ملالہ اور عبیر قاسم حمزہ الجنابی۔۔۔ اوریا مقبول جان

میں یہ سارا دھاگہ پرھنے کا متحمل نہیں ہوسکتا لیکن مجھے اتنا ضرور پتہ ہے کہ اگر وہ نوبل انعام جیت جاتی تو اس سے بھی کہیں زیادہ تنقید ہوتی اب اگر وہ نہیں جیت سکی تو طرح طرح کی تاویلیں گھڑی جاتی ہیں

پہلی بات مجھے یہ سب پڑھ کر دادا پوتے والا واقعہ یاد آجاتا ہے کہ دادا اور پوتا اپنا گدھا لیکر کہیں جارہے تھے راستے میں کوئی آدمی ملا اور کہنے لگا کیسے بیوقوف ہیں گدھا ساتھ اور پھر بھی چل کر جارہے ہیں، تو دادا گدھے پر بیٹھ گیا ،آگے ایک اور آدمی ملا اور کہنے لگا کتنا سنگدل دادا ہے خود تو گدھے پر بیٹھا ہے اور پوتے کو پیدل چلا رہا ہے تو دادا نیچے اترا اور پوتے کو اوپر بٹھا دیا ،آگے ایک اور آدمی ملا اور کہنے لگا کہ کتنا گستاخ پوتا ہے خود گدھے پر بیٹھا ہے اور بوڑھے دادا کو پیدل چلا رہا ہے نتیجتا وہ بھی گدھے پر بیٹھ گیا اور کچھ لوگ ملے اور کہنے لگے کتنے بے رحم ہیں دونوں بیچارے گدھے پر اتنا بوجھ لادا ہوا ہے وغیر وغیرہ (شاید میں یہ واقعہ من و عن بیان نہ کرسکا ہوں) لیکن میرا بات کرنیکا مقصد فقط یہی ہے کہ لوگ کسی صورت بھی خوش نہیں ہوسکتے۔ملالہ کو گولی لگی تو وہ یہودی سازش،وہ برطانیہ گئی یعنی سازش کی تصدیق ہوگئی اور اسکے ایورڈ ملنے شروع ہو گئے یعنی وہ واقعی ایجنٹ ہے اور یہ یہودی ڈرامہ تھا۔اب نوبل انعام کی باری تھی جو اسے نہ ملا لیکن پھر بھی طرح طرح کی تاویلیں اور سازشی تھیوریاں اور اگر مل جاتا تو مارکیٹ یقینا فل ہوجاتی

دوسری بات پاکستان میں ایک عجیب رواج ہے جو آپکے "اسلام" سے انکار کرے وہ لبرل،سیکولر فاشسٹ اور پتہ نہیں کیا کیا بن جاتا ہے۔بس بات یہی ہے کہ آپکے نقطہ نظر سے اختلاف مت کیا جائے اور اگر آپ نے کرلیا تو آپ لبرل بن جائیں گے اور پتہ نہیں کیا کیا۔
اب بات یہ ہے کہ آجکل مسلمان وہی ہے جو ان نام نہاد طالبان کا حامی اور انکی "شریعت" کو مانتا ہو یعنی جو کوئی آپکے عقیدے کا مخالف ہو اس پر کافر کا فتویٰ لگاؤ اور پھر لائن میں لگا کر گولی مار دو آپکا جہاد ہو گیا اور آپکے کیلیے حوروں کی خوشخبری ہے۔
اور آج اپنے دل کی بات بھی کہہ دیتا ہوں کہ میں ان تکفیری طالبان اور نام نہاد مومنوں سے سخت نفرت کرتا ہوں اور یہ میرا حق ہے کہ میں آزادی سے سوچ سکوں ۔میں ایک آزاد ملک کا شہری ہوں اور کوئی میرا یہ حق نہیں چھین سکتا نہ کوئی مجھے زبردستی طالبان سے "محبت" کرنے پر مجبور کرسکتا ہے

(نوٹ میں نےاس دھاگے کا فقط پہلا صفحہ پڑھا ہے مجھے نہیں پتہ اس میں کیا کیا گفتگو ہوئی لیکن مجھے کافی حد تک اندازہ ضرور ہے کہ کیا گفتگو ہوئی ہوگی)
 
