اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

حسان خان

لائبریرین
السلام علیکم

اردو محفل حالیہ دنوں میں اردو زبان سے وابستہ عمومی فورم کے بجائے مذہبی میدانِ جنگ کا نقشہ زیادہ پیش کر رہی ہے۔ محترم منتظمین اس ضمن میں کوئی قدم اٹحائیں تاکہ اردو محفل کا وہ رنگ روپ بحال ہو سکے، جو اب تک اسے دوسرے اردو فورموں سے ممتاز بناتا آیا ہے۔
مذہبی اور فرقہ وارانہ ابحاث کے لیے دیگر کئی اردو فورم پہلے سے موجود ہیں۔
 
بھئی ہر ایکشن کا ایک ری ایکشن ہے۔ اگر مذہب کے خلاف انتہا پسند نعرے بلند ہونگے تو مذہبی نعرے بھی لگیں گے۔ پابندی یا تو دونوں جانب لگے یا دونوں طرف آزادی ہو۔
یہ کیا کہ مذہب کے خلاف بولنا تو کشیدگی کے زمرے میں نہ آئے اور مذہب والوں کی طرف سے کیا گیا رد کشیدگی کہلائے۔
 
تکلیف یہ ہے کہ ان سب کے لیے خصوصی فورم پہلے سے موجود ہیں جہاں دن رات مذہبی مبلغین آپس میں قلمی جہاد کرتے رہتے ہیں۔ اردو محفل اب تک اس سے کافی حد تک بچی ہوئی تھی، لیکن پچھلے چند دنوں سے یہ سب کچھ اردو محفل پر بھی ہونے لگ گیا ہے۔
ملحدوں کے بھی بہت سے فورم ہیں پھر ہر دھاگے میں الحاد کی فضیلت ، شراب نوشی ، سود خوری اور خنزیر کے ذائقوں پر بات کیوں شروع ہو جاتی ہے ؟
 
حسان خان

لائبریرین
یہ کیا کہ مذہب کے خلاف بولنا تو کشیدگی کے زمرے میں نہ آئے اور مذہب والوں کی طرف سے کیا گیا رد کشیدگی کہلائے۔

آپ کے نکتے میں وزن ہے۔
مذہب اور مذہبی لوگوں کے خلاف تمایلات رکھنے والوں کو بھی اپنے رویے پر نظرِ ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔
 
ساجد

محفلین
ملحد ہوں یا مومن سبھی نے اپنی اپنی آزادی کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے۔ اس لئے اب یہاں ایک دوسرے کی طرف انگشت نمائی نہ کریں ۔
 
ساجد

محفلین
یہاں مذہبی کشیدگی کا مطلب سمجھ لیجئے تب بات کو آگے بڑھائیے۔ مذہبی کشیدگی سے مراد مذہب کے ماننے والوں کا ایک دوسرے کے خلاف جارحانہ رویہ ہے نا کہ مذہب کے پیروکاروں اور منکروں کی لڑائی۔ پچھلے 3 دنوں سے محفل پر مذہب کے پیروکاروں نے ایک دوسرے پر جو کیچڑ اچھالا ہے اس لڑی میں اسی کے بارے میں کہا گیا ہے گو کہ میں نے اس میں منکرینِ مذہب کو بھی شامل کیا ہے تا کہ کسی کو گلہ نہ رہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
السلام علیکم

اردو محفل حالیہ دنوں میں اردو زبان سے وابستہ عمومی فورم کے بجائے مذہبی میدانِ جنگ کا نقشہ زیادہ پیش کر رہی ہے۔ محترم منتظمین اس ضمن میں کوئی قدم اٹحائیں تاکہ اردو محفل کا وہ رنگ روپ بحال ہو سکے، جو اب تک اسے دوسرے اردو فورموں سے ممتاز بناتا آیا ہے۔
مذہبی اور فرقہ وارانہ ابحاث کے لیے دیگر کئی اردو فورم پہلے سے موجود ہیں۔

اصل مسئلہ یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر لوگ بے نام ہوتے ہیں اور اکثر ایسی باتیں کر جاتے ہیں جو کہ کسی کو سامنے نہیں کر سکتے۔ یہ صرف اردو محفل کا مسئلہ نہیں، ہر جگہ یہی حال ہے۔
 
