چاند

قیصرانی

لائبریرین
چاند کی کتنی اشکال ہیں؟ تصاویربھی بھجیں۔ کیا ان سب کا کوئی مقصدہے؟ مجھے تو پہلی اور چودھویں تاریخ کا ہی مقصد پتہ ہے۔ اندھیری راتیں کتنے دن رہتیں ہیں انکا بھی کوئی مقصد ہے؟
اندھیری راتیں کتنے دن؟ دن کی بات کریں یا رات کی؟
 

شمشاد

لائبریرین
ہماری جان گئی انکا مزاق ٹھہرا سب
بھئی اب ہم کسی کو مجبور تو نہیں کر سکتے کہ اپنے اپنے اوتار بدل لو کہ عزیز امین کو پسند نہیں۔

اور بلیوں سےکیوں ڈرتے ہیں؟ میرے گھر میں چار بلیاں ہیں اور بہت پیاری اور پیار کرنے والی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
جہاں تک مجھے علم ہے عینی شاہ، ملائکہ اور عائشہ عزیز کے اوتاروں میں مانو بلی کی تصاویر ہیں۔ آپ ان کو ذاتی پیغام میں درخواست کریں، شاید وہ مان جائیں۔
 

عسکری

معطل
جہاں تک مجھے علم ہے عینی شاہ، ملائکہ اور عائشہ عزیز کے اوتاروں میں مانو بلی کی تصاویر ہیں۔ آپ ان کو ذاتی پیغام میں درخواست کریں، شاید وہ مان جائیں۔
یہ انسانی و حیوانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے کل کو ہمارے گریفین کا نمبر آ سکتا ہے پر ہم نہیں ہٹائیں گے قسم ہے ہمیں نمبر 9 سکواڈرن کی :D
 

عزیزامین

محفلین
جہاں تک مجھے علم ہے عینی شاہ، ملائکہ اور عائشہ عزیز کے اوتاروں میں مانو بلی کی تصاویر ہیں۔ آپ ان کو ذاتی پیغام میں درخواست کریں، شاید وہ مان جائیں۔
سب کو ٹیگ کر دیں شکریہ اور ایک قانون بنا دیں بلی کا اوتار یا تصاویر سخت منع ہے
 
صاحبو! کن مباحث میں پڑ گئے ہیں آپ!!؟
چاند دیکھ کر روزہ رکھنے (رمضان شریف کا آغاز) اور چاند دیکھ کر افطار کرنے (شوال کا آغاز) کے حکم میں ایک حکمت تو بہت کھل کر سامنے آ رہی ہے۔ قمری مہینہ کبھی انتیس دن کا ہوتا ہے کبھی تیس دن کا۔ عام آدمی کے لئے یہ آسان ترین طریقہ ہے کہ چاند نظر آ گیا؟ کل روزہ ہو گا، چاند نظر آ گیا؟ کل عید ہو گی۔ اب اس میں آپ قابلِ قبول شہادتوں کو بھی شامل کر لیجئے۔
اتنی سادہ سی بات کو الجھانے کا کیا فائدہ، بھلا!۔
 
ایک بہت دل پذیر قول ہے، آپ بھی دیکھئے:
نماز اللہ کے دربار میں حاضری ہے، اللہ ایک شخص کو (اس کی کسی برائی کی وجہ سے) پسند نہیں کرتا کہ وہ دربار میں حاضر ہو، تو وہ شخص نماز میں پس و پیش کرتا ہے اور اللہ کے دربار میں حاضری سے محروم رہتا ہے۔

اعتذار: یہاں سے تقدیر و تدبیر پر مباحث شروع نہ کر دیجئے گا۔
 
ایک اور قول:
ایک شخص باقاعدگی سے نماز پڑھتا ہے، تو اُس کے ’’اندر‘‘ گویا ایک ’’کلاک‘‘ کام کرنے لگتا ہے اور نماز کا وقت ہوتے ہی وہ بے چین ہو جاتا ہے، جب تک نماز ادا نہ کر لے۔ جو اس کی پروا نہیں کرتا، اس کا یہ ’’کلاک‘‘ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ تب کیا! پڑھ لی، نہ پڑھ لی، کسی کے کہے پر پڑھ لی، ٹال گئے ۔۔ وغیرہ وغیرہ۔
 