ظفری

لائبریرین

آپ کا اندازہ درست تھا ۔ اور آپ نے بلکل صحیح تناظر میں تبصرہ کیا ہے ۔
 
x boy

محفلین

شکریہ حسیب بھائی
کچھ باتیں ٹھیک ہیں کچھ باتیں انتہائی غلط لیکن اسکو سامنے لانے کی جرت نہیں کرونگا۔
میں پڑھتا جاؤنگا اور فیصلہ اپنے تک ہی محدود رکھونگا۔
 
باباجی

محفلین
یہاں سب بُت ہیں ۔۔ پجاری کوئی نہیں
یہاں سب بیوپار ہیں۔۔۔ بیوپاری کوئی نہیں

سب نے خود کو بُت بنا رکھا ہے اور چاہتے ہیں کہ پوجا ہو ۔۔۔۔ اپنے جیسے بُتوں کو پسند کرتے ہیں ۔۔ مخالف بُتوں پر تنقید و بحث کرتے ہیں ۔۔ خود تعصب، تنقید کی عینک پہن کر دوسروں کو تعصب و تنقید سے روکتے ہیں ۔۔ ارے بھائی لبرل ہر کوئی ہوتا ہے لیکن سب نے آزادی کے کچھ پیمانے بنا رکھے ہیں ۔۔ میرے پیمانے کے مطابق کوئی لبرل ہے تو مجھے پسند ہے اگر نہیں ہے تو ناپسند ہے ۔۔ پچھلے دھاگوں کو پڑھا اور دیکھا کہ ہمیشہ کی طرح بعض انتہائی سنجیدہ سوالات کے جوابات دینے کے بجائے کوئی نیا "لُچ" تل دیا گیا کہ جواب تو تھا نہیں لیکن اپنے بُت کی عزت بچانے کے لیئے تنقید شروع کردی گئی ۔۔ ملالہ نے غیر آدمی سے ہاتھ ملایا تو بھائی اس کے باپ کو برا نہیں لگا تو آپ کو کیوں لگا ۔۔ ہماری بہت سے خواتین سیاستدان بعض ٹھرکی بوڑھے غیر ملکیوں سے بارہا ہاتھ ملاتی نظر آتی ہیں ان کے بارے میں کیا خیال ہے ؟؟؟
میڈیا تو ہے ہی بکاؤ سالا ۔۔۔ اس کی حمایت کرنا تو بنتا ہی نہیں ہے ۔۔ ہاں پر جو بات سمجھ آجائے اسے ماننا چاہیئے ہر وقت اپنی ناقص عقل کو زحمت نہ دیا کریں ۔ کیا پتا اگلا کیا سوچ کر لکھ رہا ہے ۔۔ ملالہ والا واقعہ جب ہوا اس وقت کونسا ایشو بہت اہم تھا یہ کسی نے نہیں سوچا آج تک ۔۔ پاکستان میں کسی ایک ایشو کی طرف سے لوگوں ی توجہ ہٹانے کے لیئے دوسرا ایشو گھڑ لیا جاتا ہے سو اس تناظر میں ملالہ والا ایشو گھڑا گیا ( یہ راقم کا ذاتی خیال ہے ۔ کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے ) ۔ لیکن میں آج بھی یہ کہوں گا کہ جس ایشو سے لوگوں کی نظریں و توجہ ہٹانے کے لیئے یہ سب ہوا وہ دنیا کا سب سے اہم ایشو تھا لیکن واہ لبرلو واہ ۔۔ سات جوتے وہاں اور سات گولیاں تمہاے دماغوں میں اتاری جائیں تو تمہیں لگ پتا جائے ( راقم کی اس بات سے کسی کی ذاتیات کا کوئی تعلق نہیں ) ۔ اب آتی ہے بات ملالہ کو "اون" یا " ڈس اون" کرنے کی تو بھائی ملالہ میرے یا آپ میں سے کسی کی رشتہ دار نہیں ہے کوئی خونی رشتہ نہیں ہے ۔ اگر کوئی ایسا سمجھتا ہے تو اسے چاہیئے کہ پاکستان میں روزانہ بلا ناغہ چھوٹی بچیوں اور جوان لڑکیوں کی آبروریزی کی جاتی ہے ۔ کچھ کو ماردیا جاتا ہے اور کچھ کے بارے میں میڈیا پر روزانہ کوئی سنسنی خیز خبر دی جاتی ہے تو ان سے بھی رشتہ جوڑا جائے ۔۔ ورنہ ملالہ کا ذکر ہی چھوڑ دیا جائے کہ وہ اب پاکستان نہیں آئے گی شاید کہ اسے جو چاہیئے تھا وہ مل رہا ہے ۔۔ عزت، دولت، شہرت وغیرہ وغیرہ اس کے علاوہ بھی پتا نہیں کیا کیا ملتا ہے اسے دیکھیئے لیکن اس کو لے کر آپسی اتحاد و محبت کو ختم مت کیجیئے ۔۔ تحمل سے بات کیجیئے اور سُنیئے ۔۔۔ ملالہ گولی کھاکر مر جاتی تو اسکے نام کا ڈاک ٹکٹ یا کوئی یادگار بنادی جاتی ۔۔ پھر کیا کرتے آپ لوگ ؟؟؟ کیا اس کی یادگار پر مجاور بن جاتے ؟؟؟ اور میرے بھائیو ایسی فضول باتیں نہ چھیڑا کرو کہ ہمیں بھی چھٹی والے دن ایسی فضول باتوں میں شریک ہونا پڑجائے :)
بہرحال اللہ ہمیں ہدایت دے اور وہ بینائی عطا فرمائے جس سے ہمیں حق و باطل کی پہچان ہوجائے (آمین)
 
