لاہور۔ شہرِ بے مثال

لالہ رخ

محفلین
اتنی خوبصورت فوٹو گرافی میری ہرگز نہیں ہوسکتی یہ سب میرے ایک کلاس فیلو کا کمال ہے اور میں نے اس کی فیس بک پروفائل سے چوری کی ہیں :p اس لیے اس کا کریڈٹ میں خود نہیں لے سکتی۔ شکریہ عمر!!!
 
فرخ منظور

لائبریرین
بادشاہی مسجد کی سب سے پہلی تصویر تو کافی پرانی ہے۔ کم از کم 20-25 سال پرانی ہو گی۔ میں تو اسی 20-25 سال پرانے لاہور کی تلاش میں رہتا ہوں۔ بہت شکریہ حوا کی بیٹی یہ تصویر دیکھ کر ناسٹلجیا کا شکار ہو گیا۔
 
عاطف بٹ

محفلین
اتنی خوبصورت فوٹو گرافی میری ہرگز نہیں ہوسکتی یہ سب میرے ایک کلاس فیلو کا کمال ہے اور میں نے اس کی فیس بک پروفائل سے چوری کی ہیں :p اس لیے اس کا کریڈٹ میں خود نہیں لے سکتی۔ شکریہ عمر!!!
فکر نہ کریں، اس کلاس فیلو نے بھی کہیں سے چوری ہی کی ہوں گی! :p
 
پردیسی

محفلین
یہ گوالمنڈی کی جب کی تصویر ہے جب گوالمنڈی کو فوڈ سٹریٹ بنایا گیا تھا اور تمام کھڑکی دروازوں پر نیا رنگ برنگا رنگ کیا گیا تھا۔
ٹکسالی (ہیرامنڈی) سے لی گئی بادشاہی مسجد کی تصویر مجھے دس سے پندرہ سال پرانی دکھائی دیتی ہے
ایک ائرپورٹ کی سڑکوں کی تصاویر کے علاوہ تمام تصویر پرانی ہیں
تمام تصاویر ایڈٹ شدہ ہیں جس سے ان تصویروں سے کیمرے کے میک اور تاریخ کا اندازہ نہیں ہو پا رہا
اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ تمام تصاویر لاجواب ہیں
 
Top