مبارکباد شمشاد بھائی کے پچاس ہزار پیغامات

کاشف رفیق

محفلین
شمشاد بھائی بہت بہت مبارک ہو اتنے زیادہ خطوط پر۔

آپ تو شاید غالب کے خطوط کو بھی پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ :grin:
 

چاند بابو

محفلین
ارےےےےےےےےےے شمشاد بھائی بہت بہت مبارک ہو پچاس ہزار پیغامات کی تکمیل پر۔ اور میرا خیال ہے کہ جب آپ یہ پیغام پڑھ رہے ہوں گے ان کی تعداد پچاس ہزار پانچ سو سے بھی تجاوز کر چکی ہو گی۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، بہت بہت مبارک ہو۔


congrats022.gif
 

تیشہ

محفلین
جناب مبارک ہو ، :music:

مٹھائی تو آپ نے کھلانی نہیں اس لئے مانگنے کا فائدہ بھی کوجھ نہیں :(

(بھابھی کو سلام )،
 

ظفری

لائبریرین
50 ہزار کا ہندسہ عبور کرنا واقعی ایک بہت ہی بڑا سنگِ میل ہے ۔ بہت خوب شمشاد بھائی ۔۔۔ آپ کو یہ اعزاز مبارک ہو ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ اعزاز ہمیشہ آپ کے پاس رہے گا ۔ اللہ کر ے کہ آپ کے پچاس لاکھ پیغامات بھی اس محفل پر مکمل ہوں ۔ آمین
 
مبارک ہو شمشاد بھائی۔ :)

میں سوچ رہا تھا کہ لوگ بھابھی کو کیوں شامل کر رہے ہیں آخر۔ پھر اس نتیجے پر پہونچا کہ شاید مجھے بھی چائے نہ پینے کی قسم توڑ دینی چاہئے۔ :)
 

محسن حجازی

محفلین
شمشاد بھائی بہت بہت مبارک باد قبول فرمائيے!
کام میں تو سبھی پھنسے ہوتے ہیں لیکن ادھر کام ہم میں پھنسا ہوا ہے۔ :grin:
مزید برآں آج کل ذہن کئی خانوں میں بٹا ہوا ہے توجہ بہت بری طرح منتشر ہے، اس اہم موقعہ پر کچھ منتشر خیالات گھوم رہے ہیں، کچھ سنبھالا ملے تو ضبط تحریر میں لاتا ہوں۔

ایک بار پھر بہت بہت مبارک ہو!

والسلام،
محسن حجازی۔
 

ابوشامل

محفلین
شمشاد بھائی کی جانب سے قوم کے لیے جشن آزادی کا تحفہ۔ بہت بہت مبارک ہو۔ اس تعداد کو دیکھ کر "کوئی مقابل نہیں دور تک بلکہ بہت دور تک" والا اشتہار یاد آ رہا ہے۔
 
افففففففففففففففففففففففففففففففففففففففف

اتنے پیغامات ، نمبر دیکھ کر یقین نہیں آتا پر آنکھوں دیکھا بندہ جھٹلائے کیسے۔

پنجابی میں کہتے ہیں کہ کلے بندے دا کم نئیں مگر شمشاد نےاکیلے ہی کر دیا ہے۔

خطوط کا ایک لشکر ہے جو شمشاد کے سنگ ہے اور کب سے شمشاد کو اپنا مربی و مولا بنائے ہوئے ہے۔
 
Top