القلم تاج نستعلیق کی تخلیق پر سید شاکر القادری کے اعزاز میں تقریب کی تصویریں

بلال

محفلین
اس تقریب کا احوال یا روداد لکھنے کا ذمہ ساجد بھائی نے لیا تھا۔ اب پتہ نہیں انہوں نے کچھ لکھا ہے یا نہیں مگر میں نے اپنے ساتھی بلاگران کے لئے کچھ لکھا تو سوچا یہاں بھی شیئر کر دیتا ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ لوگوں کو میری بونگیاں پسند آ جائیں۔
جب اردو والے ملتے ہیں : شاکرالقادری کے اعزاز میں تقریب کا احوال
 
قیصرانی

لائبریرین

زبردست جناب۔ ابھی وہی پڑھ رہا ہوں۔ جزاک اللہ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب
کچھ لوگوں کو پہلے پہچانتا تھا اور کچھ کا تعارف ہوگیا
بہت اچھا لگا دیکھ کر
نیرنگ خیال کافی معصوم لگ رہا تھا پہلے پہل تو مجھے شک پڑ گیا کہ کیا یہ محفل والا ہی نیرنگ خیال
باقی بھی بہت سے لوگوں کا دیدار ہو گیا
اور خرم شہزاد خرم بھائی بہت بہت شکریہ۔

آپ کا نام تو حُسن ومصومیت میں سرفہرست رہا اس دھاگے میں :)
یار جٹ اب سوچ رہا ہوں کہ ناقدین کو آواز دی جائے یا نہیں :laugh:
 
ساجد

محفلین
اس تقریب کا احوال یا روداد لکھنے کا ذمہ ساجد بھائی نے لیا تھا۔ اب پتہ نہیں انہوں نے کچھ لکھا ہے یا نہیں مگر میں نے اپنے ساتھی بلاگران کے لئے کچھ لکھا تو سوچا یہاں بھی شیئر کر دیتا ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ لوگوں کو میری بونگیاں پسند آ جائیں۔
جب اردو والے ملتے ہیں : شاکرالقادری کے اعزاز میں تقریب کا احوال
بلال بھائی ، آپ کی رعب دار شخصیت ہی کچھ کم نہ تھی کہ اس پہ مستزاد جلالپور کی جلالت نے ہمیں پوری طرح سے آپ کے متاثرین میں شامل کر دیا ہے۔ بہت خوب لکھتے ہیں آپ ۔ آپ کی تحریر کی ادبی و تاثراتی خوبصورتی کا لطف اٹھانے ابھی اسے پڑھنے جا رہا ہوں۔
 