ابن جمال

محفلین
دوسری بات پاکستان میں ایک عجیب رواج ہے جو آپکے "اسلام" سے انکار کرے وہ لبرل،سیکولر فاشسٹ اور پتہ نہیں کیا کیا بن جاتا ہے۔بس بات یہی ہے کہ آپکے نقطہ نظر سے اختلاف مت کیا جائے اور اگر آپ نے کرلیا تو آپ لبرل بن جائیں گے اور پتہ نہیں کیا کیا۔
آپ بھی توہی کرتے ہیں جو آپ کے خیال سے اتفاق نہ کرے اورآپ کے ساتھ نہ ہو وہ دقیانوس،تاریک خیال،زمانے کے تقاضوں سے ناواقف اوردیگر القاب وآداب سے نوازاجاتاہے۔ مجھے واقعتاحیرت ہوتی ہے کیونکہ میں اس فورم پر زیادہ وقت پوسٹس کرنے میں نہیں بلکہ دوسروں کے پوسٹ پڑھنے میں صرف کرسکتاہوں۔اب تک جتنااورجوکچھ پڑھاہے اس میں تومجھے کہیں نہیں لگاکہ لبرل ،دانشور اورروشن خیال حضرات نے الفاظ کی مار مارنے میں دقیانوسی اورتاریک خیالوں سے خود کو پیچھے رکھناگواراکیاہو۔
کچھ حضرات کا مشورہ ہے کہ جولوگ ملالہ پرتنقید کرتے ہیں ان کو چاہئے کہ وہ دیگر مظلوم خواتین اورتشدد کے شکار افراد کی مدد کریں
مشورہ بہت اچھاہے لیکن خود وہ یہ کام کیوں نہیں کرتے؟کیاانہوں نے بھی محض ملالہ کیلئے الفاظ کاقطب مینار کھڑاکرناہی اپنافرض سمجھ رکھاہے اورعملی جہت سے ویسے ہی صفر ہیں جس کا طعنہ وہ دوسروں کو دیتے رہتے ہیں۔ یاپھرانہوں نے سمجھ رکھاہے کہ ہم نے ملالہ کی حمایت کردی توہمارے گناہ دھل جائیں گے؟
اگراس پر کہاجائے کہ ہم توصرف دفاع کرتے ہیں
تویہ بات بھی غلط ہوگی۔ میرے خیال سے ملالہ کے تعلق سے مثبت اورمنفی خبریں دونوں گروپوں نے اپنی بساط اورصلاحیت کے بقدر پیش کرکے ’’ثواب‘‘حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔علاوہ ازیں ذیشان صاحب ایک مراسلہ میں کہتے ہیں کہ تنقید کرنے والے ملالہ کو چھوڑیں ،حق خود غالب ہوگا۔ اس مشورہ کے ہم بھی قائل ہیں اورحامیوں کو بھی یہی مشورہ دیناچاہتے ہیں۔ وکیل صفائی ودفاع کا فرض چھوڑیں۔ حق خود غالب ہوگا۔حق کو غلبہ کیلئے وکلائے صفائی کی ضرورت نہیں ہے۔
ایک صاحب جن کی ادبیت کی اردومحفل پر دھوم مچی ہے۔ وہ بھی اکثروبیشتراپنے ارشادات ونصائح سے نوازتے ہوئے پائے جاتے ہیں ۔
یاسرپیرزادہ نے بھی آج جنگ میں شائع شدہ ایک مضمون میں پاکستانیوں کی پانچ منطق پیش کی ہے اورخوداسی حرکت کا ارتکاب کیاہے جس کا وہ مخالفوں کو طعنہ دیتے تھے۔
ویسے حامی حضرات اورمخالف حضرات دونوں مل کر یہ کوشش کیوں نہیں کرتے کہ ڈرون حملوں میں جوبچیاں زخمی ہوئی ہیں ان کو عالمی فورم پر آشکارکیاجائے،ان کی تکلیفیوں کا دامے درمے قدمے سخنے مداواکیاجائے۔ اگردونوں حضرات اس کو کریں تویہ جہاں مثبت عمل ہوگا وہیں اپنی توانائی اورصلاحیت کابہتراستعمال بھی ہوگا۔
 
