الطاف حسین کا نائن زیرو کی تقریر میں عمران کے خلاف گھٹیا زبان کا استعمال

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی یہ ویسے ہی ہے جیسے پنجابی سندھی بلوچی پختون پاکستان بننے کے بعد بھی ویسے ہی پنجابی سندھی بلوچی پختون سرائیکی کشمیری ہیں۔۔ (یہ سب نام کسی قبیلے کا نام نہیں:))
یہ سب کیا ہیں اور اب تک کیوں ہیں یہ پنجابی سندھی بلوچی پختون سرائیکی کشمیری وغیرہ وغیرہ۔۔۔ ؟

مہاجر کسی قبیلے کا نام ہے کیا؟
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی اس پر آپ لوگوں کی کیا رائے ہے۔ ابھی یہ صاحب بھی بجلی کے وعدے سے مکرنے کی وجوہات تلاش کر رہیں ہیں۔

1101848689-1.jpg
روزنامہ ایکسپریس لاہور 21 مئی 2013

علی خان صاحب اگلے پانچ سال دوسروں پر الزام تراشیاں اور خود دودھ کے دھلے ثابت کرنے میں گزر جائیں گے۔
 

کاشفی

محفلین
کاشفی بھائی کیا بچوں جیسا جواب دیا ہے۔ آپ تو ذہنی طور پر بالکل ہی بچہ ہیں۔ تھوڑے بڑے ہو جائیں۔ لوگ بھاگ آپ کا جواب پڑھ کر خوب لطف لیں گے۔

مہاجر وہ ہوتا ہے جو ایک جگہ سے ہجرت کر کے دوسری جگہ جا کر آباد ہو۔ جبکہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ جگہ کا نام ہے۔

مجھے آپ بچہ سمجھیں یا بڈھا سمجھیں یا کچھ بھی سمجھیں۔۔ میں تو وہی رہوں گا جو میں ہوں۔۔
جب لوگوں کے پاس جواب نہیں ہوتا تو وہ یہی جواب دیتے ہیں جو آپ نے دیئے ہیں۔۔
مہاجر وہ ہوتا ہے جو ایک جگہ سے ہجرت کرکے دوسری جگہ جاکر آباد ہو۔۔ تعریف بالکل درست ہے۔۔یعنی وہ مہاجر ہوئے۔۔
میں نے جگہ کے نام کے بارے میں نہیں پوچھا تھا ۔۔سوال یہ تھا کہ سندھی بلوچی پختون پنجابی سرائیکی کشمیری وغیرہ وغیرہ کیا ہیں۔۔ اور اب جبکہ پاکستان ہے تو یہ کیوں ہیں۔۔ صرف پاکستانی کیوں نہیں؟
تو جب تک یہ ہیں اس وقت تک مہاجر بھی ہیں۔۔ بات تو سیدھی سی ہے۔۔۔
 
دینی نقطہ نگاہ سے مہاجر وہ ہے جو اپنے دین و ایمان کو کافروں کے ظلم و ستم سے بچانے کےلئے اپنے گھربار کو چھوڑ کر دوسری جائے پناہ میں چلا جائے اس سلسلہ کی سب سے بڑی اور تاریخی مثال مکہ مکرمہ سے مسلمانوں کی مدینہ منورہ کو ہجرت ہے بعض حالات میں ہجرت کو دینی فریضہ کی حیثیت حاصل ہوجاتی ہے۔ بالکل اس طرح جس طرح کسی شخص پر کسی مرحلہ پر حج فرض ہوجاتا ہے۔
یعنی جب کسی شخص کے پاس اتنی رقم ہوجائے کہ وہ حج کے تمام خراجات پورے کرسکے تو اس کے لئے حج کرنا فرض ہوجاتا ہے۔ جو شخص حج کا فریضہ ادا کرلیتا ہے اسے " حاجی " کہا جاتا ہے حج کی طرح ہجرت ایک ایسا فریضہ ہے جو نماز اور روزہ کی طرح فرض نہیں ہے ۔ بلکہ حالات اسے فرض کا درجہ دے دیتے ہیں جن حالات میں ہجرت فرض ہوئی اور جس شخص نے یہ فرض ادا کیا وہ مہاجر ہوا اور اسے مہاجر کہا جاسکتا ہے۔ لیکن جس طرح حاجی کو اولاد کو ہم حاجی نہیں کہتے مہاجر کی اولاد کو بھی یہ حق نہیں دیا جاسکتا کہ وہ خود کو ہی نہیں بلکہ اپنی اولاد کویعنی حقیقی مہاجر کے پوتے پوتیوں تک کو مہاجر کہتا پھرے یہی نہیں بلکہ مہاجر کے نام پر اپنی لیڈری کا محل بھی تعمیر کرنے کی کوشش کرے۔

