تبادلہ خیال گفتگو ارجنٹائنی صنف نازک پائتھون پروگرامر سے

:roll:

آپ کے تمام تر پھندوں سے بلال کو تو استثنیٰ حاصل ہی ہوگا۔ :thinking2:

بلال کے لیے میں نے ایک زبردست پھندا تیار کیا ہے جس کا ذکر مسافر اور شاعر منظر دوم اور سوم میں ہوگا :)۔ منظر کی تمہید ملاحظہ ہو

تھکے تھکے قدم اٹھاتا شاعر درس گاہ لوٹ آیا ۔
دیکھا کہ مسافر اگلے سبق کی نوک پلک سنوار رہا تھا۔

رہنے دو میں دور تلک دیکھ آیا ہوں کسی طالب علم کے کوئی آثار نہیں ملے ۔
اب یہاں کوئی نہیں کوئی نہیں

کوئی نہیں آئے گا !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ارے بھئی حد ہوگئی۔

آپ بھی بات کو صحافیوں کی طرح گھماتے ہیں۔ :) ویسے مذکورہ عہدے اور اس پر مسلط عہدے دار میں انیس بھائی کی دلچسپی زیادہ ہے۔
انیس بھائی تو ہر زیرک و دانا کے پرستار ہیں۔ (y) پر اگر آپ انہیں بھی استثنائی اہمیت کا حامل کہیں گے تو ہو سکتا ہے وہ بھی برا منا جائیں۔ :p
 
محمداحمد

لائبریرین
بلال کے لیے میں نے ایک زبردست پھندا تیار کیا ہے جس کا ذکر مسافر اور شاعر منظر دوم اور سوم میں ہوگا :)۔ منظر کی تمہید ملاحظہ ہو

تھکے تھکے قدم اٹھاتا شاعر درس گاہ لوٹ آیا ۔
دیکھا کہ مسافر اگلے سبق کی نوک پلک سنوار رہا تھا۔

رہنے دو میں دور تلک دیکھ آیا ہوں کسی طالب علم کے کوئی آثار نہیں ملے ۔
اب یہاں کوئی نہیں کوئی نہیں

کوئی نہیں آئے گا !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!

لیجے۔۔۔! کیا بات ہے۔ اردو محفل پر تو پائتھون میلہ لگا ہوا ہے لگتا ہے۔ :)
 
محب بھائی !

آپ کے حضرتِ نکتہ ور بڑی جانفشانی سے پہلے ہفتے پر جُتے ہوئے ہیں۔

زبردست ، دیکھا تم نے ہم لوگ اسی طرح پھندے تیار کرتے رہے کبھی شاعری کبھی روایت اور کبھی ڈرامہ والے تو لوگ کسی نہ کسی جھانسے میں گرفتار ہو کر پائتھون پڑھتے ہی رہیں گے۔ :p

میں نے حسن علوی کی بھی آج کلاس لی ہے ، وہ چائے بنانے کا ایسا چکر دے کر گیا ہے کہ اب مجھے خود بھوک لگ گئی ہے ۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بلال کے لیے میں نے ایک زبردست پھندا تیار کیا ہے جس کا ذکر مسافر اور شاعر منظر دوم اور سوم میں ہوگا :)۔ منظر کی تمہید ملاحظہ ہو

تھکے تھکے قدم اٹھاتا شاعر درس گاہ لوٹ آیا ۔
دیکھا کہ مسافر اگلے سبق کی نوک پلک سنوار رہا تھا۔

رہنے دو میں دور تلک دیکھ آیا ہوں کسی طالب علم کے کوئی آثار نہیں ملے ۔
اب یہاں کوئی نہیں کوئی نہیں

کوئی نہیں آئے گا !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
منا ہوگا کوئی شعر سنا کر چلا جائے گا
شاعر ہوگا کوئی نئی نظم لکھ لائے گا
مسافر اب یہاں سے ارجنٹائن جائے گا
اب یہاں کوئی نہیں کوئی نہیں آئے گا
:laugh::rollingonthefloor:
 
یہ نئے جوڑ توڑ کی ضرورت پیش کیوں آئی۔ :p
پھڑے کتھوں گئے اؤ o_O :laugh:
یا پھر پرانے پھندے سے شکار نکل گیا ہے :evil:

لوگ پرانے جوڑ توڑ سمجھنے لگے ہیں یہ کل ہی ایک محفلین نے بتایا مجھے کہ

مجھے پہلے ہی پتہ کہ آپ یہی کہیں گے ، اب حکمت عملی بدلیں سب جاننے لگے ہیں۔ :cry:
 
محمداحمد

لائبریرین
منا ہوگا کوئی شعر سنا کر چلا جائے گا
شاعر ہوگا کوئی نئی نظم لکھ لائے گا
مسافر اب یہاں سے ارجنٹائن جائے گا
اب یہاں کوئی نہیں کوئی نہیں آئے گا
:laugh::rollingonthefloor:

صنفِ نازک بھی اور پائتھون پروگرامر بھی مسافر کے لئے ارجنٹائن سے بہتر جگہ اور کونسی ہو سکتی ہے۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لوگ پرانے جوڑ توڑ سمجھنے لگے ہیں یہ کل ہی ایک محفلین نے بتایا مجھے کہ

مجھے پہلے ہی پتہ کہ آپ یہی کہیں گے ، اب حکمت عملی بدلیں سب جاننے لگے ہیں۔ :cry:
اوہ۔۔۔ مطلب اب عوام عام باتوں سے نہیں بہلنے والی۔ یہ تو خاصی تشویشناک بات ہے۔ :cautious:
 
محمداحمد

لائبریرین
راوی بیچارہ تو پائتھون سے ہی سر ٹکرا رہا ہے۔ ثبوت کے طور پر ملاحظہ کیجیئے راوی کا دس سال پرانا یوزر نیم۔ SpottierPython :p

راوی کی دور اندیشی کے ڈنکے تو دور دور بج رہے ہیں جو شاید سہانے بھی ہوں لیکن کچھ زیادہ دور ہیں اس لئے ۔۔۔۔۔ :)
 
راوی بیچارہ تو پائتھون سے ہی سر ٹکرا رہا ہے۔ ثبوت کے طور پر ملاحظہ کیجیئے راوی کا دس سال پرانا یوزر نیم۔ SpottierPython :p

اب وادی پائتھون سے جو راہ گزرتی ہے اور اس پر راوی جو جو داد عیش دیتا رہا ہے وہ سب اگلے مناظر میں ۔

یہ اسم صارف تو زمانے کو دکھانے کے لیے ہے ، پس پردہ افسانوں سے پردے اٹھنے کو ہیں۔ :p
 
:laugh:
یاد رکھا جائے کہ راوی کی شرافت مستند ہے۔۔۔ :p
 
دوست

محفلین
اوبنٹو پر پائتھون تو ایسے چلتی ہےجیسے ونڈوز پرڈاٹ نیٹ۔ اس سلسلے میں پچھ دس تو کوئی مشکل کام نہیں تھا۔ ہاؤ ٹو اور ویڈیو ٹیوٹوریل کوئی نہ کوئی مل جانا تھا۔
 
Top