فلک شیر

محفلین
آپ بھی توہی کرتے ہیں جو آپ کے خیال سے اتفاق نہ کرے اورآپ کے ساتھ نہ ہو وہ دقیانوس،تاریک خیال،زمانے کے تقاضوں سے ناواقف اوردیگر القاب وآداب سے نوازاجاتاہے۔ مجھے واقعتاحیرت ہوتی ہے کیونکہ میں اس فورم پر زیادہ وقت پوسٹس کرنے میں نہیں بلکہ دوسروں کے پوسٹ پڑھنے میں صرف کرسکتاہوں۔اب تک جتنااورجوکچھ پڑھاہے اس میں تومجھے کہیں نہیں لگاکہ لبرل ،دانشور اورروشن خیال حضرات نے الفاظ کی مار مارنے میں دقیانوسی اورتاریک خیالوں سے خود کو پیچھے رکھناگواراکیاہو۔

مشورہ بہت اچھاہے لیکن خود وہ یہ کام کیوں نہیں کرتے؟کیاانہوں نے بھی محض ملالہ کیلئے الفاظ کاقطب مینار کھڑاکرناہی اپنافرض سمجھ رکھاہے اورعملی جہت سے ویسے ہی صفر ہیں جس کا طعنہ وہ دوسروں کو دیتے رہتے ہیں۔ یاپھرانہوں نے سمجھ رکھاہے کہ ہم نے ملالہ کی حمایت کردی توہمارے گناہ دھل جائیں گے؟

تویہ بات بھی غلط ہوگی۔ میرے خیال سے ملالہ کے تعلق سے مثبت اورمنفی خبریں دونوں گروپوں نے اپنی بساط اورصلاحیت کے بقدر پیش کرکے ’’ثواب‘‘حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔علاوہ ازیں ذیشان صاحب ایک مراسلہ میں کہتے ہیں کہ تنقید کرنے والے ملالہ کو چھوڑیں ،حق خود غالب ہوگا۔ اس مشورہ کے ہم بھی قائل ہیں اورحامیوں کو بھی یہی مشورہ دیناچاہتے ہیں۔ وکیل صفائی ودفاع کا فرض چھوڑیں۔ حق خود غالب ہوگا۔حق کو غلبہ کیلئے وکلائے صفائی کی ضرورت نہیں ہے۔
ایک صاحب جن کی ادبیت کی اردومحفل پر دھوم مچی ہے۔ وہ بھی اکثروبیشتراپنے ارشادات ونصائح سے نوازتے ہوئے پائے جاتے ہیں ۔
یاسرپیرزادہ نے بھی آج جنگ میں شائع شدہ ایک مضمون میں پاکستانیوں کی پانچ منطق پیش کی ہے اورخوداسی حرکت کا ارتکاب کیاہے جس کا وہ مخالفوں کو طعنہ دیتے تھے۔
ویسے حامی حضرات اورمخالف حضرات دونوں مل کر یہ کوشش کیوں نہیں کرتے کہ ڈرون حملوں میں جوبچیاں زخمی ہوئی ہیں ان کو عالمی فورم پر آشکارکیاجائے،ان کی تکلیفیوں کا دامے درمے قدمے سخنے مداواکیاجائے۔ اگردونوں حضرات اس کو کریں تویہ جہاں مثبت عمل ہوگا وہیں اپنی توانائی اورصلاحیت کابہتراستعمال بھی ہوگا۔
(سرخائے الفاظ)
یہ کون ہیں حضور؟
 
