دورہء پاک ٹی ہاؤس

بہت شکریہ نجیب بھائی، آپ کے تعاون کے بغیر یہ سب ناممکن تھا! :)
جی بالکل انشاءاللہ۔ میرا تو ارادہ ہے کہ آئندہ اتوار کو لاہور میں موجود تمام اراکینِ محفل کو پاک ٹی ہاؤس میں ظہرانے پر دعوت دی جائے۔ آپ کی کیا رائے ہے نجیب بھائی؟
ساجد بھائی، باباجی ، حسیب نذیر ، کھوکھر ، عبدالرزاق قادری ، آپ سب لوگ بھی بتائیے کہ آپ کا کیا خیال ہے اس بارے میں؟
خیال اچھا ہے
وقت بتا دیں پلیز
 
اس اتوار کو میری طرف سے معذرت
سوموار کو سائٹ پر آفیشل میٹنگ ہے اور پشاور سے لاہور سفر بھی کافی ہے
ہاں اگلے اتوار کو ممکن ہے
 
ہم اور سنجیدہ دو متضاد چیزیں ہیں ۔۔۔ یہ خصوصی پوز تھا '' شاعر '' کا ۔۔۔ کیونکہ وہاں اتفاق سے اس وقت کوئی شاعر یا ادیب موجود نہیں تھا۔۔ مجبوراً ہمیں شاعر بننا پڑا۔۔۔ ۔اور آپ شاید جانتے ہوں کہ شاعر بننے کے لئے پھڈر سا بوتھا،اداس سی آکھیاں،محبت میں پریشان حال سوچوں میں گم سا وجود درکار ہوتا ہے۔۔سو پاک ٹی ہاؤس میں ایک ہم ہی تھے جو اس وقت اس حال میں پورے اتر سکتے تھے۔۔۔ :LOL:
اہو جی میں وی ایہو ای سوچیا سی :laughing3:
 
سید زبیر

محفلین
بہت خوب عاطف بٹ ! کیا یاد دلایا ، چلتے چلتے ایک واقعہ بھی سن لیں ہنسنا قطعی منع نہیں ہے
1974 یا 75 کا واقعہ ہے میری عمر 22 سال تھی کوہاٹ سے کاروباری سلسلے میں لاہور آیا تھا ۔ ایک دفعہ ویسے ہی گزرتے گزرتے پاک ٹی ہاوس کے سامنے سے گزرا ، چیاس لگی ہوئی تھی سوچا اسی بہانے پاک ٹی ہاوس بھی دیکھ لونگا ، جب گیٹ پر پہنچا تو وہاں نوٹس لگا ہوا تھا ۔Admission Rights are Reserved ڈر گیا اور اندر جانے کی ہمت نہ ہوئی واپس آگیا ۔ پھر موقع ہی نہ ملا ۔ آپ کی وساطت سے اندر سے بھی دیکھنے کا موقعہ مل گیا
بہت بہت شکریہ
 
عاطف بٹ

محفلین
بہت خوب بھائی۔۔۔ ۔ مزا آگیا دیکھ کر۔۔۔ مگر ایک چیز دیکھ کر دل مکدر ہوا کہ اتنے قدیم چائے خانے میں "ٹی بیگ" والی چائے :(
بہت شکریہ امین بھائی
دراصل، ہم لوگ اتنے ’جدت پسند‘ ہوگئے ہیں کہ روایات سے کٹنے کو جدیدیت سمجھنے لگے ہیں۔ ٹی ہاؤس چونکہ متوسط طبقے کا چائے خانہ ہے اور مال روڈ جیسی اہم شاہراہ پر واقع ہے، شاید اسی وجہ سے انہوں نے ٹی بیگ والی چائے رکھی ہے کہ پتہ نہیں لوگوں کا ردِعمل کیا ہوگا۔ ویسے میں ان سے پوچھوں گا کہ ’روایتی چائے‘ کیوں نہیں رکھی انہوں نے۔ :)
 
عسکری

معطل
بہت خوب عاطف بٹ ! کیا یاد دلایا ، چلتے چلتے ایک واقعہ بھی سن لیں ہنسنا قطعی منع نہیں ہے
1974 یا 75 کا واقعہ ہے میری عمر 22 سال تھی کوہاٹ سے کاروباری سلسلے میں لاہور آیا تھا ۔ ایک دفعہ ویسے ہی گزرتے گزرتے پاک ٹی ہاوس کے سامنے سے گزرا ، چیاس لگی ہوئی تھی سوچا اسی بہانے پاک ٹی ہاوس بھی دیکھ لونگا ، جب گیٹ پر پہنچا تو وہاں نوٹس لگا ہوا تھا ۔Admission Rights are Reserved ڈر گیا اور اندر جانے کی ہمت نہ ہوئی واپس آگیا ۔ پھر موقع ہی نہ ملا ۔ آپ کی وساطت سے اندر سے بھی دیکھنے کا موقعہ مل گیا
بہت بہت شکریہ

تو آپ نے سوچنا تھا کہ میں یہ رائٹس کیسے خریدوں :grin:
 
