تبادلہ خیال گفتگو ارجنٹائنی صنف نازک پائتھون پروگرامر سے

آج ایک بڑا دلچسپ واقعہ ہوا۔ میں نے گوگل پلس پر پائتھون کمیونٹی جوائن کر رکھی ہے وہاں ایک لڑکی نے کسی پوسٹ پر کوئی سوال پوچھ رکھا تھا جس پر میں نے بھی کوئی جواب دیا تھا ، اس کے بعد میں نے اسے پائتھون دائرہ میں شامل کر لیا۔ دو تین دن پہلے اس نے اوبنٹو سے متعلق ایک سوال کے متعلق براہ راست گوگل چیٹ پر پوچھ لیا۔

میرے فرشتے بھی اوبنٹو استعمال نہیں کرتے مگر اب کسی کی خوش فہمی دور کرنا مناسب نہ لگا ، اس لیے میں نے جواب ہی نہ دیا پھر کل خیال آیا کہ یہ کچھ بداخلاقی سی لگ رہی ہے۔ سوال تو پوچھ لوں ، ہو سکتا ہے گوگل کرنے پر فورا مل ہی جائے یا کسی اوبنٹو سے پوچھ کر نمبر ہی بن جائیں تو کل کہہ دیا کہ سوال کیا ہے اور کیا پائتھون میں پروگرامنگ بھی کرتی ہیں۔ آج جواب آیا اور پھر چیٹ میں پتہ چلا کہ ماشاءللہ موصوفہ تجربہ کار پائتھون پروگرامر ہے اور ماضی میں SAP پر بھی کام کیا ہے۔ جی بہت خوش ہوا یہ پڑھ کر ، مزید یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ فطری زبانوں کے ٹیکسٹ کی پائتھون لائبریری پر بھی کام کر رہی ہے ۔ دھماکے پر دھماکا تب ہوا جب اپنے نئے پراجیکٹ کا بتایا کہ میں بگ ڈیٹا پر بھی کام کر رہی ہوں اور اس وقت ٹویٹر ، بلاگز، فیس بک اور ویب کے دوسرے ذرائع سے ڈیٹا کشید کر نے والے ایک پراجیکٹ پر کام کر رہی ہوں جس سے میں پیسے بناؤں گی ۔ میں نے ذرا گھما کر پوچھ لیا کہ اچھا یعنی یہ کمرشل پراجیکٹ ہے میں سمجھا کہ شاید اوپن سورس پراجیکٹ ہے ۔ جس پر شاید مادی شرمندگی نے گھیر لیا اور بتایا کہ میں اس سے پیسہ کما کر اسے اوپن سورس کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہوں۔
میں نے اس اثنا میں اردو اور ٹرانسلیٹریشن کا ذکر کیا تو خوشگوار حیرت سے بتایا کہ وہ اردو زبان کو نام کے حوالے سے جانتی ہے اور اگر وہ کوئی مدد کر سکے تو ضرور کرنا چاہے گی۔

اسکائپ پر ایڈ کرکے گھنٹہ گپ شپ بھی ہوئی ہے اور مجھے ای میل کے ذریعے ایک کوڈ کا سیمپل بھی بھیجا ہے بلکہ اسکرین شیئر کرکے مجھ سے اوبنٹو میں پائتھون کوڈ چلانے کے بارے میں بھی سوال کیے جسے جس عمدگی سے میں نے ٹالا وہ میں ہی جانتا ہوں۔
اینکوڈنگ کے بارے میں بھی پوچھا اور یہ بھی کہ ہسپانوی میں اس کے متعلق اسے کچھ مسائل درپیش ہیں ، اب یہ موضوع بھی جلدی جلدی پڑھنا پڑنا ہے۔

ابھی میں کوڈ پڑھ لوں کہ پھر اسی کوڈ پر آگے گفتگو ہونی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
محب بھائی کے بتانے کا مقصد تھا کہ مسافر کو ایزی نہ لیا جائے۔۔۔ اس کی پہنچ پتہ نہیں کن کن صنف نازک تک ہے۔ :p

بالکل ۔۔۔!

ہم بھی یہی کہنا چاہ رہے تھے لیکن اہلِ محفل کی فہم و فراست پر اعتبار کرکے رہنے دیا۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بالکل ۔۔۔ !

ہم بھی یہی کہنا چاہ رہے تھے لیکن اہلِ محفل کی فہم و فراست پر اعتبار کرکے رہنے دیا۔ :)
بات کھل کے کیا کریں۔ یہاں پر میرے جیسے موٹے دماغ کے لوگ بھی ہوتے ہیں۔ جو جملےمیں فہم و فراست جیسے الفاظ دیکھ کر ہی دبک جاتے ہیں :)
ویسے محب بھائی جیسا بھی واقعہ شئیر کر لیں۔ لوگوں نے پائتھون کمیونٹی سے منسلک نہیں ہونا۔ :laugh:
 
محب بھائی کے بتانے کا مقصد تھا کہ مسافر کو ایزی نہ لیا جائے۔۔۔ اس کی پہنچ پتہ نہیں کن کن صنف نازک تک ہے۔ :p