عمر سیف

محفلین
میرا خیال میں مذہبی کشیدگی جب تک لوگوں کے ذہنوں سے ختم نہیں کی جائے گی تب تک اس پہ قابو پانا مشکل ہے۔
آپ یاں تو خاموش رہ کر برداشت کر سکتے ہیں یا باقیوں کی طرح اس بحث مباحثہ کا حصہ بن سکتے ہیں۔
محفل پہ ایسے اور بہت سے دھاگے ہیں جہاں ایسی کشیدگی نہیں۔ اگر آپ یا کسی ممبر کو اس پہ اعتراض یا مسئلہ درپیش ہے آپ منتظم سے بات کریں یا پھر مذہبی دھاگوں کی طرف جانا بند کر دیں۔ شکریہ۔
 
عسکری

معطل

برین واشنگ کی جائے ان کی ؟ ایریل سے دھلے اور نکھرے برینز
 
رانا

محفلین
حسان بھائی نے بہت ضروری بات کی طرف توجہ دلائی ہے۔ میرے ذہن میں کافی عرصے سے یہ بات تھی اور ایک تجویز بھی تھی لیکن بوجوہ نہیں دے پایا۔ اب پچھلے کچھ دنوں سے جو کچھ مراسلے میں نے پڑھے ہیں اسکے بعد پھر سے یہ خواہش پیدا ہوئی کہ اس تجویز کو محفل پر رکھا جائے لیکن پھر کسی وجہ سے رکا رہا۔ اب خاص اس حوالے سے بات کھلی ہے تو یہ مناسب موقع ہے کہ یہاں تمام محفلین اپنی اپنی تجاویز دیں تاکہ ان کی روشنی میں انتظامیہ محفل کے ماحول کو بہتر بنا سکے۔

میرے پاس جو تجویز ہے اسکا پس منظر یہ ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعی چکا چوند کردینے والا حسن ہے تو ظاہر ہے ہر کوئی اسکی طرف ہی متوجہ ہوگا۔ اسے نہ تو کسی دوسرے کے حسن میں کیڑے نکالنے کی ضرورت ہے اور نہ کسی کے خلاف ڈھنڈورا پیٹنے کی۔ لیکن اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس کے پاس جو حسن ہے وہ بہت ہی کم درجہ کا ہے یا سرے سے ہے ہی نہیں اور ساتھ ہی یہ خواہش بھی ہو کہ لوگ اسکی طرف توجہ کریں تو وہ اگر دوسروں کی توجہ حاصل کرنا چاہے گا تو اس کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ دوسرے کے حسن میں اتنی خامیاں نکالے اور اسکی اتنی برائیاں گنوائے کہ اگر کوئی اس کی طرف متوجہ نہیں ہوتا، تو دوسرے کی طرف بھی نہ ہو۔