عاطف بٹ

محفلین
ٹھیک ہے بھائی جی ۔۔۔ ۔
تومورخہ 24 مارچ بروز اتوار دوپہر 2 بجے (ویسے اس وقت کو سہہ پہر کہا جاتا ہے)
بمقام۔پاک ٹی ہاؤس،نیلا گنبد،مال روڑ لاہور
میری جانب سے تمام لاہور اور اس سے ملحقہ رہنے والے محفلین کو دعوت
اگر کوئی محترم دوست دوسرے شہر سے بھی آنا چاہے تو اسے سر ماتھے پر بٹھا کر خوش آمدید کہا جائے گا۔۔۔ یعنی اس کو بھی منع نہیں ہے
گریٹ!!!
لاہور میں موجود اراکینِ محفل نجیب بھائی کا بتایا ہوا پروگرام نوٹ کرلیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
اب کے لاہور آیا تو یہاں چائے پیوں گا اور اس دوران عاطف بھائی سے عوامی تحریک کے دھرنے کے بارے میں لیکچر سنونگا :)
حضرتِ شاکر گر آئیں دیدہ و دل فرشِ راہ :)
خوش آمدید سر۔ لیکچر تو ہم نے آپ سے سننا ہے۔ آپ بتائیے کب آنے کا ارادہ ہے؟
 
عاطف بٹ

محفلین
عاطف بٹ صاحب.........جزاک اللہ.........بہت خوب شراکت
میں تو اب لاہور کے قریب دوبارہ آ ہی گیا ہوں...........کسی دن آپ سے ملاقات کی سبیل کرتے ہیں انشاءاللہ...........
بہت شکریہ چیمہ صاحب
کسی دن کیا، اتوار کو ہی آجائیے اگر کوئی مصروفیت نہیں ہے تو۔ سب مل کر بیٹھیں گے، خوب گپ شپ لگائیں گے! :)
 
متلاشی

محفلین
ٹھیک ہے بھائی جی ۔۔۔ ۔
تومورخہ 24 مارچ بروز اتوار دوپہر 2 بجے (ویسے اس وقت کو سہہ پہر کہا جاتا ہے)
بمقام۔پاک ٹی ہاؤس،نیلا گنبد،مال روڑ لاہور
میری جانب سے تمام لاہور اور اس سے ملحقہ رہنے والے محفلین کو دعوت
اگر کوئی محترم دوست دوسرے شہر سے بھی آنا چاہے تو اسے سر ماتھے پر بٹھا کر خوش آمدید کہا جائے گا۔۔۔ یعنی اس کو بھی منع نہیں ہے
زبردست پردیسی بھائی انشاء اللہ ہم بھی حاضر ہوں گے۔۔۔!
 
ٹھیک ہے بھائی جی ۔۔۔ ۔
تومورخہ 24 مارچ بروز اتوار دوپہر 2 بجے (ویسے اس وقت کو سہہ پہر کہا جاتا ہے)
بمقام۔پاک ٹی ہاؤس،نیلا گنبد،مال روڑ لاہور
میری جانب سے تمام لاہور اور اس سے ملحقہ رہنے والے محفلین کو دعوت
اگر کوئی محترم دوست دوسرے شہر سے بھی آنا چاہے تو اسے سر ماتھے پر بٹھا کر خوش آمدید کہا جائے گا۔۔۔ یعنی اس کو بھی منع نہیں ہے
انشاء اللہ ہم بھی حاضر ہوں گے۔۔۔
 
وجی

لائبریرین
پاک ٹی ہاؤس کے بارے میں آپ لوگوں نے جو لکھا کہ اسکی وجہ شہرت چائے نہیں بلکہ ادیبوں اور شعراء حضرات کا پڑاؤ تھا ۔
تو اسکے دوبارہ کھلنے کے بعد کوئی شاعر و ادیب وہاں نظر آیا ۔
اگر نہیں تو میرے خیال میں تو پھر یہ کسی عام چائے خانے کی طرح ہوا بہت معذرت کے ساتھ ۔
 
وجی صاحب، میرا کل شام وہاں جانا ہوا تھا اور اس وقت وہاں ایک ادبی تقریب چل رہی تھی، سو یہ کسی بھی طرح ایک عام چائے خانہ نہیں ہے۔ :)
 
پردیسی

محفلین
پاک ٹی ہاؤس کے بارے میں آپ لوگوں نے جو لکھا کہ اسکی وجہ شہرت چائے نہیں بلکہ ادیبوں اور شعراء حضرات کا پڑاؤ تھا ۔
تو اسکے دوبارہ کھلنے کے بعد کوئی شاعر و ادیب وہاں نظر آیا ۔
اگر نہیں تو میرے خیال میں تو پھر یہ کسی عام چائے خانے کی طرح ہوا بہت معذرت کے ساتھ ۔
شاعر و ادیب اب بھی وہاں آرہے ہیں مگر شام کے وقت ۔ان میں سے نامور شعرا ء و ادیب اکا دکا ہی ہوتے ہیں ۔۔۔ مگر ہوتے ضرور ہیں
ادب کی محفلیں وہاں شروع ہو چکیں ہیں۔
عشق اور محبت کے لئے پاک ٹی ہاؤس ایک بہترین جگہ ہے مگرسادہ ڈیٹ مارنے والے حضرات بھی وہاں دیکھے گئے ہیں
کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج اور پنجاب یونیورسٹی کی نزدیکی کی وجہ سے صبح اور خاص کر دوپہر کے وقت وہاں جدید اور خوبصورت شعراء جن میں لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں، نظر آتے ہیں جن کو دیکھنے کے لئے نوجوانوں میں بھونڈ اور بابوں میں ٹھرکی بھی آپ کو وہاں خاصی تعداد میں نظر آئیں گے۔
اب بتائیں کہ کیا یہ عام چائے خانہ ہے ؟:twisted:
 
Top