لاہورسے پانچ روز قبل لاپتہ ہونیوالے بہن بھائیوں کا سراغ مل گیا

کاشفی

محفلین
lahoremissingbrothersandsisters-_7-6-2013_108226_l.jpg
لاہور …لاہور کے علاقہ نواں کوٹ سے پانچ روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے بہن بھائیوں کا سراغ مل گیا ہے، چار وں کمسن بہن بھائی والد کی مار سے تنگ آ کر اپنی بڑی بہن کے گھر چلے گئے تھے ۔نواں کوٹ سے پانچ روز قبل چار کمسن بہن بھائی کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے پر اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے چاروں بچوں کو لکشی چوک کے علاقہ انکی بڑی بہن کے گھر سے برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق بچوں کے باپ اللہ دتہ نے ان کے اغواء کا شبہ دو خواتین پر ظاہر کیا تھا۔بچوں نے برآمد ہونے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ ان کا والد ان پر تشدد کرتا تھا جس سے تنگ آکر وہ اپنی بہن کے گھر چلے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے اپنے والد کے گھر نہیں جانا چاہتے جس پر انہیں تحویل میں لے کر عدالت پیش کیا جائے گا۔
 
arifkarim

معطل
حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ اولاد والدین کی مار پیٹ سے اپنے گھر تک جانے کے روا دار نہیں اور ہم ابھی تک اس بات پر اڑے ہیں کہ مار پیٹ ہی بچوں کی حقیقی تربیت کر سکتی ہے! یہاں مغرب میں مارپیٹ 70 کی دہائی سے قانونی طور پر جرم ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین

تشدد کوئی بھی کرے اور کسی پر بھی ہو افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ لیکن یہ سمجھنا کہ ایسا اس لئے ہے کہ قانون اس بارے میں خاموش ہے ، درست نہیں۔
ڈومیسٹک وائیولینس تو پاکستان میں بھی جرم سمجھا جاتا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ یہاں قانون کی پابندی کرنا اور کروانا ابھی اس درجے تک نہیں پہنچا جتنا مغرب میں ہے۔ اس کے باوجود مغرب میں بھی مارکٹائی کے ٹھیک ٹھاک واقعات ہوتے ہیں۔ چاہے وہ عورتوں کو زدوکوب کرنا ہو یا بچوں کو۔
 
مغرب میں مارکٹائی کے واقعات تو ہوتے ہیں، لیکن اسپر سخت پکڑ اور سزا بھی ملتی ہے۔ ظالمین کو ایسے ہی نہیں چھوڑ دیا جاتا کہ تمہاری بیوی اور بچے ہیں، جو چاہے سلوک کر لو۔
 
Top