شاہ نیاز نیستی ہستی ہے یارو اور ہستی کچھ نہیں - شاہ نیاز بریلوی

فلک شیر

محفلین
بندگی اور حق پرستی کچھ نا ہونا ہے "نیاز"
کچھ نہ ہونے کے سوا اور حق پرستی کچھ نہیں
سبحان اللہ سرفراز بھائی..............
کیا خوب شئیرنگ ہے
 

سید زبیر

محفلین
باباجی ! جیتے رہو ، خوش رہو

لامکاں کی منزلت پاتا ہے کب کون و مکاں
"ہُو" کے ویرانے کے آگے "ہے" کی بستی کچھ نہیں
بہت عمدہ کلام منتخب کیا ہے
 
واہ عشق حقیقی کے اسرار و رموز سے آشنا کیا ہی خوبصورت کلام شئیر کیا ہے آپ نے فراز صاحب ۔
بہت سی داد قبولیئے اس انتخاب پر۔ جیتے رہیئے
 

نایاب

لائبریرین
کیا ہی گہر ائی کا حامل کلام ہے
بہت شکریہ شراکت پر محترم بابا جی
لامکاں کی منزلت پاتا ہے کب کون و مکاں
"ہُو" کے ویرانے کے آگے "ہے" کی بستی کچھ نہیں
 

شاکرالقادری

لائبریرین
معذرت خواہ ہوں قبلہ فراز صاحب کہ "سر" کا غلط استعمال کر گیا، چلیں اسی بہانے ایک شعر آپ کی نذر، اسی مخملیں زمیں میں ٹاٹ کے پیوند کے ساتھ

اپنا سر افراز ہونا چاہیے کردار سے
پھر فرازِ زندگی اور اُس کی پستی کچھ نہیں
:)
بہت خوب محمد وارث بھائی!


کون ہےجو ہے نشیبِ کربلا میں سرفراز
کس کی نظروں میں بلندی اور پستی کچھ نہیں
 

فرحت کیانی

لائبریرین
نیستی ہستی ہے یارو اور ہستی کچھ نہیں​
بیخودی مستی ہے یارو اور مستی کچھ نہیں​
واہ۔ بہت خوب۔​
شیئر کرنے کے لئے بہت شکریہ فراز! :)
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت خوب محمد وارث بھائی!


کون ہےجو ہے نشیبِ کربلا میں سرفراز
کس کی نظروں میں بلندی اور پستی کچھ نہیں

واہ واہ واہ، صبح صبح یہ شعر پڑھ کر میں پھڑک اٹھا قبلہ شاکرالقادری صاحب، میرے شعر اور اس شعر میں وہی فرق ہے جو ہم میں اور سید الشہدا میں ہے۔ لاجواب، جزاک اللہ۔
 

انتہا

محفلین
نیستی ہستی ہے یارو اور ہستی کچھ نہیں
بیخودی مستی ہے یارو اور مستی کچھ نہیں
لامکاں کی منزلت پاتا ہے کب کون و مکاں
"ہُو" کے ویرانے کے آگے "ہے" کی بستی کچھ نہیں
کچھ نہیں سب کچھ ہے یارو اور سب کچھ کچھ نہیں
غیر اس کے معنی رمز الستی کچھ نہیں
یہ جو کچھ ہونا جسے کہتے ہیں، پستی ہے میاں
فقر میں پستی یہی ہے اور پستی کچھ نہیں
بندگی اور حق پرستی کچھ نا ہونا ہے "نیاز"
کچھ نہ ہونے کے سوا اور حق پرستی کچھ نہیں
(شاہ نیاز احمد بریلویؒ)
لاجواب
یہ وہ واحد غزل ہے جو مجھے پہلی مرتبہ پڑھنے پر ہی یاد ہو گئی، اور جب کبھی کوئی ناامیدی اور مایوسی کی با ت سامنے آ تی ہے اسے دو تین مرتبہ پڑھنے سے دور ہو جا تی ہے۔
 
Top