ایسا ہے انگ انگ تو میرا ہے کیا قصور!

ہر اک ہے مجھ سے تنگ تو میرا ہے کیا قصور!
مجھ کو نہیں ہے ڈھنگ تو میرا ہے کیا قصور!
چڑھ کر خوشی سے یوں ہی اچھلنے لگا تھا میں
ٹوٹا ہے گر پلنگ تو میرا ہے کیا قصور!
چیلوں کو میں نےگوشت ہوا میں اچھالا تھا
گر کٹ گئی پتنگ تو میرا ہے کیا قصور!
بچوں میں پیسے میں نے اچھالے تھے پیار سے
پھر چھڑگئی ہے جنگ تو میرا ہے کیا قصور!
پانی میں میں نے تالا بھگویا کہ صاف ہو
اب لگ گیا ہے زنگ تو میرا ہے کیا قصور!
کہتے ہیں لوگ مجھ کو ، شرارت سے ہوں بھرا
ایسا ہے انگ انگ تو میرا ہے کیا قصور!
رکھا ہے میں نے اپنا تخلص جو سَرسَرؔی
سن کر ہر اک ہے دنگ تو میرا ہے کیا قصور!
 
بہت عمدہ، مشکل قافیہ چنا، اور کیا خوب نبھایا۔
پرلطف غزل، سلامت رہیں
بہت شکریہ ، آپ کی حوصلہ افزائی سے بہت فائدہ ہوتا ہے، دل کو جھوٹی تسلی ملتی ہے کہ ہم بھی صاحبِ قلم و نظم بن سکتے ہیں۔ خوش رہیں۔
بہت ہی خوب نظم ہے اسامہ بھائی۔۔۔ !
بہت شکریہ آپ کا متلاشی صاحب!
 
الف عین

لائبریرین
خوب اسامہ۔ اگرچہ اصلاح سخں میں نہیں ہیں، لیکن میں ایک بات کہنے سے خود کو نہیں روک پا رہا ہوں۔ مجھ کو نہیں ہے ڈھنگ،۔۔۔۔ ڈھنگ تو ہوں گے ہی، اچھے یا برے۔ محاورہ یہ نہیں ہے، کہ ڈھنگ نہیں ہیں، بلکہ کیسے یا ایسے ڈھنگ ہیں، اچھے یا برے ڈھنگ ہیں۔ اس کو یوں کر دو جو ہیں یہ میرے ڈھنگ۔۔ یا اس قسم کا کچھ۔ میں تو زیادہ سوچتا نہیں ہوں متبادلات کے بارے میں۔ صرف تجویز کر دیتا ہوں کہ اس قسم کا کچھ ہونا چاہئے۔
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہ
کیا ہی خوب پھڑکتا کلام ہے
بہت سی دعاؤں بھری داد محترم سرسری بھائی
 
خوب اسامہ۔ اگرچہ اصلاح سخں میں نہیں ہیں، لیکن میں ایک بات کہنے سے خود کو نہیں روک پا رہا ہوں۔ مجھ کو نہیں ہے ڈھنگ،۔۔۔ ۔ ڈھنگ تو ہوں گے ہی، اچھے یا برے۔ محاورہ یہ نہیں ہے، کہ ڈھنگ نہیں ہیں، بلکہ کیسے یا ایسے ڈھنگ ہیں، اچھے یا برے ڈھنگ ہیں۔ اس کو یوں کر دو جو ہیں یہ میرے ڈھنگ۔۔ یا اس قسم کا کچھ۔ میں تو زیادہ سوچتا نہیں ہوں متبادلات کے بارے میں۔ صرف تجویز کر دیتا ہوں کہ اس قسم کا کچھ ہونا چاہئے۔
جزاکم اللہ خیرا۔
جناب اصلاح اور تبصرے پر ممنون ہوں۔
واہہہہہہہہہہہہہہ
کیا ہی خوب پھڑکتا کلام ہے
بہت سی دعاؤں بھری داد محترم سرسری بھائی
اللہ تعالیٰ کو سدا ہنستا مسکراتا رکھے۔ آپ جیسے لوگ بہت نایاب ہیں۔:)
 
