شاکرالقادری

لائبریرین
تمام محفلین کی نذر ہے۔ القلم جے آر ایم پشتو فونٹ۔
اس سے پہلے القلم سیریز کے جتنے فونٹ ریلیز ہوئے ان میں پشتو سپورٹ موجود نہ تھی ۔ یہ پہلا فونٹ ہے جس میں آپ پشتو زبان کو بھی بآسانی لکھ سکیں گے۔ یہ فونٹ در اصل اس سے پہلے القلم نبیل فونٹ کے نام سے ریلیز ہو چکا ہے جو رئیسِ اردو محفل نبیل بھائی کے نام سے معنون کیا گیا تھا۔ القلم پیرا موز فونٹ کی ریلیز کے موقع پر جب مجھ سے اردو محفل کی ہر دلعزیز رکن جیہ نے کہا کہ فونٹس میں پشتو سپورٹ بھی شامل ہونا چاہیئے تو میں نے القلم نبیل فونٹ میں پشتو کی سپورٹ ڈالی کیونکہ اسی فونٹ کو میں اپنے ٹیمپلیٹ فونٹ کے طور پر استعمال کرتا ہوں۔ پشتو سپورٹ مہیا ہو جانے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اس اس فونٹ کے پشتو ورزن کو انہی کے نام سے منسوب کروں کی کی تحریک اور تعان سے یہ فونٹ تیار ہوا۔ سو اس ورزن کو القلم جے آر ایم پشتو فونٹ کے نام سے ریلیز کر رہا ہوں
pushto.gif

امید ہے آپ سب کو یہ فونٹ پسند آئے گا۔ اب امید ہے کہ آئندہ القلم سیریز کے تمام فانٹس میں پشتو سپورٹ موجود ہوگی۔ ابن سعید ! سے گزارش ہے کہ اس فانٹ کو اردو فانٹ سرور میں شامل کر لیا جائے :)

ڈاون لوڈ لنک یہ ہے
 
جیہ

لائبریرین
نہایت قابل قدر شاکرالقادری صاحب میں کن الفاظ میں آپ شکریہ ادا کروں کہ میری ایک خواہش کو آپ نے اتنی سرعت سے عملی جامہ پہنایا۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے اور اپنے رحمتوں سے نوازے۔ آمین۔

میں نے مذکورہ فانٹ میں چند کمیاں نوٹ کی ہیں۔ جو کہ اس فوٹو میں ایک جدول میں دی ہیں۔ امید ہے آپ توجہ فرمائیں گے۔

شاکر چاچو اور جویریہ بٹیا اس خوبصورت اضافے پر بے حد مبارک باد قبول فرمائیں۔ :) :) :)

برادرم arifkarim کیا آپ اس فونٹ کی متعلقہ فائلیں تیار کر کے فراہم کر سکیں گے تاکہ اسے فونٹ سرور میں شامل کیا جا سکے۔ :) :) :)
 
شکریہ سعود بھیا۔ ابھی فونٹ سرور میں شامل نہ کریں :)
جی بٹیا، اطمینان بخش حد تک ٹیسٹنگ کے بعد ہی اجرا اور فونت سرور میں شمولیت ہونی چاہیے۔ خیر چاچو کے جادوئی ہاتھ پھر جائیں گے تو یہ مسائل بھی حل ہو جائیں گے ان شاء اللہ! آپ تب تک چاہیں تو مزید ٹیسٹ کیسیز پرکام کر لیں جہاں اس کا جائزہ لیا جا سکے۔ اور ان ٹیسٹ کیسیز کو مستقبل کے لیے محفوظ بھی کر لیں تاکہ آئندہ ان کو دوبارہ استعمال کیا جا سکے۔ :) :) :)
 
اللہ اللہ تیرا اعجاز! اب مشوروں کو حکم گردانا جائے گا تو کتنی "شرمناک" (جسے غالباً کسی عدالت نے گالی تسلیم کر لیا ہے) بات ہوگی۔ :) :) :)
اور یہ بھائیوں کے لیے اتنے بھاری بھرکم الفاظ کیونکر استعمال کیے جا رہے ہیں کہ تصور میں ندیدوں کی طرح ضرورت سے زیادہ افطار کرنے کے بعد نقارہ شکم سہلاتے ہوئے سعود بھائی کا حلیہ سامنے آجائے! :) :) :)
 
آخری تدوین:

شاکرالقادری

لائبریرین
نہایت قابل قدر شاکرالقادری صاحب میں کن الفاظ میں آپ شکریہ ادا کروں کہ میری ایک خواہش کو آپ نے اتنی سرعت سے عملی جامہ پہنایا۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے اور اپنے رحمتوں سے نوازے۔ آمین۔