سید زبیر

محفلین
میری زندگی کی ایک نہایت یادگار تقریب جہاں محترم شاکرالقادری سے شرف ملاقات حاصل ہوا ۔ محترم کی زندگی کے کئی پہلووں سے ٓاگاہی ہوئی آپ کے عظیم اور لا فانی کام سے تو واقفیت تھی مگر جن حقیقتوں سےوہاں جا کر احساس ہوا اس سے ان کی قدر و منزلت بہت بڑھ گئی ۔ بہت درویش صفت عظیم اور جواں ہمت انسان ہیں ۔ سراپا شفقت اور عاجزی کا مجسم ، نہ ستائش کی تمنا نہ صلہ کی پرواہ ، پیر و مرشد گولڑہ شریف کی تمثیل ریلوے انجن کی طرح اندھیری راتوں میں ٓاندھی طوفان کی مخالفت کے باوجود رواں دواں یہ درویش اپنے ساتھ بہت سے مسافروں کومنزل مقصود کی طرف کشاں کشاں لیے جارہا ہے اللہ تبارک تعالی ان کی دونوں جہانوں کی عزت و تکریم میں اضافہ کرے ۔ (ٓمین)​
امجد علوی صاحب جنہوں نے اپنی جوانی اور بینائی علوی نستعلیق کی تیاری میں قربان کی ۔ کیا عظیم لوگ ہیں ۔ جناب افتخار اجمل بھوپال اور برادرم تلمیذ صاحب کی جیسے شخصیت سحر انگیز ہے ویسے ہی اردو کے فروغ کے سلسلے میں کی جانے والی خدمات متاثر کرنے والی ہیں ۔ ان کے کام کو دیکھ کر اپنی زندگی پر افسوس ہونے لگا ۔ ان کے کام ہمیشہ یاد رکھے جائینگے​
محفلین کے غلام عباس سے ملاقات ہوئی ۔ انتہائی شرمیلا نوجوان ، جس کی حیا کو دیکھ کر مجھ جیسے بوڑھے نہیں بلکہ بڈھے کو بھی بات کر نے کی ہمت ہوئی ۔ لیکن اس کی آنکھوں کی چمک ا س کے عز م اور کچھ کرنے کے ارادوں کی عکاسی کرتی ہے ۔لاہور سے آنے والے مہمانوں نے اس تقریب میں جان پیدا کردی۔مگر اس سے پہلے@محمد بلال کا ذکر ضروری سمجھتا ہوں کرشماتی شخصیت ، اس کھلنڈرے ، پینڈو نوجوان کےا انداز گفتگو اور اردو انسٹالر کے سلسلے میں کام متاثر کن ہے ۔ ایسا لگتا تھا کہ کبڈی کا کھلاڑی ہو مگر ادبی گفتگو ۔۔۔۔زبردست ،​
لاہور سے ساجد ،@عاطف بٹ ، اور باباجی نے یقیناً اپنا بہت قیمتی وقت نکالا ۔ جو ان کے شوق ، لگن اور اپنائیت کی غمازی کرتا ہے ۔ ان سے مل کر ایسا لگا کی برسوں سے میرے درد آشنا ہیں ۔ بہت خوشی ہوئی ۔ایسے سعادت مند اور نیک بچے ،با ہمت اور با حوصلہ اللہ سب کو ایسی اولاد عطا فرمائے ۔ ان کی قومی سوچ و فکر ان کے جذبے ، قابل ستائش ہیں ۔ ساجد ، عاطف بٹ اور نٹ کھٹ باباجی کی محبت ، ان کا خلوص یقینا میرا بہت قیمتی اثاثہ ہے ہمیشہ یاد رہے گا الف نظامی ، محمد سعد@خرم شہزاد خرم اور محمود وسیم ( الف نظامی کےبرادر خورد ) اس تقریب کے منتظمین تھے اور ن کی لگن اور دلچسپی ہی کے بعث یہ تقریب ممکن ہوئی​
عسکری ، حسیب نذیر گِل ، زبیر مرزا وارث ،@نبیل شمشاد کی کمی شدت سے محسوس ہوئی زندگی نے ساتھ دیا تو شاید ان سے بھی ملاقات ہو ہی جائے گی​
اللہ تعالیٰ سے دعا کہ اس محفل کو ہمیشہ اسی طرح شاد و آ باد رکھے (آمین ثم آمین)​
 
تلمیذ

لائبریرین
بلال صاحب
تقریب کے بارے میں اپنے بلاگ پرآپ نے بڑی تفصیل سے لکھا ہے ، پڑھ کر لُطف ّگیا۔ تمام احباب سے مل کر بہت خوشی ہوئی لیکن آپ سے ملنا میرے لئے بےحد زیادہ مسرت کا باعث تھا کیونکہ اردو کے حوالے سے آپ کے کئے ہوئے کام کی وجہ سے میں آپ کی خدمات کا بہت معترف تھا (بلکہ ہوں)۔آپ کے بارے میں جس پڑھاکو اور 'معنک' قسم کی شخصیت کا تصور تھا، ایک ٹھیٹ پنجابی جوان کو اپنے سامنے پا کر وہ پاش پاش ہوگیا۔ زندہ باد!
تقریب کےبعد والی نشست سے محرومی کا افسوس ہے کیوں کہ مجھے کسی کام کے سلسلے میں پنڈی جانا تھا۔ لیکن ایک لحاظ سے اچھا ہی ہوا کیونکہ آپ کی تحریر کے مطابق یہ جوانوں کی محفل تھی جو ہماری موجودگی میں شاید اتنی بے تکلف نہ ہو پاتی۔
بہر حال بڑی دیر بعد ایک اچھی تقریب میں شرکت کا موقع ملا۔اب ساجد صاحب کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ساجد بھائی اردو ویب کے پیغام کو مطالعہ کرتے ہوئے :)
556921_329760703798594_1771567659_n.jpg
 