جو بچہ پاکستان میں پیدا ہوا وہ کسی لحاظ سے بھی مہاجر نہیں ہوسکتا۔ وطنیت کے لحاظ سے وہ پاکستانی اور علاقائی نسبت سے سندھی ہوا۔ اس طرح آج جو سندھ کے مدارس یا جامعات میں زیر تعلیم ہیں اور ان کی پیدائش بھی یہیں کی ہے۔ وہ سب کچھہ تو ہوسکتے ہیں لیکن مہاجر ہر گز نہیں ہو سکتے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر وہ کون ہیں؟ ہندوستان سے ہجرت کرکے جو لوگ سندھ میں آباد ہوگئے اور انہوں نے صوبہ سندھ سے اپنی قسمت اور اپنا حال اور مستقبل وابستہ کرلیا وہ اور ان کی اولاد سندھی اور پاکستانی ہیں۔ یہ لوگ یہیں آباد ہیں ان کے کاروبار ان کی جائیدادیں، سب کچھہ یہیں ہیں ، یہ اپنے مردوں کو بھی یہیں دفن کرتے ہیں۔ اپنی کمائی یہیں خرچ کرتے ہیں اور یہیں جمع کرتے ہیں ۔ یہی لوگ سندھی ہیں ان کو نیا سندھی کہا بھی قانونی یا اخلاقی کسی لحاظ سے جائز نہیں ، یہ صرف سندھی ہیں نہ نئے نہ پرانے ۔ ہاں اوپر دی گئی تعریف کے مطابق مہاجرین کو تو نیا سندھی کہا جاسکتا ہے۔ سندھ میں آباد سندھیوں میں صرف ایک فرق ہے اور وہ ہے زبان کا یعنی وہ سندھی جنکی مادری زبان زندھی ہے اور دوسرے وہ سندھی جنکی مادری زبان آردو ہے ۔ اب وہ چاہے شہر میں رہتے ہوں یا دیہاتوں میں ہیں تو وہ سب ہی سندھی۔ اردو بولنے والے سندھیوں اور سندھی بولنے والے سندھیوں، دونوں ہی کا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے لیکن سندھ کے مفادات کے لئے مل کر جدوجہد نہ کرنا یا ایک خاص طبقہ کے مفادات کے نعرے لگانا بحیثیت مجموعی اپنےصوبہ سے وفاداری قرار نہیں دی جاسکتی۔ مختلف گروہوں یا طبقوں میں الگ الگ بٹ کر محدود مفادات کی بات کرنے سے سندھ کوئی فائدہ نہیں پہنچایا جاسکتا۔
 

زرقا مفتی

محفلین
م
مہاجر وہ ہوتا ہے جو ایک جگہ سے ہجرت کرکے دوسری جگہ جاکر آباد ہو۔۔ تعریف بالکل درست ہے۔۔یعنی وہ مہاجر ہوئے۔۔
۔

نہ تو الطاف حسین نے ہجرت کی نہ آپ نے پھر الطاف حسین یا آپ مہاجر کیسے ہیں؟
بھارت کی ریاست پنجاب کے باسی پنجابی کہلاتے ہیں، گجرات کے گجراتی ، بنگال کے بنگالی ۔ اسی طرح سندھی پنجابی بلوچی کی پاکستان میں شناخت ہے ۔
 

زرقا مفتی

محفلین
یہ کراچی کے پڑھے لکھے با شعور لوگوں کی نمائندگی کے دعوے کرت ہیں، مگر انکی سیاست گولی یا گالی سے شروع ہوتی ہے اور گولی یا گالی پر ختم
pic-10.jpg

ایک اور مثال
pic-05.jpg


کل کو یہی کراچی والے متحدہ کے ساتھ ایسا ہی سلوک کریں گے ۔مکافات عمل
 

شیزان

لائبریرین
آج نیلم سس نے ایک بہت خوبصورت شیئرنگ کی۔۔ شاید سب کی نظروں سے نہ گزری ہو۔۔ تو لیجئے پڑھیئے


