ابن انشا سب مایا ہے ۔ ابنِ انشا

تو وصی شاہ کی بہن کا یہاں کیا ذکر؟
یہ تو بھائی محسن وقار علی ہی بتا سکتے ہیں۔۔
ارے بھئی میں نے اس واقعے کی جانب اشارہ کیا تھا جب ایک ٹی وی شو کی میزبانی کرتے کرتے وہ "ملانی" بن کے رومینٹک جوڑوں کی دنیا و عاقبت سنوارنے چلی تھیں:battingeyelashes:
 
فاتح

لائبریرین
ارے بھئی میں نے اس واقعے کی جانب اشارہ کیا تھا جب ایک ٹی وی شو کی میزبانی کرتے کرتے وہ "ملانی" بن کے رومینٹک جوڑوں کی دنیا و عاقبت سنوارنے چلی تھیں:battingeyelashes:
اوہ ایسی کسی ڈرامے بازی کے متعلق سنا تو تھا۔۔۔ لیکن نہ یہ معلوم کہ کون سا ٹی وی پروگرام تھا اور نہ یہ خبر کہ وہ گھٹیا عورت کون تھی
 
اوہ ایسی کسی ڈرامے بازی کے متعلق سنا تو تھا۔۔۔ لیکن نہ یہ معلوم کہ کون سا ٹی وی پروگرام تھا اور نہ یہ خبر کہ وہ گھٹیا عورت کون تھی
یہ سماء ٹی وی کا صبح کا پروگرام تھا اور میزبان تھیں "مایا خان"
یو ٹیوب پر اس کے ویڈیوز بھی مل جائیں گے
 
ابن توقیر

محفلین
بے مثال شیئرنگ ہے فاتح بھائی،بہت عمدہ
اکثر فراغت میں عطاء اللہ کو سننے کا ارادہ ہو تو میرے انتخاب میں بھی اس کلام کو ترجیح ملتی ہے۔
 
عینی مروت

محفلین
وہ لڑکی بھی جو چاند نگر کی رانی تھی
وہ جس کی الھڑ آنکھوں میں حیرانی تھی
آج اس نے بھی پیغام یہی بھجوایا ہے
سب مایا ہے۔۔

جب دیکھ لیا ہر شخص یہاں ہرجائی ہے
اس شہر سے دور ایک کُٹیا ہم نے بنائی ہے
اور اس کُٹیا کے ماتھے پر لکھوایا ہے
سب مایا ہے

چاند نگر کا ہرجائی چاند!
اس پس منظر میں جتنا جان پائی ہوں اداسی ہی اداسی ہاتھ لگی ہے

سب مایا ہے۔۔۔بہت عمدہ نظم ہے
شریک بزم کرنے کے لیے شکریہ
 
فاخر رضا

محفلین
شکریہ فاتح صاحب شیئر کرنے کیلیے۔

میں نے یہ نظم صرف عطاء اللہ کی آواز میں ہی سن رکھی تھی اور اسکی دو چار کام کی چیزوں میں ایک یہ بھی ہے لیکن فیصل لطیف نے بھی اچھی گائی ہے۔

نظم کے مصرعے اور الفاظ تبدیل نہیں کرنے چاہیے تھے سونو نگم کو، دیدہ دلیری اور سینہ زوری ہی اسے کہا جا سکتا ہے، افسوس ہوا، انشا مرحوم تو قبر کی خاک میں آب آب ہو گئے ہونگے!
جب میں چھوٹا تھا اور اپنے دادا کے ساتھ جمعے کی نماز پڑھنے جاتا تھا تو راستے میں پاپوش نگر کا قبرستان تھا، وہیں ابن انشاء کی قبر ہے جس پر ایک چھت بنی ہوئی ہے. بچپن میں مجھے ان کی قبر پر جانے کا بہت شوق تھا کیونکہ ان کی نظمیں اور اردو کی آخری کتاب پڑھی تھی. ان سے بہت متاثر تھا. پھر ان کی ریڈیو پر رکاڈنگ سنیں. وہ عجیب بات ہے کہ سنجیدہ شاعری اور طنز و مزاح والا نثر لکھتے تھے. ان کا بیٹا میرے بھائی کا کلاس فیلو تھا مگر شاید ان جیسا نہ بن سکا
 
محمد وارث

لائبریرین
عجیب بات ہے کہ سنجیدہ شاعری اور طنز و مزاح والا نثر لکھتے تھے.
ابنِ انشا نے جوانی میں محبت کی چوٹ کھائی تھی، یہ دلنشیں شاعری اسی زمانے کی یاد ہے شاید۔ لگتا ہے بعد میں خود کو اپنی مزاحیہ تحریروں کی اوٹ میں چھپا لیا تھا اُنہوں نے!
 
نوشاب

محفلین
جب میں چھوٹا تھا اور اپنے دادا کے ساتھ جمعے کی نماز پڑھنے جاتا تھا تو راستے میں پاپوش نگر کا قبرستان تھا، وہیں ابن انشاء کی قبر ہے جس پر ایک چھت بنی ہوئی ہے. بچپن میں مجھے ان کی قبر پر جانے کا بہت شوق تھا کیونکہ ان کی نظمیں اور اردو کی آخری کتاب پڑھی تھی. ان سے بہت متاثر تھا. پھر ان کی ریڈیو پر رکاڈنگ سنیں. وہ عجیب بات ہے کہ سنجیدہ شاعری اور طنز و مزاح والا نثر لکھتے تھے. ان کا بیٹا میرے بھائی کا کلاس فیلو تھا مگر شاید ان جیسا نہ بن سکا
آپ کہیں رومی انشا کی بات تو نہیں کر رہے؟
Son of Ibne Insha, telly director Roomi passes away - Entertainment - Dunya News
 
Top