھری پکڑ رکھی ہوتی ہے کہ دولہا پر کوئی جن کی مادیّن یا کوئی پری شری نا عاشق ہو جائے۔

غالباً اسے شہ بالا کہتے ہیں۔ مجھے آج تک اس رسم کی سمجھ نہیں آئی تھی۔ اب سمجھ آ گئی ہے۔ :LOL:
 

نکتہ ور

محفلین
یہاں امارات کی بعض ریاستوں میں اذان موَّحد ہوتی ہے یعنی تمام مساجد کو ایک نظام سے منسلک کیا ہوا ہے مرکزی مسجد میں موذن اذان دیتا ہے تو دوسری مساجد میں وہی اذان بیک وقت نشر ہو جاتی ہے۔پہلی دفعہ جب میں نے دیکھا تو بہت حیران ہوا کہ موذن کے بغیر ہی اذان ہو رہی ہے
 
آخری تدوین:
Top