اب محفل پر اگر ایسا قانون بنادیا جائے کہ جو بھی مذہب پر گفتگو کرنا چاہے اسے کھلی اجازت ہو کہ جتنا اپنے مذہب کا حسن بیان کرسکتے ہو کرو اور جتنی خوبیاں اپنے مذہب اور فرقے کی تعلیمات کی بیان کرنا چاہو شوق سے کرو کوئی پابندی نہیں لیکن کسی دوسرے مذہب یا فرقے کے خلاف بولنے اور کیڑے نکالنے کی اجازت نہیں۔ اور اگر کوئی واقعی یہ سمجھتا ہے کہ اس کے مذہب یا فرقے کی تعلیمات میں اتنا حسن ہے کہ کوئی دوسرا سامنے ٹھہر ہی نہیں سکتا تو اسے کیا ضرورت ہے کہ اپنے وقت کو دوسرے کے خلاف بول کر ضائع کرے بلکہ وہ تو چاہے گا کہ جتنا زیادہ وقت اپنا حسن دکھانے میں خرچ کیا جاسکتا ہے کرنا چاہئے۔ جب بھی کوئی اس کی خلاف ورزی کرے کہ اگر کہیں اس نے کسی فرقے یا مذہب کے خلاف یا اس کے بزرگوں کے خلاف کوئی بات کی ہے تو ایکشن لیا جائے۔ اب فطری بات ہے کہ فوری ایکشن لیتے ہوئے اگر اس کو معطل کردیا جائے گا تو پھر ایک شور اٹھے گا اس جیسی سوچ رکھنے والوں کی طرف سے۔ اس کا حل یہ ہے کہ تین وارننگز رکھی جائیں جو اگر اوتار کے ساتھ نظر آتی رہیں تو اچھا ہے۔ کہ پہلی مرتبہ میں ایک وارننگ دی جائے۔ اس سے سب کے زہن اس طرف متوجہ رہیں گے کہ نظام چل پڑا ہے اب کسی کے شور مچانے سے یہ رکنے والا نہیں۔ دوسری وارننگ دی جائے۔ اور تیسری وارننگ دیئے جانے کے بعد چوبیس گھنٹے گزرنے پر خود کار طور پر اس کی رکنیت معطل ہوجائے۔ چوبیس گھنٹے کی رعایت صرف اس لئے کہ اگر اس عرصے میں اس کی طرف سے کوئی معذرت اور غلطی تسلیم کرنے کا کوئی مراسلہ آجاتا ہے تو انتظامیہ اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے اسے معاف کردے ورنہ کسی کو شکوہ نہیں ہوگا اور خودکار نظام ہونے کی وجہ سے سب کو پتہ ہوگا کہ اب یہ ممبر صرف چوبیس گھنٹوں کا مہمان ہے۔ اور کیونکہ یہ عمل تدریجی ہوگا اس لئے فوری طور پر ایسی کاروائی سے جو ایسی یکساں سوچ رکھنے والوں کی طرف سے اشتعال پھیلایا جاتا ہے اس میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔ اور جب یہ نظام بے دردی سے کچھ عرصے کے لئے بھی چل پڑا تو کچھ ہی عرصے میں کافی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ یہ تبدیلی کچھ پرانے چہروں کے غائب ہونے کی بھی ہوسکتی ہے اور کچھ پرانی عادتوں کے ختم ہو کر نئی اچھی عادتوں کے ظاہر ہونے کی بھی۔
 
رانا

محفلین
اصل مسئلہ یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر لوگ بے نام ہوتے ہیں اور اکثر ایسی باتیں کر جاتے ہیں جو کہ کسی کو سامنے نہیں کر سکتے۔ یہ صرف اردو محفل کا مسئلہ نہیں، ہر جگہ یہی حال ہے۔

آپ کی بات میں کافی وزن ہے۔ آپ کی بات پڑھ کے ایک فوری تجویز یہ بھی ذہن میں آئی مذہب کے دھاگوں میں ایسے ممبروں کا داخلہ قطعا بند کردیا جائے جو اپنے اصل نام سے ظاہر نہیں ہیں اور دوسرا مذہب کے دھاگوں میں داخلے کے لئے یہ شرط ہو کہ اپنا مکمل پتہ بمہ فون نمبر کے یہاں ظاہر کریں۔ یہ پابندی اگر صرف مذہب کے دھاگوں میں لگادی جائے تو بہت فائدہ ہوگا کہ آنا ہے تو شوق سے آئیں ان دھاگوں میں لیکن اپنے آپ کو پوری طرح ظاہر کرکے۔ اگر ظاہر کرنا نہیں چاہتے اجازت ہی نہ ملے۔ مجھے پتہ ہے کہ میں بھی اس پابندی کی زد میں آؤں گا لیکن اگر محفل کی طرف سے یہ پابندی سب کے لئے ہوگی ان مخصوص دھاگوں کے لئے تو میں ہوں یا کوئی اور، کسی کو شکوہ نہیں رہے گا۔ کہ جناب اگر رانا صاحب چھپ کر رہنا چاہتے ہیں تو موسٹ ویلکم لیکن پھر ادھر مذہب خانے میں آنے کی اجازت نہیں دوسرے دھاگوں میں شوق سے سر کھپاؤ۔ اگر مذہب خانے میں آنا ہے تو بھی موسٹ ویلکم لیکن اپنی شناخت ظاہر کرکے۔
 
شناخت سے کیا ہو گا یہ تو منٹوں میں کی جا سکتی ہے ؟ اب ہم کل ان کے گھر جا کر دروازہ کھٹکھٹا کر ان سے مل کر کہیں گے یار آپ نے فلاں دھاگے میں اچھا نہین کیا ؟؟؟؟؟؟؟:grin:
 
Top