اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی ادائیگی میں آپ کا تعاون

سابقہ دستور کے مطابق ایک دفعہ پھر وہ موقع آ گیا ہے جب اردو ویب کے زیر اہتمام چل رہی تمام خدمات کو جاری رکھنے نیز ان کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے تمام محبان اردو اور بالخصوص محفلین کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں اپنا تعاون پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں۔ ہماری ترجیح ہوتی ہے کہ تھوڑا تھوڑا کر کے زیادہ سے زیادہ احباب اس کا حصہ بنیں لیکن یہ روایت رہی ہے کہ بعض احباب اچانک خطیر رقم دے کر ہدف کو آن واحد میں پورا کرا دیتے ہیں اور جو احباب کسی سبب چند روز بعد اپنا تعاون پیش کرنے کا پر خلوص ارادہ رکھتے ہیں ان کو اپنا ارادہ اگلے برس تک کے لئے ملتوی کرنا پڑ جاتا ہے۔ :)

امسال وسائل اور خدمات کی دستیابی کے حوالے سے اردو ویب کی کارکردگی بے حد شاندار رہی۔ برائے نام ڈاؤن ٹائم اور اطمینان بخش رفتار کے چلتے پچھلے برسوں کی تلخ یادیں پردہ ذہن پر دھندلی ہونے لگیں۔ اردو لائبریری اور اردو انسائکلو پیڈیا کے بڑھتے بوجھ کو ذہن میں رکھ کر امسال جنوری میں اردو ویب کے وسائل میں مزید وسعت کی گئی جس کے باعث سالانہ صرفہ پچھلے سال کے اندازے سے کچھ تجاوز کر گیا۔ اس دفعہ کے ہدف میں وہ اضافی رقم بھی شامل ہے اس لیے ہدف قدرے بڑھ گیا ہے۔ لیکن ہمیں یقین ہے کہ احباب کی کشادہ دلی کے سامنے یہ ہدف محض چند دنوں کا مہمان ہے۔ :)

مجموعی طور پر یہ سال کافی حوصلہ افزا اور نفع بخش رہا۔ گو کہ توجہ منتشر ہو جانے کے باعث اردو لائبریری کی پیش رفت توقعات کے مطابق نہ رہی لیکن اردو لینکس کا اجرا، اردو انسائکلو پیڈیا کا اردو ویب سے انسلاک اور اردو لغت کے ایک بڑے منصوبے پر خاطر خواہ پیش رفت اس سال کی بڑی کامیابیوں میں شمار کیے جا سکتے ہیں۔ فی الحال نئے منصوبوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے اردو ویب کے وسائل کو بہتر طور پر استعمال کرنے کے حوالے سے کچھ اہم تبدیلیاں زیر عمل ہیں جن کا مناسب موقعوں پر اعلان کیا جاتا رہے گا۔ :)

واضح رہے کہ مذکورہ رقم میں محض اردو ویب کی ہوسٹنگ اور ڈومین نیم رجسٹریشن کے اخراجات شامل ہیں۔ ان کے علاوہ اردو ویب کے تحت استعمال ہونے والے سافٹوئیرز و لائبریریز کی لائسنس فیس کی مد میں بھی کافی اخراجات آتے ہیں جن کے لئے احباب سے تعاون کی درخواست نہیں کی گئی ہے۔ :)

اس دفعہ مجموعی طور پر 570 ڈالر کا ہدف ہے۔ عطیات کی ادائیگی کے لیے احباب کریڈٹ کارڈ یا پے پال کا استعمال کر سکتے ہیں۔ کچھ احباب کے لیے "بٹ کوائن" کے ذریعہ ادئیگی سہل یا ممکن ہو تو اس کا انتظام بھی کیا جا سکتا ہے۔ :)

پے پال یا کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کا ربط۔

جو احباب امریکہ میں مقیم ہوں اور وہ رقم براہ راست ہمارے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر سکیں وہ ہم سے ذاتی مراسلت کر لیں تاکہ متعلقہ تفصیلات فراہم کی جا سکیں۔ اس طرح پے پال کی اضافی ٹرانزیکشن فیس بچائی جا سکے گی۔ نیز پاکستان میں مقیم احباب اپنے عطیات کے لیے ہم سے ذاتی مکالمے میں رابطہ کر لیں تو ان کو ادائیگی کا کوئی متبادل ذریعہ بتا دیا جائے گا۔ :)