دعوؤں نے دعووں کے کان کھا لیے اور دلیلیں دلیلوں کا دماغ چاٹ گئیں۔ حاصل کیا ہوا؟ کیا کوئی کسی کے نقطہءِ نظر کا قائل ہوا۔۔ میں تو یہ کہتا ہوں کہ انسان بحث کرنے اور بحث کے ذریعے کسی نتیجے تک پہنچنے کی اہلیت ہی نہیں رکھتے۔
آخر تم ایسی کون سی بات کہنا چاہتے ہو جو سب کو گُونگا کردے اور یہاں تو جو کوئی بھی ہے وہ دوسروں کی بات کے حق میں بہرا ہے۔ بھائی ہماری بھی مان لو۔ تمہاری بات اگر سُنی بھی گئی تو جھٹلانے کے لیے سُنی جائے گی۔ سو اپنی بات منوانے کے لیے بات نہ کرو۔ بھلا کس نے کس کی مانی ہے۔
ہمارا کام تو بس یہ رہ گیا ہے کہ ایک دوسرے سے اپنا سچ اور اپنی سچائیاں منواتے رہیں۔

جون ایلیا۔ فرنود
(یاوہ گوئی)
 

کاشفی

محفلین
نہ تو الطاف حسین نے ہجرت کی نہ آپ نے پھر الطاف حسین یا آپ مہاجر کیسے ہیں؟
بھارت کی ریاست پنجاب کے باسی پنجابی کہلاتے ہیں، گجرات کے گجراتی ، بنگال کے بنگالی ۔ اسی طرح سندھی پنجابی بلوچی کی پاکستان میں شناخت ہے ۔
آپ کے کہنے سے کیا میں مہاجر نہیں کہلاؤنگا۔۔
وہی نا لوگ کہیں خود کو پنجابی، سندھی بلوچی پختون تو درست ۔۔
اور جب مہاجر خود کو مہاجر کہیں تو غلط۔۔۔
جواپنے آپ کو جو جو کہلاتے رہتے ہیں انہیں کہلاتے رہنے دیں ۔۔اور جو خود کو مہاجر کہلانا پسند کرتے ہیں اس میں دوسروں کو بےچینی محسوس نہیں کرنی چاہیئے ۔۔۔
 

زرقا مفتی

محفلین
آپ کے کہنے سے کیا میں مہاجر نہیں کہلاؤنگا۔۔
وہی نا لوگ کہیں خود کو پنجابی، سندھی بلوچی پختون تو درست ۔۔
اور جب مہاجر خود کو مہاجر کہیں تو غلط۔۔۔
جواپنے آپ کو جو جو کہلاتے رہتے ہیں انہیں کہلاتے رہنے دیں ۔۔اور جو خود کو مہاجر کہلانا پسند کرتے ہیں اس میں دوسروں کو بےچینی محسوس نہیں کرنی چاہیئے ۔۔۔
یہ بالکل ایسا ہی کہ
کوئی نماز نہ پڑھے اور نمازی کہلوائے
حج کیا نہ ہو اور حاجی بن جائے
ڈاکٹری پڑھی نہ ہو اور ڈاکٹر بن جائے
یعنی اپنا مضحکہ خود ہی اُڑائے
 

زرقا مفتی

محفلین
کراچی والے سونامی کی ٹیں پٹاس کرچکے ہیں۔۔
مکافاتِ عمل سونامی ، قدرت کی طرف سے ہوا بن کر اُڑ گئی۔۔ :blushing:
انشاللہ کراچی والے ٹھپہ مافیا کے چنگل سے آزاد ہو جائیں گے
عارف علوی کو سلام
تحریکِ انصاف کو سلام کہ خوف کا بت توڑ ڈالا ہے
نادرا انگوٹھے چیک کرنے والا سافٹ ویر بنا رہا ہے پھر دو دو لاکھ ٹھپے دو دو ہزار بن جائیں گے
 

کاشفی

محفلین
یہ بالکل ایسا ہی کہ
کوئی نماز نہ پڑھے اور نمازی کہلوائے
حج کیا نہ ہو اور حاجی بن جائے
ڈاکٹری پڑھی نہ ہو اور ڈاکٹر بن جائے
یعنی اپنا مضحکہ خود ہی اُڑائے
یہ کام عمران خان زیادہ کررہا ہے۔۔
بالکل نہ روزہ نا نماز چلیں ہیں حجاز، لائیں گے سونامی بولیں گے اَمی اَمّی میں جیت گیا۔۔۔
سونامی لائی نہیں اور سونامی خان بن گیا۔ جس کی سونامی ہوا میں اُڑ گئی۔

