اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی ادائیگی میں آپ کا تعاون

بٹ کوائن کیا ہے پہلے یہ سمجھائیں پھر عطیات جمع کریں؟ چہ خوب! :) :) :)

آپ سے تو ویسے بھی براہ راست بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل کروا لیں گے۔ رہا سوال بٹ کوائن کا تو اس حوالے سے یو ٹیوب پر کئی معلوماتی ویڈیوز موجود ہیں اور بے شمار ویب سائٹیں بھی۔ ارادہ ہے کہ اس موضوع پر ایک علیحدہ دھاگہ کھولا جائے اور وہاں اس حوالسے سے بات کی جائے۔ بہر کیف یہ دھاگہ ایسی گفتگو کا متحمل نہیں۔ :) :) :)
بٹ کوائنز کے بارے میں جانتا ہوں مگر یہاں اس میں پیسے منتقل کرنے کے بارے میں کسی طریقہ کار کو جاننے میں دلچسپی ہے ۔ :)
 
بٹ کوائنز کے بارے میں جانتا ہوں مگر یہاں اس میں پیسے منتقل کرنے کے بارے میں کسی طریقہ کار کو جاننے میں دلچسپی ہے ۔ :)
بٹ کوائن کے استعمال کے لیے "پبلک پرائیویٹ کی انکرپشن" استعمال ہوتی ہے۔ بٹ کوائن والٹ میں ایک یا زائد "پبلک پرائیویٹ کی پئیر" محفوظ رکھے جاتے ہیں۔ انھیں میں سے کوئی ایک "پبلک کی" ویب پر بٹ کوائن ایڈریس کی شکل میں شائع کر دی جاتی ہے۔ لوگ اس ایڈریس پر بٹ کوائن منتقل کر سکتے ہیں جس پر اس سے متعلقہ "پرائیویٹ کی" کی مدد سے مالکانہ حقوق جتائے جا سکتے ہیں۔ بٹ کوائن کو کسی ایکسچینج کی مدد سے مروجہ کرنسی مثلاً ڈالر وغیرہ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
 
ہم پر کسی کی کچھ رقم واجب الادا ہے۔ آپ انھیں اپنے حصے کے عطیات پہونچا دیں اور ہم اس کا متبادل اپنے پاس سے یہاں شامل کر دیں گے۔ بس آپ ذاتی مکالمے میں ہمیں یہ بتا دیں کہ آپ کتنی رقم دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ :) :) :)
 

کاشفی

محفلین
ہم پر کسی کی کچھ رقم واجب الادا ہے۔ آپ انھیں اپنے حصے کے عطیات پہونچا دیں اور ہم اس کا متبادل اپنے پاس سے یہاں شامل کر دیں گے۔ بس آپ ذاتی مکالمے میں ہمیں یہ بتا دیں کہ آپ کتنی رقم دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ :) :) :)

جی بہتر۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس بار ہم کوئی حصہ ملانے کی بات نہیں چھیڑینگے۔ ورنہ اس کا بار گراں بھی شمشاد بھائی پر گرے گا جو ہمیشہ سے پاکستانیوں کی صدارت کا بوجھ اپنے کاندھے پر اٹھانے کا کام کرتے ہیں۔ :(

مزمل بھائی اس دفعہ میں خود کسی کا ادھار چکاؤں گا۔ آپ بھی ایسا ہی کر لیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
جانتا ہوں فکر کی بات نہیں لیکن اتنے پیسے میرے پاس ہوتے تو میں شادی ہی نہیں کرلیتا ہاہا
شادی تو کیا منگنی ہی کرلیتا ہاہا

شادی یا منگنی کروا کے تو مستقل پھنسنے اور مسلسل ادائیگی کرنے کی پوری گارنٹی ہے جبکہ یہاں ایک دفعہ ادائیگی کر کے جان چھوٹ جائے گی۔ سودا مہنگا نہیں ہے۔
 
اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں پر خلوص تعان کرنے والے احباب کے لیے اردو ویب اور جملہ محفلین کہ جانب سے ہدیہ تشکر! :) :) :)
 

عادل نذیر

محفلین
ہمارا تو یہاں آنا ہی بند ہوگیا کام میں زیادہ بزی ہوگیا اور ساتھ نیٹ خراب ہوگیا ٹھیک کرنے کا ٹایم نہیں مل رہا:sad4:
 
Top