واضح رہے کہ یہ راضاکارانہ تعاون اردو کی خدمت کے نام پر طلب کیا جاتا ہے اور اس کے عوض احباب کو اردو محفل میں کوئی برتری یا امتیاز نہیں حاصل ہوتا ہے۔ ٹھیک اسی طرح تعاون نہ کر پانے والے احباب کی حیثیت میں چنداں فرق نہیں پڑتا۔ بیشتر احباب اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ ان کا نام تعاون فرمانے والوں کی فہرست میں نمایاں کیا جائے اس لئے ہم عموماً تمام معاونین کے ناموں کو صیغہ راز میں رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ احباب سے درخواست ہے کہ سو ڈالر سے زیادہ رقم کسی حال میں بطور تعاون پیش نہ کریں تاکہ دیگر احباب کو بھی موقع مل سکے۔ :)

محفل کی سالگرہ ہر لمحہ قریب سے قریب تر ہو رہی ہے لہٰذا احباب اس حوالے سے بھی کمربستہ ہو لیں۔ گذشتہ برس تکنیکی، ادبی، اور دیگر عمومی سرگرمیوں سے پر رہا اور محفل پر عمومی طور پر خاصی رونق رہی لہٰذا امید ہے کہ احباب بڑھ کر سامنے آئیں گے اور اس دفعہ جشن سالگرہ کو یادگار بنانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔ ان شاء اللہ اردو کمیونٹی کے لیے اس سال بھی کچھ قابل ذکر تحائف ضرور پیش کیے جائیں گے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
واقعی اس دفعہ ہدف زیادہ ہے لیکن مجھے امید ہے کہ جلد ہی پورا ہو جائے گا۔

محسن وقار علی یہیں تو ضرورت تھی ٹیگ نامہ جاری کرنے کی اور آپ غائب ہیں۔
 
میں سوچ رہا تھاکہ یہ کار خیر کب شروع ہوگا اور سالگرہ کے قریب قریب ہی اس کی تاریخ بھی آ گئی۔

ابن سعید، بٹ کوائن کی تفصیلات بھی پیش کریں ذرا۔ :)
 

عادل نذیر

محفلین
میں سوچ رہا ہوں یہ اتنی بڑی رقم نہیں ہیں جتنی لوگ سمجھ رہے ہیں کہتے ہیں قترے قترے سے دریا بنتا ہے کوشش کرنے سے سب کچھ ہوجاتا ہے
 
اللہ تعالیٰ آسانی ، سہولت اور عافیت والا معاملہ فرمائے اور خدمت کرنے والوں اور تعاون کرنے والوں کو خصوصی انعام و اکرام سے نوازے۔:)
 
ابن سعید، بٹ کوائن کی تفصیلات بھی پیش کریں ذرا۔ :)

بٹ کوائن کیا ہے پہلے یہ سمجھائیں پھر عطیات جمع کریں؟ چہ خوب! :) :) :)

آپ سے تو ویسے بھی براہ راست بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل کروا لیں گے۔ رہا سوال بٹ کوائن کا تو اس حوالے سے یو ٹیوب پر کئی معلوماتی ویڈیوز موجود ہیں اور بے شمار ویب سائٹیں بھی۔ ارادہ ہے کہ اس موضوع پر ایک علیحدہ دھاگہ کھولا جائے اور وہاں اس حوالسے سے بات کی جائے۔ بہر کیف یہ دھاگہ ایسی گفتگو کا متحمل نہیں۔ :) :) :)
 

عادل نذیر

محفلین
جانتا ہوں فکر کی بات نہیں لیکن اتنے پیسے میرے پاس ہوتے تو میں شادی ہی نہیں کرلیتا ہاہا
شادی تو کیا منگنی ہی کرلیتا ہاہا
 
اس بار ہم کوئی حصہ ملانے کی بات نہیں چھیڑینگے۔ ورنہ اس کا بار گراں بھی شمشاد بھائی پر گرے گا جو ہمیشہ سے پاکستانیوں کی صدارت کا بوجھ اپنے کاندھے پر اٹھانے کا کام کرتے ہیں۔ :(
 
نا پےپال نہ کریڈٹ کارڈ ۔ ویسٹرن یونین چلے گا ؟؟
ویسٹرن یونین سے کام چل تو جانا چاہیے گو کہ کبھی آزمایا نہیں ہے۔ ویسے آپ شمشاد بھائی سے رابطہ کر لیں، ممکن ہے کہ وہ دیگر لوگوں کے ساتھ آپ کے حصے کی رقم وہیں جمع کر کے یک مشت یہاں ارسال کر دیں۔ :) :) :)
 
Top