میں نے مذکورہ فانٹ میں چند کمیاں نوٹ کی ہیں۔ جو کہ اس فوٹو میں ایک جدول میں دی ہیں۔ امید ہے آپ توجہ فرمائیں گے۔

جی درست ہے میں ان معاملات کو بھی ٹھیک کر کے پھر اپ ڈیٹ دیتا ہوں
بس آپ اتنا بتا دیں
للہ کے لگیچر کو لکھوانے کے لیے آپ نے آخر میں کونسی ہ استعمال کی ہے عام اردو فونٹیک یا پشتو کے لیے مخصوص
اگر کوئی ایسی مخصوص ہے تو یونی کوڈ ویلیو کیا ہے
یہ بات اس لیے پوچھی ہے کہ میرے پاس پشتو کی بورڈ نہیں اور عام طور پر اردو کی بورڈ کی میپنگ میں جو ہ استعمال ہوتی ہے اس کے ساتھ لفظ اللہ کا لگیچر درست لکھا جا رہا ہے
 
شاکرالقادری

لائبریرین
جی بٹیا، اطمینان بخش حد تک ٹیسٹنگ کے بعد ہی اجرا اور فونت سرور میں شمولیت ہونی چاہیے۔ خیر چاچو کے جادوئی ہاتھ پھر جائیں گے تو یہ مسائل بھی حل ہو جائیں گے ان شاء اللہ! آپ تب تک چاہیں تو مزید ٹیسٹ کیسیز پرکام کر لیں جہاں اس کا جائزہ لیا جا سکے۔ اور ان ٹیسٹ کیسیز کو مستقبل کے لیے محفوظ بھی کر لیں تاکہ آئندہ ان کو دوبارہ استعمال کیا جا سکے۔ :) :) :)
جیہ ! ۔۔ یہ جو "جناب والا" نے فرمایا ہے بالکل درست ہے چونکہ یہ فونٹ ایک ٹیمپلیٹ بننے جا رہا ہے اور آئندہ فونٹس اسی ٹیمپلیٹ پر بنیں گے اس لیے میری خواہش ہے کہ آپ اسے ایسے تمام الفاظ کے لیے چیک کریں جو پشتو میں استعمال ہوتے ہیں
بلکہ اگر ممکن ہو تو کوئی ایسی عبارت تشکیل دے لیں جس میں تمام پشتو حروف کی تمام ممکنہ اشکال چیک ہو سکیں ۔۔ یہ عبارت ایک پیرا گراف یا اس سے زیادہ پر بھی مشتمل ہو سکتی ہے۔ کوئی ضروری نہیں کہ اس عبارت کے جملے با معنی بھی ہوں بس ٹیسٹنگ مقصود ہے۔۔ میرے پاس کی بورڈ نہیں اور اگر ہو بھی تو بوڑھے طوطے کو کی بورڈ یاد کرنا اور پشتو سکرپٹ کو سیکھنا اب ممکن نہیں۔۔ اس لیے آپ کی تشکیل دی ہوئی عبارت سے ہی کاپی پیسٹ کر کے ٹیسٹ کر لیا کرونگا
اور ہاں
اگر یہ عبارت اپنے حجم کے اعتبار سے اتنی ہو کہ ہر فونٹ کو جاری کرتے وقت
فونٹ کے سکرین شارٹ یا نمونہ کی تصویر میں پشتو سپورٹ دکھانے کے لیے لکھی جا سکے

:)
 
آخری تدوین:

شاکرالقادری

لائبریرین
جے آر ایم مطلب جویریہ ریاض مسعود؟؟؟
تو جویریہ یا جیہ ہی رکھ دینا تھا فانٹ کا نام!!
جی اعجاز بھائی!
میری مراد جویریہ ریاض مسعود ہی ہے ۔۔۔
آپ کی تجویز پر مجھے کوئی اعتراض نہیں
خود جیہ ہی سے پوچھ لیتے ہیں کہ وہ اس فانٹ کے نام کی کونسی صورت کو چاہتی ہیں ہم اس کے مطابق اس کا نام تبدیل کر لیتے ہیں
کیونکہ ابھی یہ ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے
نام تبدیل کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا
 
جیہ

لائبریرین
جی درست ہے میں ان معاملات کو بھی ٹھیک کر کے پھر اپ ڈیٹ دیتا ہوں
بس آپ اتنا بتا دیں
للہ کے لگیچر کو لکھوانے کے لیے آپ نے آخر میں کونسی ہ استعمال کی ہے عام اردو فونٹیک یا پشتو کے لیے مخصوص
اگر کوئی ایسی مخصوص ہے تو یونی کوڈ ویلیو کیا ہے
یہ بات اس لیے پوچھی ہے کہ میرے پاس پشتو کی بورڈ نہیں اور عام طور پر اردو کی بورڈ کی میپنگ میں جو ہ استعمال ہوتی ہے اس کے ساتھ لفظ اللہ کا لگیچر درست لکھا جا رہا ہے
شکریہ محترم ! یہ پشتو کے لئے مخصوص ہ ہے جس کی یونی کوڈ قدر0647
 