سید ذیشان

محفلین
یہاں سب بُت ہیں ۔۔ پجاری کوئی نہیں
یہاں سب بیوپار ہیں۔۔۔ بیوپاری کوئی نہیں

سب نے خود کو بُت بنا رکھا ہے اور چاہتے ہیں کہ پوجا ہو ۔۔۔ ۔ اپنے جیسے بُتوں کو پسند کرتے ہیں ۔۔ مخالف بُتوں پر تنقید و بحث کرتے ہیں ۔۔ خود تعصب، تنقید کی عینک پہن کر دوسروں کو تعصب و تنقید سے روکتے ہیں ۔۔ ارے بھائی لبرل ہر کوئی ہوتا ہے لیکن سب نے آزادی کے کچھ پیمانے بنا رکھے ہیں ۔۔ میرے پیمانے کے مطابق کوئی لبرل ہے تو مجھے پسند ہے اگر نہیں ہے تو ناپسند ہے ۔۔ پچھلے دھاگوں کو پڑھا اور دیکھا کہ ہمیشہ کی طرح بعض انتہائی سنجیدہ سوالات کے جوابات دینے کے بجائے کوئی نیا "لُچ" تل دیا گیا کہ جواب تو تھا نہیں لیکن اپنے بُت کی عزت بچانے کے لیئے تنقید شروع کردی گئی ۔۔ ملالہ نے غیر آدمی سے ہاتھ ملایا تو بھائی اس کے باپ کو برا نہیں لگا تو آپ کو کیوں لگا ۔۔ ہماری بہت سے خواتین سیاستدان بعض ٹھرکی بوڑھے غیر ملکیوں سے بارہا ہاتھ ملاتی نظر آتی ہیں ان کے بارے میں کیا خیال ہے ؟؟؟
میڈیا تو ہے ہی بکاؤ سالا ۔۔۔ اس کی حمایت کرنا تو بنتا ہی نہیں ہے ۔۔ ہاں پر جو بات سمجھ آجائے اسے ماننا چاہیئے ہر وقت اپنی ناقص عقل کو زحمت نہ دیا کریں ۔ کیا پتا اگلا کیا سوچ کر لکھ رہا ہے ۔۔ ملالہ والا واقعہ جب ہوا اس وقت کونسا ایشو بہت اہم تھا یہ کسی نے نہیں سوچا آج تک ۔۔ پاکستان میں کسی ایک ایشو کی طرف سے لوگوں ی توجہ ہٹانے کے لیئے دوسرا ایشو گھڑ لیا جاتا ہے سو اس تناظر میں ملالہ والا ایشو گھڑا گیا ( یہ راقم کا ذاتی خیال ہے ۔ کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے ) ۔ لیکن میں آج بھی یہ کہوں گا کہ جس ایشو سے لوگوں کی نظریں و توجہ ہٹانے کے لیئے یہ سب ہوا وہ دنیا کا سب سے اہم ایشو تھا لیکن واہ لبرلو واہ ۔۔ سات جوتے وہاں اور سات گولیاں تمہاے دماغوں میں اتاری جائیں تو تمہیں لگ پتا جائے ( راقم کی اس بات سے کسی کی ذاتیات کا کوئی تعلق نہیں ) ۔ اب آتی ہے بات ملالہ کو "اون" یا " ڈس اون" کرنے کی تو بھائی ملالہ میرے یا آپ میں سے کسی کی رشتہ دار نہیں ہے کوئی خونی رشتہ نہیں ہے ۔ اگر کوئی ایسا سمجھتا ہے تو اسے چاہیئے کہ پاکستان میں روزانہ بلا ناغہ چھوٹی بچیوں اور جوان لڑکیوں کی آبروریزی کی جاتی ہے ۔ کچھ کو ماردیا جاتا ہے اور کچھ کے بارے میں میڈیا پر روزانہ کوئی سنسنی خیز خبر دی جاتی ہے تو ان سے بھی رشتہ جوڑا جائے ۔۔ ورنہ ملالہ کا ذکر ہی چھوڑ دیا جائے کہ وہ اب پاکستان نہیں آئے گی شاید کہ اسے جو چاہیئے تھا وہ مل رہا ہے ۔۔ عزت، دولت، شہرت وغیرہ وغیرہ اس کے علاوہ بھی پتا نہیں کیا کیا ملتا ہے اسے دیکھیئے لیکن اس کو لے کر آپسی اتحاد و محبت کو ختم مت کیجیئے ۔۔ تحمل سے بات کیجیئے اور سُنیئے ۔۔۔ ملالہ گولی کھاکر مر جاتی تو اسکے نام کا ڈاک ٹکٹ یا کوئی یادگار بنادی جاتی ۔۔ پھر کیا کرتے آپ لوگ ؟؟؟ کیا اس کی یادگار پر مجاور بن جاتے ؟؟؟ اور میرے بھائیو ایسی فضول باتیں نہ چھیڑا کرو کہ ہمیں بھی چھٹی والے دن ایسی فضول باتوں میں شریک ہونا پڑجائے :)
بہرحال اللہ ہمیں ہدایت دے اور وہ بینائی عطا فرمائے جس سے ہمیں حق و باطل کی پہچان ہوجائے (آمین)

