اردو محفل کا بھیّا نامہ ۔۔۔

حجاب

محفلین
جب ہم نے نیٹ کی دنیا میں قدم رکھا ، ( ہم سے مراد میں اور میری فرینڈز ) تو چیٹنگ کے علاوہ کچھ اور پتہ نہ تھا ۔۔ چیٹنگ کب تک ہوتی جب دل بھر گیا اور کچھ عقل آئی نیٹ کے حوالے سے تو ایک اردو فورم “ بات سے بات “ جوائن کیا ۔۔ وہاں پرانے ممبرز کی باتیں شرارتیں بہت اچھی لگتی تھی پھر جب ہم ذرا پرانے ہوئے اور باتیں شروع کیں تو اللہ جانے کیا فساد شروع ہوا کہ فورم ہی بند ہوگیا ۔۔۔ بڑی بے چینی تھی ان دنوں کہ اب کیا کیا جائے ۔۔۔ ایک دن سارہ خان نے کہا تمہیں ایک فورم کا لنک دیتی ہوں وہاں آجاؤ لیکن کسی کو بتانا نہیں کہ میں نے تمہیں یہاں کا لنک دیا میں نے کہا ٹھیک ہے ۔۔۔ اور اردو محفل پہ آگئی ۔۔۔۔۔۔ کیا زمانہ تھا ہم روز ملا کرتے تھے ۔۔ باتیں ، شرارتیں ایک دوسرے کو تنگ کرنا ، لڑائیاں اور پھر کسی کے غائب ہونے پہ اسے منا کر واپس بلانا ۔۔۔ عزت سب ایک دوسرے کی کرتے تھے لیکن نام لے کر مخاطب کرتے تھے ۔۔ کچھ خوبصورت رشتے بھی تھے چاچو بھتیجی کے کچھ بہنیں تھیں صرف ایک بھائی سعود کی ۔۔۔۔
سب کچھ ٹھیک تھا پھر پتہ نہیں کیا ہوا محفل کو نظر لگ گئی ۔۔ پرانے ساتھی غائب ہوئے اور پھر میں بھی ۔۔۔ کبھی کبھی محفل کی طرف آنا ہوتا تو سارے نئے ممبرز کو باتوں مین مصروف دیکھ کر خاموشی سے واپس ہوجاتی ۔۔
کچھ دن ادھر کا رخ نہیں کیا لیکن جب واپس آئی تو یوں لگا جیسے محفل اب “ بھیّا نامہ “ ہے ۔۔۔ یہاں تک کہ محب علوی اور ظفری جیسی شخصیت بھی اب بھیّا ہے اور خوب ہے :p
کوئی تھریڈ ہو یا کوئی بات ۔۔ چھوٹے سے چھوٹا جملہ ہو اس میں “ بھیا “ کا ذکر ضرور نظر آئے گا ۔۔۔
نہیں بھیّا کیوں بھیّا ہاں بھیّا لیکن بھیّا کیا بھیّا ٹھیک ہے بھیّا اففف یہ بھیّا ، ساتھ بہنا ، آپا ، اور بیٹا کا ذکر بھی آپ کو اسی تیز رفتاری سے کیا ہوا ملے گا ۔۔۔ مانا کہ محفل اب بھائی بہنوں سے آباد ہے لیکن ایسا بھی کیا کہ ہر جملے میں “ بھیا “ ۔۔۔ اگر گنتی کی جائے تو یہ “ بھیا “ پتہ نہیں کتنے ہزاری منصب پہ فائز نظر آئے :roll:
تمام بھائی بہنوں سے معذرت کہیں سب مل کے میری پٹائی ہی نہ شروع کردیں :p ( یہ تحریر جانے کب سے سوچ رکھی تھی سوچا تھا محفل کی سالگرہ پہ پوسٹ کروں گی لیکن دیر ہوگئی )
 
مدیر کی آخری تدوین:

زبیر مرزا

محفلین
نئے محفلین اتنے خوفناک تو نہیں کہ آپ آئیں اورڈرکرواپس چلی جائیں :) کچھ وقت دیں جائزہ لیں ہم نئے لوگ کسی کو تنگ نہیں کرتے :)
بلکہ آپ سے پُرانے محفلین کو دیکھ کر تو باادب باملاحظہ ہوشیار، نگاہ روبرو اورخوش آمدید ، ویلکم بیک سے پذیرائی کرتے ہیں یقین نہ آئے تو
ظفری بھائی اور جیہ بی بی سے پوچھ لیں :) محب علوی سے پوچھنے کا نہیں کہا کیونکہ ان کا جواب چھ ماہ بعد آئے گا:)
 
