بیوی سے محبت

عسکری

معطل
کیا شادی کے بعد ختم ہو جاتی ہے ؟ یہ کیا باتیں پھیلا رکھی ہین کیا انڈرسٹینڈنگ ہو دوستی ہو آزادی ہو معاشی فکروں سے آزاد ہوں تب بھی کیا محبت ختم ہو جاتی ہے ؟ِ کی ابیوی کو محبوبہ بنا کر ہمیشہ نہیں رکھا جا سکتا ؟:rolleyes:
 

نیلم

محفلین
ارے نہیں بھیا !!،کس نے کہا آپ سے ۔
نیک ،پارسا اور اچھی عادتوں کی مالک بیوی کسی فقیر کے گھر میں بھی ہو تو اُسے بادشاہ بنا دیتی ہے ۔
“دنیا ایک پونجی (فائدہ کی چیز) ہے اور دنیا کی بہترین پونجی نیک بیوی ہے”.
بس بھیا اگر آپ کو بیوی اچھی مل گئی تو سمجھ لیجئے گا آپ کی زندگی سنور گئی ہے :)
 

نایاب

لائبریرین
کیا شادی کے بعد ختم ہو جاتی ہے ؟ یہ کیا باتیں پھیلا رکھی ہین کیا انڈرسٹینڈنگ ہو دوستی ہو آزادی ہو معاشی فکروں سے آزاد ہوں تب بھی کیا محبت ختم ہو جاتی ہے ؟ِ کی ابیوی کو محبوبہ بنا کر ہمیشہ نہیں رکھا جا سکتا ؟:rolleyes:

اصل محبت شروع ہی شادی کے بعد ہوتی ہے ۔۔۔۔۔
ہاں وہ محبت ختم ہوجاتی ہے جو کہ اپنے اپنے مفادات کی تکمیل کے لیئے کی جا رہی ہوتی ہے ۔
میاں بیوی میں دوستی اعتماد و خلوص ایسی محبت کو جنم دیتے ہیں جو کہ لافانی ہوتی ہے ۔
محب و محبوب خلوص کے ساتھ اک دوسرے کے جذبات و احساسات و خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
نیک سیرت بیوی خاوند کو سر کا تاج بنا کر سدا ملکہ بنی رہتی ہے ۔
اور جو خاوند بیوی کو پیر کی جوتی جانے وہ سدا جوتیاں ہی کھاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم نے تو اپنی دلبر اپنی جاناں کو آج تک اپنی محبوبہ ہی پایا ہے اٹھارہ سال اس کے سنگ گزار کر ۔۔۔۔۔
 

عسکری

معطل
تو یہ کیا ہے :grin:
970798_527942510574415_1524811234_n.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
ارے نہیں بھیا !!،کس نے کہا آپ سے ۔
نیک ،پارسا اور اچھی عادتوں کی مالک بیوی کسی فقیر کے گھر میں بھی ہو تو اُسے بادشاہ بنا دیتی ہے ۔
“دنیا ایک پونجی (فائدہ کی چیز) ہے اور دنیا کی بہترین پونجی نیک بیوی ہے”.
بس بھیا اگر آپ کو بیوی اچھی مل گئی تو سمجھ لیجئے گا آپ کی زندگی سنور گئی ہے :)
آئے ہائے ہائے ہائے، ایسی ایک سُپر قسم کی دعا، میرے حق میں بھی
 

ملائکہ

محفلین
بھئی لڑکیاں تو ہوتی ہی اچھی ہیں جہاں بھی جاتی ہیں خوشیاں ہی لیکر جاتی ہیں :) اور بھائی آپ فضول ہی پریشان نہ ہوں انشااللہ سب اچھا ہی ہوگا
 

نایاب

لائبریرین

اوپر والی تصویر تو اپنی کہانی خود بیان کر رہی ہے
نیچے والی تصویر لڑکی کو چھیڑ جھاڑو سے پٹائی کا قصہ بیان کر رہی ہے ۔
مذاق اپنی جگہ
محبت میں بھی جھگڑے ہوتے ہیں ۔ محبت و چاہت کا وہ یقین جو ایمان سے بھی زیادہ مضبوط ہو اگر کسی باعث کہیں ٹوٹتا محسوس ہو تو " روٹھنا " اک لازم امر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر ہاتھ نہیں اٹھتے اک دوسرے پر ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شہزاد وحید

محفلین
عسکری
اگر بات فطری محبت کی ہو رہی ہے تو انسان کو تو ہر اس چیز سے اُنس ہو جاتی ہے جس کے ساتھ وہ اپنے اچھے پل بتاتا ہے۔ دوست، والدین، بھائی، بہنیں، بیوی، ان سب کے ساتھ ہم اپنی عمر بتا دیتیں ہیں اور ان سے جدائی کا تصور بھی ہولناک ہوتا ہے۔ حتیٰ کہ سکول میں بچوں کو اپنا پین کچھ سال استعمال کرنے کے بعد پین سے اُنس ہو جاتا ہے اور اسے اپنا لکی پین مانتے ہیں۔
اور اگر بات پیار، عشق والی جادوئی محبت کی ہوئی ہے تو یار اس معاملے میں تو میں ابھی طفل مکتب ہوں، کچھ زیادہ تجربہ بھی نہیں ہے میرا۔ یہاں پر کچھ انتہائی گھاگ ماہر ملیں گے اس موضوع پر فلیش لائیٹ ڈالنے کے لیئے۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
مشکل ہے بھائی، پیاری سے پیاری محبوبہ بھی بیوی کا مرتبہ پاتے ہی کراری ہو جاتی ہے;) دنیا کا مشکل کام بیوی کو قائل کرنا ہے انڈرسٹینڈنگ کیسی۔۔۔۔۔۔۔! اگر تو آپ کی لو میرج ہو تو پھر تو شادی آپ کی پیار بھری زندگی کا قریب قریب خاتمہ ہے ہاہاہاہا ہاں ایک طریقہ ہے اچھی زندگی گزارنے کا، کہ میرج آپکی ارینج ہو اور پہلے دن بھی بیوی کو بیوی بنا کر رکھیں، پیار ضروری ہو تو میڈیسن کی طرح دیں، ذرا سا پٹری سے اترے تو روایتی شوہر بن جائیں بس بھی نظام ٹھیک چلتا رہے گا:biggrin:
 
Top