کوئی کیا کررہا ہے اس کے بارے میں بے چینی کیوں ہے۔
 
انشاللہ کراچی والے ٹھپہ مافیا کے چنگل سے آزاد ہو جائیں گے
عارف علوی کو سلام
تحریکِ انصاف کو سلام کہ خوف کا بت توڑ ڈالا ہے
نادرا انگوٹھے چیک کرنے والا سافٹ ویر بنا رہا ہے پھر دو دو لاکھ ٹھپے دو دو ہزار بن جائیں گے
بے شک یہ تحریک انصاف کی بہت بڑی کامیابی ہے کہ اسنے کراچی میں خوف کے بت کو پاش پاش نہیں کیا تو کم از کم ہلا ضرور دیا ہے ۔۔۔ سب سے بڑھ کر یہ بات کہ کراچی کے شہریوں نے صرف باشعور پاکستانی اور ہر طرح کے نسلی اور لسانی امتیاز سے بالاتر ہونے کا ثبوت دیا کیونکہ تحریکِ انصاف کی انتخابی مہم کا جوش و خروش پنجاب میں رہا اور کراچی میں کوئی جلسہ نہیں ہو سکا، لیکن انتخابات میں نتائج غیر متوقع طور پر تحریکِ انصاف کے حق میں آئے۔ اگر اندھے پجاری خوف کے بت کا ٹھپا برانڈڈ مینڈیٹ مانتے ہیں تو تحریک انصاف کا مینڈیٹ بھی مانو جس نے لیاری اور کیماڑی ٹاون جیسے علاقوں سے 26 سے 34ہزار ووٹ لے لئے۔ اور تو اور خوف کے بت کے گڑھ یعنی این اے 246 سے 32 ہزار ووٹ لئے، پھر وہ اشرافیہ جو ملک کے سیاسی معاملات سے بالکل الگ تھلک رہتی تھی، اس نے اپنا کردار ادا کرنا شروع کیا اور جمہوری نقطۂ نظر سے یہ ایک بڑی مثبت بات ہے۔
 

کاشفی

محفلین
انشاللہ کراچی والے ٹھپہ مافیا کے چنگل سے آزاد ہو جائیں گے
عارف علوی کو سلام
تحریکِ انصاف کو سلام کہ خوف کا بت توڑ ڈالا ہے
نادرا انگوٹھے چیک کرنے والا سافٹ ویر بنا رہا ہے پھر دو دو لاکھ ٹھپے دو دو ہزار بن جائیں گے
کراچی والے یہی کہتے ہیں کہ پورے ملک میں دوبارہ الیکن کرواؤ، اور ووٹنگ کے لیئے الیکٹرانک سسٹم رائج کرو۔۔ پھر دودھ کو دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔۔
عارف علومی کو میرا بھی سلام اور قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کا السلام و علیکم۔
تحریک انصاف کو سلام کے اس کی سونامی ہوا میں اُڑ گئی اور اس نے ایک دہشت گرد تنظیم جماعتِ اسلامی کو تعلیم کا قلمدان سونپ دیا۔۔ جس کا ماضی صرف تعلیمی اداروں میں دہشتگردی کروانے سے بھرا پڑا ہے۔۔السلام علیکم
دو لاکھ انگھوٹے دو لاکھ ہی رہیں گے۔۔
 
کراچی والے سونامی کی ٹیں پٹاس کرچکے ہیں۔۔
مکافاتِ عمل سونامی ، قدرت کی طرف سے ہوا بن کر اُڑ گئی۔۔ :blushing:
سونامی ٹیں پٹاس نہیں ہوئی وہ جڑوں میں بیٹھ گئی ہے ۔۔۔ جڑیں ہلی ہیں اور جڑیں ہلنے کی آواز بھی آئی۔۔۔۔ (y)
 

کاشفی

محفلین
سونامی ٹیں پٹاس نہیں ہوئی وہ جڑوں میں بیٹھ گئی ہے ۔۔۔ جڑیں ہلی ہیں اور جڑیں ہلنے کی آواز بھی آئی۔۔۔ ۔ (y)
ہی ہی ۔۔۔۔ تین چار سٹیں لینے والوں کو ہلنا چاہیئے ان کی جڑوں میں تحریکِ انصاف بیٹھ گئی ہے اور نادانستہ طور پر ان دہشت گردوں کو یعنی جمعیت کے لوگوں کو اپنے سر پر چڑھا لیا ہے۔۔
تحریک انصاف کی جو سونامی ہوا بن کر اُڑ گئی تھی وہ بخارات بنا کر جماعت منور حسن والے تحریکِ انصاف کے کندھے اور سر پر بیٹھ کر برسائیں گے۔۔۔
پھر تحریک انصاف والے کہیں گے میں نے تمہیں اپنے کندھے پر بٹھایا تھا تم نے تو بخارات ہی گرانا شروع کردیئے۔۔
جمعیت والے دہشت گردی کو اولین درجے تک لے جائیں گے خیبرپختونخواہ میں اور عورتوں کی تعلیم کا سچ مچ میں ٹیں پٹاس ہوجائے گا۔۔۔
 
Top