یہ پوری پوسٹ راقم کے ذاتی خیال سے بھری پڑی ہے لیکن ٹھوس حقائق ناپید ہیں۔ پھر بھی شکریہ جو کچھ آپ نے لکھا۔
 
سید ذیشان

محفلین
تویہ بات بھی غلط ہوگی۔ میرے خیال سے ملالہ کے تعلق سے مثبت اورمنفی خبریں دونوں گروپوں نے اپنی بساط اورصلاحیت کے بقدر پیش کرکے ’’ثواب‘‘حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔علاوہ ازیں ذیشان صاحب ایک مراسلہ میں کہتے ہیں کہ تنقید کرنے والے ملالہ کو چھوڑیں ،حق خود غالب ہوگا۔ اس مشورہ کے ہم بھی قائل ہیں اورحامیوں کو بھی یہی مشورہ دیناچاہتے ہیں۔ وکیل صفائی ودفاع کا فرض چھوڑیں۔ حق خود غالب ہوگا۔حق کو غلبہ کیلئے وکلائے صفائی کی ضرورت نہیں ہے۔
ا

میری ساری باتوں میں صرف یہی بات نظر آئی؟

باقی باتوں پر بھی خامہ فرسائی کیجئے۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
بس کرو یارو ہر دو طرف سے بہت افراط و تفریط ہوگئی کوئی ملالہ کو" کلالہ" ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے تو کوئی اس کے اوبامہ سے ملاقات کرنے کو قرآنی آیات سے باعث عز و شرف گردان رہا فیا للعجب ؟؟؟
 
