اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

asim10

محفلین
السلام علیکم ۔
آج پہلی پوسٹ ہے اس فورم پر۔امید کرتا ہوں کہ اگر کوئی غلطی ہو گئی تو قابل مواخذہ نہیں ہوگی۔
آج ہماری سب سےبڑی مشکل ہی یہ کہ ہم میں سے ہر شخص اپنے آپ کو صحیح سمجھتے ہوئے صرف اپنی ہی بات منوانا چاہتا۔ لیکن دین اسلام کا اصول تو یہ کہ "دوسروں کو حکمت سے دعوت دو۔" کیا ہی اچھا ہو کہ ہم لوگ دوسروں کو قائل کرنے کے لیے زبان نہیں دلائل کا استعمال کریں کہ اگر ھمارے دلائل وزنی ہوئے تو ایک منصف المزاج کے لیے اسے مانے بغیر کوئی چارہ نہیں ۔
لیکن اسکے خلاف میں نے یہ دیکھا ہے کہ ہم میں سے اکثریت دوسروں کو قائل کرنے کی بجائے گھائل کرنا چاہتی ہے۔اسلیے سب سے بہتر تو حل یہ کہ جب بھی کوئی ایسا دھاگا شروع کرنا ہو جس میں کچھ اختلافی باتیں آنے کا خدشہ ہو تو پہلے اس کے لیے منتظمین سے اجازت لے لی جائے ۔ اور اس دھاگے میں اگر کوئی اور بھی بحث میں حصہ لینا چاہے تو منتظمین سے اجازت لے ۔اس طرح اس موضوع کو اچھے طریقے سے چلایا جا سکتا ہے اور اراکین بھی احتیاط برتتے ہوئے اچھے طریقے سے بات کریں گے۔
 
plz mari islah ki jiye

ان کی راہیں سجاؤ خدا کے لیے
میری پلکیں بچھاؤ خدا کے لیے

ان کی ذلفوں تلے چاند چھپ سا گیا
رخ سے پردہ ہٹاؤ خدا کے لیے

خالی آنکھ نے دل کو زخمی کیا
اب نہ سرما خدا کے لیے

دل اکیلا ہی جلتا تڑپتا ہے اب
سرِ محفل جلاؤ خدا کے لیے

کردو پوری تمنا اپنے دیدار سے
اے صنم نہ ستاؤ خدا کے لئے

سب طبیبوں نے علاج میں لکھا
کوئی ان کو بتاؤ خدا کے لئے

کس طرح زندگی سے پائیں نجات
داؤ ھم کو سکھاؤ خدا کے لئے

میرے جانے سے بادل برسنے لگے
اب نہ آنسو بہاؤ خدا کے لئے

توصٌیف خوشبو چھوڑ کانٹے ہیں
اپنا دامن بچاؤ خدا کے لئے
 

شمشاد

لائبریرین
plz mari islah ki jiye

ان کی راہیں سجاؤ خدا کے لیے
میری پلکیں بچھاؤ خدا کے لیے

ان کی ذلفوں تلے چاند چھپ سا گیا
رخ سے پردہ ہٹاؤ خدا کے لیے

خالی آنکھ نے دل کو زخمی کیا
اب نہ سرما خدا کے لیے

دل اکیلا ہی جلتا تڑپتا ہے اب
سرِ محفل جلاؤ خدا کے لیے

کردو پوری تمنا اپنے دیدار سے
اے صنم نہ ستاؤ خدا کے لئے

سب طبیبوں نے علاج میں لکھا
کوئی ان کو بتاؤ خدا کے لئے

کس طرح زندگی سے پائیں نجات
داؤ ھم کو سکھاؤ خدا کے لئے

میرے جانے سے بادل برسنے لگے
اب نہ آنسو بہاؤ خدا کے لئے

توصٌیف خوشبو چھوڑ کانٹے ہیں
اپنا دامن بچاؤ خدا کے لئے
توصیف یوسف صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
اپنا تعارف تو دیں، نیز آپ نے اپنا کلام غلط لڑی میں پوسٹ کر دیا ہے۔ اس کو آپ کی شاعری والے زمرے میں پوسٹ کریں۔
 

جاسمن

لائبریرین
ایک بات اُن دوستوں سے جو مذہبی حوالے سے جانے پہجانے جاتے ہیں :

ہم کسی شخص کو حسنِ اخلاق سے تو قائل کر سکتے ہیں لیکن لعن طعن سے ہم کبھی بھی کسی کو قائل نہیں کرسکتے۔
جس شخص کے دل میں ہمارے لئے کوئی جگہ نہ ہو وہ ہماری بات کیوں ماننے لگا سو کسی کو قائل کرنے کےلئے پہلے دل جیتنا ضروری ہے۔ دل جیتے کے لئے سب سے پہلے اپنا دل کشادہ کرنا پڑتا ہے۔
بھلا دل آزاری کرنے والا بھی کسی کا دل جیت سکتا ہے۔
(پھر آپ کا کام صرف بات پہنچا دینے تک کا ہے، ہدایت دینا آپ کا کام نہیں ہے۔)


اور وہ دوست جو خدا کو بھی اہمیت نہیں دیتے اُن سے درخواست ہے کہ وہ خدا کو بھلے سے اہمیت نہ دیں کہ یہ اُن کا اور خدا کا معاملہ ہے لیکن ہنسی مذاق میں بھی کسی کی دل آزاری سے گریز کرنا چاہیے خاص طور پر ایسے معاملات میں جو کسی کے لئے حساس نوعیت کے ہوں۔ یہ بات بھی اس لئے کہی کہ یہاں شاید ہی کوئی ایسا ہو جو انسانیت کے طور اطوار کو نہ مانتا ہو۔

ہم لوگ اردو محفل کا چہرہ ہیں، ہم اچھے، نرم خو، سلجھے ہوئے اور کشادہ دل ہوں گے تو محفل بھی ایسی ہی نظر آئے گی۔
آج کئی جگہوں پر لڑائیاں ہوتی دیکھیں تو دِل بہت مکدر ہؤا۔۔۔شُکر ہے کچھ ایسا نرم،سُلجھا ہؤا لہجہ بھی نظر آیا۔ اللہ آپ کو خوش رکھے محمد احمد بھائی۔
 
Top