بھئی تم نے سنا نہیں کہ بقول شاعر

سفر ہے شرط مسافر نواز بہتیرے :)

اگلا حاصل کلام مصرعہ تو اہل علم جانتے ہی ہیں۔ :p
 
محمداحمد

لائبریرین
بات کھل کے کیا کریں۔ یہاں پر میرے جیسے موٹے دماغ کے لوگ بھی ہوتے ہیں۔ جو جملےمیں فہم و فراست جیسے الفاظ دیکھ کر ہی دبک جاتے ہیں :)
ویسے محب بھائی جیسا بھی واقعہ شئیر کر لیں۔ لوگوں نے پائتھون کمیونٹی سے منسلک نہیں ہونا۔ :laugh:

مایوسی اچھی بات نہیں ہے۔ کوشش کرکے دیکھیے۔ شاید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :ROFLMAO:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بھئی تم نے سنا نہیں کہ بقول شاعر

سفر ہے شرط مسافر نواز بہتیرے :)

اگلا حاصل کلام مصرعہ تو اہل علم جانتے ہی ہیں۔ :p
خوب ہے۔ تلاش سایہ جاری رہے :devil:

مایوسی اچھی بات نہیں ہے۔ کوشش کرکے دیکھیے۔ شاید ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ :ROFLMAO:
شائد سے آگے کوئی جہاں نہیں ہے۔ سارے جہاں ستاروں سے آگے ہیں :laugh:
 
محمداحمد

لائبریرین
بات کھل کے کیا کریں۔ یہاں پر میرے جیسے موٹے دماغ کے لوگ بھی ہوتے ہیں۔ جو جملےمیں فہم و فراست جیسے الفاظ دیکھ کر ہی دبک جاتے ہیں :)
ویسے محب بھائی جیسا بھی واقعہ شئیر کر لیں۔ لوگوں نے پائتھون کمیونٹی سے منسلک نہیں ہونا۔ :laugh:

ویسے آپ تو بڑے نکتہ رس ہیں ایسی بات شاید آپ نے ہمیں ہی لوٹائی ہے۔ :D
 
بات کھل کے کیا کریں۔ یہاں پر میرے جیسے موٹے دماغ کے لوگ بھی ہوتے ہیں۔ جو جملےمیں فہم و فراست جیسے الفاظ دیکھ کر ہی دبک جاتے ہیں :)
ویسے محب بھائی جیسا بھی واقعہ شئیر کر لیں۔ لوگوں نے پائتھون کمیونٹی سے منسلک نہیں ہونا۔ :laugh:

یہ جوڑ توڑ کا نیا گر ہے اور تبدیلی حکمت عملی کا مظر بھی۔

انواع اقسام کے پھندے تیار کر رہا ہوں تاکہ ہر قسم کے بندے کے لیے منفرد قسم کا پھندہ ہمہ وقت تیار ہو۔ :cool:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ جوڑ توڑ کا نیا گر ہے اور تبدیلی حکمت عملی کا مظر بھی۔

انواع اقسام کے پھندے تیار کر رہا ہوں تاکہ ہر قسم کے بندے کے لیے منفرد قسم کا پھندہ ہمہ وقت تیار ہو۔ :cool:
یہ نئے جوڑ توڑ کی ضرورت پیش کیوں آئی۔ :p
پھڑے کتھوں گئے اؤ o_O :laugh:
یا پھر پرانے پھندے سے شکار نکل گیا ہے :evil:
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ جوڑ توڑ کا نیا گر ہے اور تبدیلی حکمت عملی کا مظر بھی۔

انواع اقسام کے پھندے تیار کر رہا ہوں تاکہ ہر قسم کے بندے کے لیے منفرد قسم کا پھندہ ہمہ وقت تیار ہو۔ :cool:

:roll:

آپ کے تمام تر پھندوں سے بلال کو تو استثنیٰ حاصل ہی ہوگا۔ :thinking2:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
:roll:

آپ کے تمام تر پھندوں سے بلال کو تو استثنیٰ حاصل ہی ہوگا۔ :thinking2:
منے کو پوچھ لیں۔۔ کیوں کہ استثنیٰ تو صرف صدر کو ہی حاصل ہے۔۔۔:p ویسے آپ نے بات کے پردے میں بلال کو بڑا غلط عہدہ دیا ہے۔:twisted: پتہ نہیں کونسے جنم کا بدلا لیا ہے آپ نے :ROFLMAO:
 
محمداحمد

لائبریرین
منے کو پوچھ لیں۔۔ کیوں کہ استثنیٰ تو صرف صدر کو ہی حاصل ہے۔۔۔ :p ویسے آپ نے بات کے پردے میں بلال کو بڑا غلط عہدہ دیا ہے۔:twisted: پتہ نہیں کونسے جنم کا بدلا لیا ہے آپ نے :ROFLMAO:

ارے بھئی حد ہوگئی۔

آپ بھی بات کو صحافیوں کی طرح گھماتے ہیں۔ :) ویسے مذکورہ عہدے اور اس پر مسلط عہدے دار میں انیس بھائی کی دلچسپی زیادہ ہے۔
 
Top