وہ ۔تحریک ظالمان پاکستان۔۔۔ سی آئی اے۔۔۔ را کے ایجنٹ ہیں
جو پاکستان کو مستحکم حالت میں نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔۔۔ ۔
درست فرمایا آپ نے۔ یہ باہر سے مدد کے بغیر آپریٹ نہیں کر سکتے۔ میرا خیال ہے انہیں صومالیہ یا دنیا کے کسی غریب ملک سے تو ہتھیار اور مال نہیں مل سکتا وہ بھی اس تواتر کےساتھ ۔روسیوں سے چھینا ہوا اسلحہ بھی کب کا استعمال ہو چکا ہو گا۔ ان کو مسلح کرنے اور رکھنے والے وہی ہو سکتے ہیں جنہیں ملالہ کو تعلیم بھی دینی ہے اور ان ظالمان کو تقویت بھی۔ وہ اپنوں کو بھی خفا نہیں کرنا چاہتے اور بیگانوں کو بھی ناخوش نہیں دیکھ سکتے۔ جمہوری لوگ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔ یہ وہی تو نہیں جو ساری دنیا کو جمہوریت کے شیش محل میں کھڑا کر کے اپنی چودھراہٹ کو قائم رکھنے کے لیے اس شیش محل پر ویٹو پاور کی سنگ باری کرتے ہیں۔ ساری دنیا کی رائے ایک طرف، میرا ویٹو کا اختیار ایک طرف۔
باقی سب دیکھتے ہیں کہ ملالہ کو یہ ممالک کب تک موجودہ اعزازات کے لائق سمجھتے ہیں۔ تاریخ بتاتی ہے کہ یہ لوگ تیسری دنیا کے ممالک سے روبوٹ حکمران بھی تلاش کرلیتے ہیں جن کی آمریت بھی ان کو قبول ہوتی ہے۔مگر جیسے ہی مفادات کا کھیل ختم ہوتا ہے اس آمر کی سوانحِ حیات طاقِ نسیاں کی زینت بنا دی جاتی ہے۔
تبصرے چھوڑیے، چند سال انتظار کیجیے۔ ابھی تو ملالہ کا ووٹ بھی رجسٹر نہیں ہو سکتا۔ چھوڑیے اس امر پر بحث کہ وہ وزیرِ اعظم بنے گی کہ نہیں، اسے ووٹر تو بن لینے دیں۔
 
بس کرو یارو ہر دو طرف سے بہت افراط و تفریط ہوگئی کوئی ملالہ کو" کلالہ" ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے تو کوئی اس کے اوبامہ سے ملاقات کرنے کو قرآنی آیات سے باعث عز و شرف گردان رہا فیا للعجب ؟؟؟
بہت پتے کی بات کی ہے آپ نے۔ میں نے بھی یہی رائے دی تھی (شاید) کل۔ یار لوگ پھر کچھ ایسا لکھ دیتے ہیں کہ خامشی کا بوجھ اٹھانا مشکل ہو جاتا ہے۔
 
لو جی میں بھی ایک آدھا کالم پھینک دیتا ہوں۔یہ صاحب بھی دنیا اخبار میں لکھتے ہیں
x4665_35602370.jpg.pagespeed.ic.Qdeui6xhf7.jpg

بشکریہ:دنیا
 
باباجی

محفلین
یہ پوری پوسٹ راقم کے ذاتی خیال سے بھری پڑی ہے لیکن ٹھوس حقائق ناپید ہیں۔ پھر بھی شکریہ جو کچھ آپ نے لکھا۔
جناب یہاں تمام جوابات ذاتی خیالات پر ہی مبنی ہیں ۔۔ میں صرف اتنا کیا کہ صاف کہہ دیا ایک جگہ کہ یہ میرا ذاتی خیال اور آپ کو شاید پوری پوسٹ میں وہی نظر آیا :)
رہی بات ٹھوس بات کی تو ذیشان بھائی پچھلے صفحات میں بہت سارے ٹھوس دلائل و حقائق بیان کیئے گئے ہیں تمام فریقین کی جانب سے لیکن ان کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی اور مرغے کی وہی ایک ٹانگ رہی ۔ اور بھائی ٹھوس کوئی بھی شے ہو اس کے لگنے سے درد ہوتا ہے اور جواب میں بھی کوئی ٹھوس شے آکر لگتی ہے ۔ میں کسی کو کوئی ٹھوس شے نہ دے سکتا ہوں نہ مار سکتا ہوں ۔۔ اور خاص طور سے اس فضول ترین موضؤع پر جس کا ہم سب میں سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں :cool:
اور جناب اس سے کہیں زیادہ بھیانک اور ٹھوس ترین حقائق بھرے پڑے ہیں ان پر بھی کچھ روشنی ڈالیئے مثلاً
معصوم بچیاں ونی کردی جاتی ہیں جرگہ کے فیصلہ پر
کارو کاری کرکے کسی کو بھی قتل کردیا جاتا ہے غیرت کے نام پر
عوام کی کمر توڑدی جاتی ہے مہنگائی کے نام پر
کسی کو قتل کردیا جاتا ہے امیری کے زعم میں اور پھر وہ سزا سے بھی بچ جاتا ہے
وغیرہ وغیرہ
 