جیہ

لائبریرین
جیہ ! ۔۔ یہ جو "جناب والا" نے فرمایا ہے بالکل درست ہے چونکہ یہ فونٹ ایک ٹیمپلیٹ بننے جا رہا ہے اور آئندہ فونٹس اسی ٹیمپلیٹ پر بنیں گے اس لیے میری خواہش ہے کہ آپ اسے ایسے تمام الفاظ کے لیے چیک کریں جو پشتو میں استعمال ہوتے ہیں
بلکہ اگر ممکن ہو تو کوئی ایسی عبارت تشکیل دے لیں جس میں تمام پشتو حروف کی تمام ممکنہ اشکال چیک ہو سکیں ۔۔ یہ عبارت ایک پیرا گراف یا اس سے زیادہ پر بھی مشتمل ہو سکتی ہے۔ کوئی ضروری نہیں کہ اس عبارت کے جملے با معنی بھی ہوں بس ٹیسٹنگ مقصود ہے۔۔ میرے پاس کی بورڈ نہیں اور اگر ہو بھی تو بوڑھے طوطے کو کی بورڈ یاد کرنا اور پشتو سکرپٹ کو سیکھنا اب ممکن نہیں۔۔ اس لیے آپ کی تشکیل دی ہوئی عبارت سے ہی کاپی پیسٹ کر کے ٹیسٹ کر لیا کرونگا
اور ہاں
اگر یہ عبارت اپنے حجم کے اعتبار سے اتنی ہو کہ ہر فونٹ کو جاری کرتے وقت
فونٹ کے سکرین شارٹ یا نمونہ کی تصویر میں پشتو سپورٹ دکھانے کے لیے لکھی جا سکے

:)
درست فرما رہے ہیں آپ۔ میں نے فی الحال یہ فونٹ انوار سہیلی کے پشتو ترجمے پر ٹیسٹ کیا ہے اور آپ کو تو معلوم ہے کہ انوار سہیلی÷ کلیلہ و دمنہ کتنی ضخیم اور متنوع کتاب ہے
اگر آپ چاہیں تو میں اپنا بنایا پشتو فونیٹک کی بورڈ آپ کو بھجوا سکتی ہوں
 
جیہ

لائبریرین
جی اعجاز بھائی!
میری مراد جویریہ ریاض مسعود ہی ہے ۔۔۔
آپ کی تجویز پر مجھے کوئی اعتراض نہیں
خود جیہ ہی سے پوچھ لیتے ہیں کہ وہ اس فانٹ کے نام کی کونسی صورت کو چاہتی ہیں ہم اس کے مطابق اس کا نام تبدیل کر لیتے ہیں
کیونکہ ابھی یہ ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے
نام تبدیل کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا
میری تجویز تو یہ ہے کہ اس کا نام القلم شاکر پشتو فونٹ ہونا چاہئے کیوں یہ آپ کی پشتو کے لئے پہلی کاوش ہے۔ میرے نام پر تو پہلے آپ ایک فانٹ بنا چکے ہیں۔

دیکھتے ہیں متفق کی کتنی ریٹنگ آتی ہے۔
 
اس سے تو زیادہ بہتر ہوگا کہ ہم اس کا نام ۔۔۔۔ القلم نبیل پشتو فونٹ ۔۔ رکھ دیں ۔۔۔ اس طرح اس فونٹ کا ٹریک ریکارڈ بھی برقرار رہے گا
رہا میرا نام تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری تسکین کے لیے "القلم" کا لفظ فونٹ میں شامل ہے
میرے لیے اتنا کافی ہے
:)
 
شاکرالقادری

لائبریرین
درست فرما رہے ہیں آپ۔ میں نے فی الحال یہ فونٹ انوار سہیلی کے پشتو ترجمے پر ٹیسٹ کیا ہے اور آپ کو تو معلوم ہے کہ انوار سہیلی÷ کلیلہ و دمنہ کتنی ضخیم اور متنوع کتاب ہے
اگر آپ چاہیں تو میں اپنا بنایا پشتو فونیٹک کی بورڈ آپ کو بھجوا سکتی ہوں
آپ مجھے کی بورڈ کی بجائے ۔۔ انوار سہیلی کا پشتو ترجمہ ہی بھجوا دیں
:)
 
Top