بہت شکریہ ، آپ کی حوصلہ افزائی سے بہت فائدہ ہوتا ہے، دل کو جھوٹی تسلی ملتی ہے کہ ہم بھی صاحبِ قلم و نظم بن سکتے ہیں۔ خوش رہیں۔

کسرِنفسی سے کام لے رہے ہیں بھیا! ورنہ ماشاءاللہ آپ کے صاحبِ قلم و نظم ہونے پر شک کس بدذوق کو ہو سکتا ہے۔
آپ دل کی آواز کو الفاظ دیتے جائیں، باقی دل کی تسلی جانے اور ہم محفلین جانیں، بس آپ بیچ میں "جھوٹی" نہ لگائیئے گا :)
ایک بار پھر، بھرپور داد قبول فرمائیں۔
 
مہ جبین

محفلین
چیلوں کو میں نےگوشت ہوا میں اچھالا تھا
گر کٹ گئی پتنگ تو میرا ہے کیا قصور!
:D بہت خوب
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب اُسامہ بھائی۔۔۔۔!

خوب اسامہ۔ اگرچہ اصلاح سخں میں نہیں ہیں، لیکن میں ایک بات کہنے سے خود کو نہیں روک پا رہا ہوں۔ مجھ کو نہیں ہے ڈھنگ،۔۔۔ ۔ ڈھنگ تو ہوں گے ہی، اچھے یا برے۔ محاورہ یہ نہیں ہے، کہ ڈھنگ نہیں ہیں، بلکہ کیسے یا ایسے ڈھنگ ہیں، اچھے یا برے ڈھنگ ہیں۔ اس کو یوں کر دو جو ہیں یہ میرے ڈھنگ۔۔ یا اس قسم کا کچھ۔ میں تو زیادہ سوچتا نہیں ہوں متبادلات کے بارے میں۔ صرف تجویز کر دیتا ہوں کہ اس قسم کا کچھ ہونا چاہئے۔

ویسے عمومی طور پر ہمارے ہاں بچوں کو اکثر یہ جملہ سننے کو ملتا ہے کہ "ڈھنگ نہیں ہے ذرا بھی"۔ اور اس سے بچے یہ سمجھتے ہیں کہ جو کام وہ کر رہے ہیں (یا تھے ) وہ اچھے طریقے سے نہیں ہوا۔
 
کسرِنفسی سے کام لے رہے ہیں بھیا! ورنہ ماشاءاللہ آپ کے صاحبِ قلم و نظم ہونے پر شک کس بدذوق کو ہو سکتا ہے۔
آپ دل کی آواز کو الفاظ دیتے جائیں، باقی دل کی تسلی جانے اور ہم محفلین جانیں، بس آپ بیچ میں "جھوٹی" نہ لگائیئے گا :)
ایک بار پھر، بھرپور داد قبول فرمائیں۔
جزاکم اللہ خیرا۔
چیلوں کو میں نےگوشت ہوا میں اچھالا تھا
گر کٹ گئی پتنگ تو میرا ہے کیا قصور!
:D بہت خوب
بہت شکریہ جناب۔ جزاکِ اللہ خیرا۔
بہت خوب اُسامہ بھائی۔۔۔ ۔!
ویسے عمومی طور پر ہمارے ہاں بچوں کو اکثر یہ جملہ سننے کو ملتا ہے کہ "ڈھنگ نہیں ہے ذرا بھی"۔ اور اس سے بچے یہ سمجھتے ہیں کہ جو کام وہ کر رہے ہیں (یا تھے ) وہ اچھے طریقے سے نہیں ہوا۔
مگر استاد صاحب کی بات میں وزن ہے۔
 
Top