اگر آپ محفل پر میرے پوسٹ پڑھیں تو میں تمام باتوں پر گاہے بگاہے اظہار خیال کرتا رہتا ہوں۔ چونکہ یہ دھاگہ ملالہ کے بارے میں تھا تو اسی لئے ملالہ تک ہی محدود رہا۔ :)

باقی آپ کی بات سے میں اختلاف کروں گا کہ یہ فضول ترین ٹاپک ہے، کیونکہ میں ایسا نہیں دیکھتا۔ پاکستان میں 50 لاکھ بچیاں اس وقت سکول سے باہر ہیں، اگر ملالہ ان کی آواز بن کر ابھری ہے تو یہ فضول ٹاپک کیسے بن گیا۔ میں اس ایشو کو اس انداز میں دیکھتا ہوں۔ آپ کو پورا حق ہے اس سے اختلاف کرنے کا۔ :)
 
کاشفی

محفلین
آپ کو فلسطین،عراق،افغانستان،کشمیر ۔۔۔ ۔اور ڈرون حملوں میں شہید ہونے والے بچے بچیاں ۔۔۔ عورتیں مرد ۔۔۔ نظر نہیں آتے ہیں ؟؟؟
اگر نظر آتے ہیں تو میڈیا نے ان کے لیے کیا کیا ہے ؟؟؟؟
کربلاہو کہ‘ فلسطین ‘ کہ ہو بوسینیا
درد صدیوں سے مرا نام و نسب جانتا ہے

(ڈاکٹر فریاد آزر)
 
باباجی

محفلین
اگر آپ محفل پر میرے پوسٹ پڑھیں تو میں تمام باتوں پر گاہے بگاہے اظہار خیال کرتا رہتا ہوں۔ چونکہ یہ دھاگہ ملالہ کے بارے میں تھا تو اسی لئے ملالہ تک ہی محدود رہا۔ :)

باقی آپ کی بات سے میں اختلاف کروں گا کہ یہ فضول ترین ٹاپک ہے، کیونکہ میں ایسا نہیں دیکھتا۔ پاکستان میں 50 لاکھ بچیاں اس وقت سکول سے باہر ہیں، اگر ملالہ ان کی آواز بن کر ابھری ہے تو یہ فضول ٹاپک کیسے بن گیا۔ میں اس ایشو کو اس انداز میں دیکھتا ہوں۔ آپ کو پورا حق ہے اس سے اختلاف کرنے کا۔ :)
بالکل ٹھیک ہے ہر کسی کو اپنے اپنے انداز میں دیکھنے کا حق ہے
اور اختلاف بھی حق ہے ۔۔ یہ ہوئی نہ بات ۔۔ اس بات کی مذمت میں بھی کرتا ہوں کہ بچیوں سے پڑھائی کا حق چھینا جائے
لیکن ملالہ کو اس کی آواز نہیں مانتا ۔بس یہ اختلاف ہے ۔
 
ساقی۔

محفلین
یہ پوری پوسٹ راقم کے ذاتی خیال سے بھری پڑی ہے لیکن ٹھوس حقائق ناپید ہیں۔ پھر بھی شکریہ جو کچھ آپ نے لکھا۔
لے دس۔۔۔۔کر لو گل۔۔۔۔ !
بھائی جی تسی اپنی رائے کتھوں منگاندے او؟ ہر بندے کے ذاتی خیال اس کی رائے اور بیلیوز ہوتے ہیں ۔
ٹھوس حقائق ہون بندہ اسٹیل مل وچوں لیاوے جا کے؟
 
سید ذیشان

محفلین
لے دس۔۔۔ ۔کر لو گل۔۔۔ ۔ !
بھائی جی تسی اپنی رائے کتھوں منگاندے او؟ ہر بندے کے ذاتی خیال اس کی رائے اور بیلیوز ہوتے ہیں ۔
ٹھوس حقائق ہون بندہ اسٹیل مل وچوں لیاوے جا کے؟

رائے ہوا میں تعمیر نہیں ہوتی ہے۔ ہر رائے کے پیچھے کسی نہ کسی ٹھوس وجہ کا ہونا ضروری ہے۔
 
Top