جب ہم نے نیٹ کی دنیا میں قدم رکھا ، ( ہم سے مراد میں اور میری فرینڈز ) تو چیٹنگ کے علاوہ کچھ اور پتہ نہ تھا ۔۔ چیٹنگ کب تک ہوتی جب دل بھر گیا اور کچھ عقل آئی نیٹ کے حوالے سے تو ایک اردو فورم “ بات سے بات “ جوائن کیا ۔۔ وہاں پرانے ممبرز کی باتیں شرارتیں بہت اچھی لگتی تھی پھر جب ہم ذرا پرانے ہوئے اور باتیں شروع کیں تو اللہ جانے کیا فساد شروع ہوا کہ فورم ہی بند ہوگیا ۔۔۔ بڑی بے چینی تھی ان دنوں کہ اب کیا کیا جائے ۔۔۔ ایک دن سارہ خان نے کہا تمہیں ایک فورم کا لنک دیتی ہوں وہاں آجاؤ لیکن کسی کو بتانا نہیں کہ میں نے تمہیں یہاں کا لنک دیا میں نے کہا ٹھیک ہے ۔۔۔ اور اردو محفل پہ آگئی ۔۔۔ ۔۔۔ کیا زمانہ تھا ہم روز ملا کرتے تھے ۔۔ باتیں ، شرارتیں ایک دوسرے کو تنگ کرنا ، لڑائیاں اور پھر کسی کے غائب ہونے پہ اسے منا کر واپس بلانا ۔۔۔ عزت سب ایک دوسرے کی کرتے تھے لیکن نام لے کر مخاطب کرتے تھے ۔۔ کچھ خوبصورت رشتے بھی تھے چاچو بھتیجی کے کچھ بہنیں تھیں صرف ایک بھائی سعود کی ۔۔۔ ۔
سب کچھ ٹھیک تھا پھر پتہ نہیں کیا ہوا محفل کو نظر لگ گئی ۔۔ پرانے ساتھی غائب ہوئے اور پھر میں بھی ۔۔۔ کبھی کبھی محفل کی طرف آنا ہوتا تو سارے نئے ممبرز کو باتوں مین مصروف دیکھ کر خاموشی سے واپس ہوجاتی ۔۔
کچھ دن ادھر کا رخ نہیں کیا لیکن جب واپس آئی تو یوں لگا جیسے محفل اب “ بھیّا نامہ “ ہے ۔۔۔ یہاں تک کہ محب علوی اور ظفری جیسی شخصیت بھی اب بھیّا ہے اور خوب ہے :p
کوئی تھریڈ ہو یا کوئی بات ۔۔ چھوٹے سے چھوٹا جملہ ہو اس میں “ بھیا “ کا ذکر ضرور نظر آئے گا ۔۔۔
نہیں بھیّا کیوں بھیّا ہاں بھیّا لیکن بھیّا کیا بھیّا ٹھیک ہے بھیّا اففف یہ بھیّا ، ساتھ بہنا ، آپا ، اور بیٹا کا ذکر بھی آپ کو اسی تیز رفتاری سے کیا ہوا ملے گا ۔۔۔ مانا کہ محفل اب بھائی بہنوں سے آباد ہے لیکن ایسا بھی کیا کہ ہر جملے میں “ بھیا “ ۔۔۔ اگر گنتی کی جائے تو یہ “ بھیا “ پتہ نہیں کتنے ہزاری منصب پہ فائز نظر آئے :roll:
تمام بھائی بہنوں سے معذرت کہیں سب مل کے میری پٹائی ہی نہ شروع کردیں :p ( یہ تحریر جانے کب سے سوچ رکھی تھی سوچا تھا محفل کی سالگرہ پہ پوسٹ کروں گی لیکن دیر ہوگئی )
نئے محفلین اتنے خوفناک تو نہیں کہ آپ آئیں اورڈرکرواپس چلی جائیں :) کچھ وقت دیں جائزہ لیں ہم نئے لوگ کسی کو تنگ نہیں کرتے :)
بلکہ آپ سے پُرانے محفلین کو دیکھ کر تو باادب باملاحظہ ہوشیار، نگاہ روبرو اورخوش آمدید ، ویلکم بیک سے پذیرائی کرتے ہیں یقین نہ آئے تو
ظفری بھائی اور جیہ بی بی سے پوچھ لیں :) محب علوی سے پوچھنے کا نہیں کہا کیونکہ ان کا جواب چھ ماہ بعد آئے گا:)
بس میں ہی ہوں ذرا خوفناک سا :twisted:
یقین نہ آئے تو بھلکڑ اور غدیر زھرا سے پوچھ لیں :dancing:
 
نایاب

لائبریرین
محترم حجاب بہنا
لبوں پر بے ساختہ مسکراہٹ بکھیر دینے والی دھماکے دار تحریر کے ساتھ اردو محفل پر واپسی مبارک ہو ۔
کیا ہی خوب تحریر کیا ہے " بھیا نامہ " ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت سی دعاؤں بھری داد آپ کے نام ۔۔۔۔۔۔۔
 