یوسف-2

محفلین
کچھ مولویوں کے درمیان یہ شوال پر باعث نزاع بھی بن جاتا ہے اکثر۔۔۔ ۔۔۔ ۔ پھر تین تین عیدیں بھی اسکی وجہ سے منانی پڑ جاتی ہیں:)
جی آپ کی بات جزوی طور پر صد فیصد درست ہے :p صرف شوال پر نہیں بلکہ محرم پر بھی باعث نزاع بن جاتا ہے۔ ابھی پچھلے محرم میں ہی بوہری فرقہ کے لوگوں نے دو دن پہلے عاشورہ منایا تھا۔ یہ الگ بات ہے کہ میڈیا میں یہ خبر چھپنے کے باوجود اس کی تشہیر بوجوہ اس طرح نہیں کی گئی جیسا کہ دو عیدوں کی کی جاتی ہے۔:p
 

سعادت

تکنیکی معاون
واہ ، تین ملک ہو گئے ہلال والے ۔ پاکستان ، ترکی ، موریطانیہ اور کون سے ہیں ؟

200px-Flag_of_Uzbekistan.svg.png
ازبکستان​
200px-Flag_of_Algeria.svg.png
الجزائر​
200px-Flag_of_Pakistan.svg.png
پاکستان​
200px-Flag_of_Turkmenistan.svg.png
ترکمانستان​
200px-Flag_of_Turkey.svg.png
ترکی​

200px-Flag_of_Tunisia.svg.png
تونس/تیونس​
200px-Flag_of_Malaysia.svg.png
ملائشیا​
200px-Flag_of_Mauritania.svg.png
موریتانیہ​

(بحوالہ: Pre-Islamic and Islamic uses [of the crescent])
 
رہے نمازوں کے اوقات ۔۔ اور معاملہ گھڑی کا!
یاد رکھنے کی بات تو یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن تمام نمازیں اول وقت میں پڑھائیں، اور اگلے دن آخر وقت میں۔ سو، یہ طے ہو گیا کہ اس نماز کا وقت یہاں سے یہاں تک ہے۔ گھڑی ایجاد ہو گئی تو مطالعہء اوقات (ٹائم ریڈنگ) میں آسانی ہو گئی، اِس کو اعتبار دینے میں قباحت ہی کیا ہے! ہاں، سوچ کا رُخ مثبت ہونا چاہئے!
 
چاند کی تاریخوں میں اختلاف ہو سکتا ہے۔ اور یہ حساب ’’مطلع‘‘ کا ہوتا ہے۔
مسائل وہاں کھڑے ہوتے ہیں جہاں سیاسی تقسیم کو درمیان میں لایا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر پشاور اور کابل میں کتنا فاصلہ ہے؟ پاکستان اور افغانستان دو الگ الگ مملکتیں نہ ہوتیں تو بھی کیا یہ سوال اٹھتا؟ کہ پشاور والوں نے کابل والوں کے ساتھ روزہ رکھا! ادھر لاہور اور امرتسر میں کتنا فاصلہ ہے؟ یہی بات ادھر بھی صادق آتی ہے۔
 
نمازوں کے اوقات کی بات کئے لیتے ہیں۔ریاست ہائے متحدہ امریکا کو لے لیجئے۔ یہ وہاں کے مقامی اوقات کا نقشہ ہے:۔
http://4.bp.blogspot.com/_jKZL_XBc5...AAQM/e4XIhrHgtk8/s1600/usa-time-zones-map.jpg

اس خطے کو شرقاً غرباً تقسیم کرنے والے ٹائم زون یہ ہیں:
ایٹلانٹک ٹائم: جی ایم ٹی سے چار گھنٹے پیچھے، ایسٹرن ٹائم پانچ گھنٹے پیچھے، سنٹرل ٹائم چھ گھنٹے، ماؤنٹین ٹائم سات گھنٹے، پیسفک ٹائم آٹھ گھنٹے اور الاسکا ٹائم نو گھنٹے، اور ہوائ ٹائم جی ایم ٹی سے دس گھنٹے پیچھے ہے۔
کم از میں اس بات کی سفارش نہیں کرتا کہ امریکا چونکہ ایک ہی ملک ہے سو، ایسٹرن ٹائم زون والوں اور پیسفک ٹائم زون والوں کا نمازوں کا وقت جی ایم ٹی کے حوالے سے ایک ہی ہو۔ شرقاً غرباً چھ گھنٹے کے فرق پر محیط علاقے میں عید الفطر یا عید الاضحٰی کے بھی ایک ہی دن نہ ہونے کی بات بالکل سمجھ میں آتی ہے، اس میں پریشانی یا اچنبھے یا تکرار کی قطعی کوئی ضرورت نہیں۔

دفاتر، فیکٹریاں، بازار وغیرہ کے اوقات کا تعین بھی ان لوگوں کا اپنا کام ہے ہمیں اس سے کیا لینا دینا!۔
 
Top