متحدہ وڈیروں کا نظام توڑنے میں کامیاب ہو جائے گی
سوچ ہے آپکی
1) متحدہ نے کبھی اندرون سندھ کے مہاجروں کے مسائل پر آواز نہیں اُٹھائی، اگر کچھ چے پیں ہوئی ہے تو وہ صرف حیدرآباد تک ہے اس سے آگے کچھ نہیں ! بلکہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں ہے کہ ایم کیو ایم یا مہاجر قوم پرستی کی وجہ سے اندرون سندھ کے مہاجر اور Expose یا بدنام ہوگئے ہیں، سندھی کہتے ہیں "کھاتے سندھ کی ہو بات کراچی کی کرتے ہو"۔ سادہ الفاظ میں وہ بے اسرا لوگ ہیں جنہیں نا سندھی اچھا سمجھتے ہیں نا "کراچی والے"، کراچی والوں سے انکا رشتہ صرف صوبائی اسمبلی کی سیٹ نکالنے کا ہے ! بس پھر تو کون اور میں کون!۔
2)متحدہ سندھی عوام کو لبھانے کے لئے اور وڈیروں اور سرداروں کی جگہ لینے کے لئے مہاجر قوم پرستی کا لبادہ اُتارنے کو ہر دم تیار رہتی ہے! ایم کیو ایم کی قیادت کو سندھی ثقافت اور روایات کی زرہ برابر سوجھ بوجھ نہیں ہے، درحقیقت عام دیہی سندھی انتہائی مظلوم اور پسے ہوئے ہیں (قبائیلی دشمنیوں کے ہاتھوں) لیکن وہ مر جائیں گے مگر قوم اور سرداران قبیلہ پرستی سے باز نہیں آئیں گے یہ انکی اچھائی ہے یا برائی اللہ ہی جانے، اسکی مثال میں اس سے دیتا ہو کہ جب دو انجان سند ھی ملتے ہیں سلام دعا کے بعد سب سے پہلے وہ یہ پوچھتے ہیں "پاڑں کیرآ" تم کون ہو؟ یعنی تمہاری ذات یا قبیلہ کیا ہے جواب ملنے پر تیسرا سوال یہ ہوتا ہے "کاتھے ویٹھوآ" یعنی کہاں کے ہو؟۔۔ایسے لوگوں کے ساتھ کسی غیر ذات یا قبیلے کی دال گلنا مشکل ہے ، ایم کیو ایم تو پھر دھرتی دشمن جماعت ہے!
3
)اربن ایریاز کے زیادہ تر پڑھے لکھے سندھی کٹر قوم پرست ہیں اور سیکولر خیالات کے حامل ہیں جن کے خیالات یہ ہوں کہ اردو بولنے والوں نے سندھو دھرتی (کراچی اور سندھ کے دیگر شہری علاقوں) پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے، سندھیوں کی اچھی تعلیم، روزگار اور ترقی کے مواقع بھی اردو بولنے والوں کی وجہ سے نہیں ملتے، تومتحدہ کی یہاں کیا دال گلنی ہے؟
نہیں متحدہ کی دال اگر گلتی تو صرف اردو بولنے والوں کو ہی پیس کر ، انکے وسائل چھین کر "دوسروں" کو دے کر (لبھانے کے لئے)!