عمر سیف

محفلین
حجاب آپ :shock: اور یہاں ؟؟
ابن سعید کو اگر یاد ہو تو میں نے ایک بار سٹیٹس اپڈٹ میں اس بات کا ذکر کیا تھا۔ اور یہ بھی کہا تھا کہ اس بارے کچھ تحریر کرونگا۔
بہت اچھا لکھا ہے اور میں متفق ہوں سو فیصد حجاب سے (y)
اچھی بات ہے بھیا بھیا کہنا اس سے آپ سب کے پیار اور ایک دوسرے سے خلوص کا علم ہوتا ہے پر کبھی کبھی کچھ زیادہ ہو جاتاہے۔:whistle:
 
میری جب آپ سے بات ہوئی تھی تو میں نے ذکر کیا تھا اور آپ نے میرا آئیڈیا " ابنِ سعید " کے گوش گزار کردیا واہ ۔۔ اور اب کھلے عام اعتراف بھی کر ڈالا ۔۔۔
 
عمر سیف

محفلین
عمر سیفآج کی بات : محفل پہ بہن بھائیوں کی تعداد اسے بڑھ رہی ہے جیسے آج کل گرمی۔
فلک شیر اور ابن سعید نے اسے پسند کیا
نیلممتفق
عمر سیفہونا بھی چاہئے۔
نیلمکیوں بھائی یہ میرا فرض بالکل بھی نہیں ہے :p
عمر سیفD:
ابن سعیداس بابت ایک تفصیلی پوسٹ نہ ہو جائے؟ :) :) :)
عمر سیفتفصیلی پوسٹ بھی کبھی ہو ہی جائے۔ :)
ابن سعیدمنتظرم! :)
عمر سیف گنتی کرنی پڑے گی، لسٹ تیار ہوگی تفصیلا۔ ویسے جہاں تک میرے علم میں ہے ہمارے ایک محفلی ایسا کچھ لکھ چکے ہیں پوسٹ کب کرتے ہیں ہمیں بھی انتظاز ہے۔
‏ابن سعیدہمارے علم میں ایسی کوئی ریسرچ نہیں تھی۔ اگر کسی نے ایسا کیا ہے تو یقیناً خوب کیا ہوگا۔ :) :) :)
عمر سیفامید تو مجھے بھی یہی ہے کہ خوب ہی کیا ہوگا۔ :)
ابن سعید:) :) :)

یہ جو لال رنگ میں محفلی کا ذکر ہے وہ حجاب ہی تھیں۔
 
حجاب

محفلین
نئے محفلین اتنے خوفناک تو نہیں کہ آپ آئیں اورڈرکرواپس چلی جائیں :) کچھ وقت دیں جائزہ لیں ہم نئے لوگ کسی کو تنگ نہیں کرتے :)
بلکہ آپ سے پُرانے محفلین کو دیکھ کر تو باادب باملاحظہ ہوشیار، نگاہ روبرو اورخوش آمدید ، ویلکم بیک سے پذیرائی کرتے ہیں یقین نہ آئے تو
ظفری بھائی اور جیہ بی بی سے پوچھ لیں :) محب علوی سے پوچھنے کا نہیں کہا کیونکہ ان کا جواب چھ ماہ بعد آئے گا:)
نئے محفلین خوفناک نہیں لیکن آپ سب کی اپنی گید رنگ ہے ناں اس لیئے لکھا ہے ، وقت ملا تو ضرور آؤں گی ۔۔۔
 
