یہ چاند تارے فدا ہوں تجھ پر، الٹ دے تُو جو نقاب جاناں

یہ چاند تارے فدا ہوں تجھ پر، الٹ دے تُو جو نقاب راجا!
بہار ساری نثار تجھ پر، ہے چیز کیا یہ گلاب راجا!
تری محبت کو میرے دل نے سنبھال رکھا ہے خود میں ایسے
کہ جیسے خود میں سنبھال رکھے، کتاب کوئی گلاب راجا!
کبھی نہ خود کو بکھرنے دینا، کبھی نہ رونا، خیال رکھنا
تم ایک نازک سے دل کی دھڑکن، ہو ایک شاعر کا خواب راجا!
یہ غزلیں تیری ، یہ ہزلیں تیری ، یہ نظمیں ساری ہیں دل کو بھاتیں
جہاں ہو، جس حال میں ہو آجا، ہو خوب یا ہو خراب راجا!

بہت خوب اسامہ بھیا! :applause: :applause: :applause: :applause: :applause: :applause:
کھڑا ہوا اس لئے الیکشن میں، ہے بہت ہی خراب راجا
ہے انتخابی نشان میرا، الٹ دے کیوں یہ "نقاب" راجا
 
ہےحرف آغاز تُو ہی جاناں تو حرف آخر بھی تُو ہی اِس کا
ہے تُو ہی تفسیر، تُو خلاصہ، تُو زندگی کی کتاب جاناں
کبھی نہ خود کو بکھرنے دینا، کبھی نہ رونا، خیال رکھنا
تم ایک نازک سے دل کی دھڑکن، ہو ایک شاعر کا خواب جاناں

واہ لاجواب امجد بھائی
اور بابا جانی اور آسی صاحب جیسے اساتذہ کی تنقید ہی ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے:)
شکریہ بلال بھیا!
 
تری محبت کو میرے دل نے سنبھال رکھا ہے خود میں ایسے
کہ جیسے خود میں سنبھال رکھے، کتاب کوئی گلاب جاناں
واہ ۔۔ لاجواب۔۔ محبتوں کا حساب بھی رکھنا میرے بھائی۔صرف چار کی اجازت ہے۔
شکریہ عمراعظم بھیا!
جی بہت محتاط حساب رکھا ہوا ہے، صرف 2 کی اجازت باقی بچی ہے میرے پاس :)
 
بہت خوب اسامہ بھیا! :applause: :applause: :applause: :applause: :applause: :applause:
کھڑا ہوا اس لئے الیکشن میں، ہے بہت ہی خراب راجا
ہے انتخابی نشان میرا، الٹ دے کیوں یہ "نقاب" راجا

جوابی اشعار میں مہارت تمھاری ہم کو ہے دل سے تسلیم
اسی لیے ہم یہی ہیں کہتے کہ خوب ہیں ”لاجواب“ راجا
 
بھلکڑ

لائبریرین
ہےحرف آغاز تُو ہی جاناں تو حرف آخر بھی تُو ہی اِس کا
ہے تُو ہی تفسیر، تُو خلاصہ، تُو زندگی کی کتاب جاناں
سبحان اللہ​
 
Top