نئے محفلین خوفناک نہیں لیکن آپ سب کی اپنی گید رنگ ہے ناں اس لیئے لکھا ہے ، وقت ملا تو ضرور آؤں گی ۔۔۔
گیدرنگ کا محرک نیا یا پرانا دور نہیں اردو محفل ہے، اور آپ اور ہم کبھی بھی کہیں بھی ہونے والی فیزیکل اور ورچوئل ہر قسم کی گیدرنگ کا چاہتے نا چاہتے بھی حصہ ہیں۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
بھیا کی جگہ ’’بھائی لوگ‘‘ لکھتیں تو لینے کے دینے پڑ جاتے ۔۔ ۔ حجاب
کچھ نکات ہیں اس مضمون میں، جو قابل غور ہیں اور جہاں تک میں سمجھا ہوں، اب تک کسی نے ان پر توجہ نہیں دی:
ایک جگہ آپ نے لکھا: جب دل بھر گیا اور کچھ عقل آئی نیٹ کے حوالے سے تو ایک فورم جوائن کیا۔۔۔
نیٹ کے حوالے سے عقل کہاں سے آتی ہے؟
پھر لکھا:
سب کچھ ٹھیک تھا پھر پتہ نہیں کیا ہوا محفل کو نظر لگ گئی ۔۔ پرانے ساتھی غائب ہوئے اور پھر میں بھی ۔۔۔ کبھی کبھی محفل کی طرف آنا ہوتا تو سارے نئے ممبرز کو باتوں مین مصروف دیکھ کر خاموشی سے واپس ہوجاتی ۔۔
محفل کو نظر لگتی تو یہ بھی بند ہوجاتی، پرانے فورمز کی طرح یا پھر یہاں الو بول رہے ہوتے۔۔ (مجھے الو مت کہیے گا، میں برا مان جاتا ہوں) ۔۔
پھر جب آپ کا محفل کی طرف آنا ہوتا ہے تو آپ سارے نئے ممبرز کو باتوں میں مصروف دیکھتی ہیں اور خاموشی سے واپس چلی جاتی ہیں۔۔ غور کریں جب آپ پہلے پہل یہاں آئی تھیں، تب بھی تو یہ فورم نیا ہی تھا اور سارے ممبران آپ کے لیے اجنبی۔۔۔ ان سے بھی تو آپ نے بات چیت کی اور نہ جانے کتنوں کو دوست بنایا ہوگا۔۔۔ ۔ اب کیا قباحت ہے؟
پھر لکھا:
کچھ دن ادھر کا رخ نہیں کیا لیکن جب واپس آئی تو یوں لگا جیسے محفل اب “ بھیّا نامہ “ ہے ۔۔۔ یہاں تک کہ محب علوی اور ظفری جیسی شخصیت بھی اب بھیّا ہے اور خوب ہے
کوئی تھریڈ ہو یا کوئی بات ۔۔ چھوٹے سے چھوٹا جملہ ہو اس میں “ بھیا “ کا ذکر ضرور نظر آئے گا ۔۔۔

یہ آپ کا حسن نظر ہے ، ورنہ شمشاد بھائی اور ملائکہ کی باتیں پڑھ پڑھ کر مجھے ایسا لگتا ہے کہ محفل چاچو نامہ بنتی جارہی ہے۔۔۔ خود میں ملائکہ کو بیٹی کہہ کر پکارتا ہوں۔۔۔ پتہ بھی نہیں کہ میری اس بیٹی کی عمر کتنی ہے۔۔۔ خیر ۔۔ دعا کریں یہ اقتباس یہ دونوں افراد نہ پڑھ لیں، میری شامت نہ آجائے کہیں۔۔
آخر میں لکھا:
تمام بھائی بہنوں سے معذرت کہیں سب مل کے میری پٹائی ہی نہ شروع کردیں :p ( یہ تحریر جانے کب سے سوچ رکھی تھی سوچا تھا محفل کی سالگرہ پہ پوسٹ کروں گی لیکن دیر ہوگئی )
آپ کی تحریر تو لگتا ہے شروع ہوتے ہی ختم ہو گئی۔۔۔ ابھی تو دانت نکالنا باقی تھے ۔۔ کیا آپ بھی پیر زادہ قاسم رضا صدیقی کے اس شعر پر یقین رکھنے والی کوئی غمگین ، افسردہ اور آدم بیزار سی شخصیت ہیں؟
تبسم ایک زیر لب بھی ہم پہ بار ہے مگر
ہمی سے لوگ کہہ رہے ہیں کھل کے مسکرائیے ۔۔
 
الف عین

لائبریرین
واپسی مبارک ہو @حجاب۔ محفل کے اس نئے رنگ کی شروعات ابن سعید کی آمد سے ہوئی۔ پھر @مقدس، تعبیر وغیرہ نے اسے بڑھاوا دیا۔ لیکن پہلے صرف سعود ہی سب کے بھیا تھے۔ پھر ہوتے ہوتے سبھی ’بھیاز‘ ہونے لگے۔ عائشہ عزیز اور ناعمہ عزیز نے بھیا کہنے کی ایسی عادت بنا لی کہ ان کے زیر اثر ملائکہ @غدیر زہرہ وغیرہ بھی سب کو بھیا کہنے لگیں۔
نئے ارکان تو آتے رہتے ہیں، ان سے جان پہچان کرنا چاہئے تھا، یہ نہیں کہ ان کو آپس میں ہلیں لرتے دیکھ کر بھاگ کھڑی ہو۔ اب جیہ بھی آنے لگی ہے، حجاب تم بھی اسی طرح آؤ تومزا آ جائے۔ پرانے ارکان کی بات تو ظاہر ہے، وہ ماحول اب نہیں ملے گا۔ لیکن محفل تو وہی ہے۔
ہاں اور ایک نئی بات یہ ہوئی ہے کہ اب باقاعدہ اراکین آفیشلی ’محفلین‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
 
Top