میری زندگی کی ایک نہایت یادگار تقریب جہاں محترم شاکرالقادری سے شرف ملاقات حاصل ہوا ۔ محترم کی زندگی کے کئی پہلووں سے ٓاگاہی ہوئی آپ کے عظیم اور لا فانی کام سے تو واقفیت تھی مگر جن حقیقتوں سےوہاں جا کر احساس ہوا اس سے ان کی قدر و منزلت بہت بڑھ گئی ۔ بہت درویش صفت عظیم اور جواں ہمت انسان ہیں ۔ سراپا شفقت اور عاجزی کا مجسم ، نہ ستائش کی تمنا نہ صلہ کی پرواہ ، پیر و مرشد گولڑہ شریف کی تمثیل ریلوے انجن کی طرح اندھیری راتوں میں ٓاندھی طوفان کی مخالفت کے باوجود رواں دواں یہ درویش اپنے ساتھ بہت سے مسافروں کومنزل مقصود کی طرف کشاں کشاں لیے جارہا ہے اللہ تبارک تعالی ان کی دونوں جہانوں کی عزت و تکریم میں اضافہ کرے ۔ (ٓمین)​
امجد علوی صاحب جنہوں نے اپنی جوانی اور بینائی علوی نستعلیق کی تیاری میں قربان کی ۔ کیا عظیم لوگ ہیں ۔ جناب افتخار اجمل بھوپال اور برادرم تلمیذ صاحب کی جیسے شخصیت سحر انگیز ہے ویسے ہی اردو کے فروغ کے سلسلے میں کی جانے والی خدمات متاثر کرنے والی ہیں ۔ ان کے کام کو دیکھ کر اپنی زندگی پر افسوس ہونے لگا ۔ ان کے کام ہمیشہ یاد رکھے جائینگے​
محفلین کے غلام عباس سے ملاقات ہوئی ۔ انتہائی شرمیلا نوجوان ، جس کی حیا کو دیکھ کر مجھ جیسے بوڑھے نہیں بلکہ بڈھے کو بھی بات کر نے کی ہمت ہوئی ۔ لیکن اس کی آنکھوں کی چمک ا س کے عز م اور کچھ کرنے کے ارادوں کی عکاسی کرتی ہے ۔لاہور سے آنے والے مہمانوں نے اس تقریب میں جان پیدا کردی۔مگر اس سے پہلے@محمد بلال کا ذکر ضروری سمجھتا ہوں کرشماتی شخصیت ، اس کھلنڈرے ، پینڈو نوجوان کےا انداز گفتگو اور اردو انسٹالر کے سلسلے میں کام متاثر کن ہے ۔ ایسا لگتا تھا کہ کبڈی کا کھلاڑی ہو مگر ادبی گفتگو ۔۔۔ ۔زبردست ،​
لاہور سے ساجد ،@عاطف بٹ ، اور باباجی نے یقیناً اپنا بہت قیمتی وقت نکالا ۔ جو ان کے شوق ، لگن اور اپنائیت کی غمازی کرتا ہے ۔ ان سے مل کر ایسا لگا کی برسوں سے میرے درد آشنا ہیں ۔ بہت خوشی ہوئی ۔ایسے سعادت مند اور نیک بچے ،با ہمت اور با حوصلہ اللہ سب کو ایسی اولاد عطا فرمائے ۔ ان کی قومی سوچ و فکر ان کے جذبے ، قابل ستائش ہیں ۔ ساجد ، عاطف بٹ اور نٹ کھٹ باباجی کی محبت ، ان کا خلوص یقینا میرا بہت قیمتی اثاثہ ہے ہمیشہ یاد رہے گا الف نظامی ، محمد سعد@خرم شہزاد خرم اور محمود وسیم ( الف نظامی کےبرادر خورد ) اس تقریب کے منتظمین تھے اور ن کی لگن اور دلچسپی ہی کے بعث یہ تقریب ممکن ہوئی​
عسکری ، حسیب نذیر گِل ، زبیر مرزا وارث ،@نبیل شمشاد کی کمی شدت سے محسوس ہوئی زندگی نے ساتھ دیا تو شاید ان سے بھی ملاقات ہو ہی جائے گی
اللہ تعالیٰ سے دعا کہ اس محفل کو ہمیشہ اسی طرح شاد و آ باد رکھے (آمین ثم آمین)
اگر زندگی رہی تو ضرور ملاقات ہوگی انشااللہ۔اللہ تعالیٰ آپکو ڈھیروں خوشیاں اور لمبی زندگی عطا فرمائے
اور تمام محبانِ اردو پر اپنا رحم وکرم نازل فرمائے آمین ثما آمین
 
تلمیذ

لائبریرین
تقریب کے حوالے سے جناب سید زبیر صاحب ( جن سے ملنا میرے لئے باعث شرف تھا)، نے میرےخیالات جذبات کی پوری ترجمانی کر دی ہےاورمفصل احوال کئی ودسرے احبا ب نے بھی تحریر کر دئے ہیں جن کا اعادہ کرنا اچھا نہیں لگتا۔ مختصراً عرض ہے کہ اس تقریب کی وساطت سے جناب شاکر القادری صاحب کی زیارت (جس کی عرصے سے تمنا تھی) کے علاوہ محفل کے کئی نوجوانوں سے ملاقات میرے لئے یاد گار رہے گی۔ اس کے علاوہ اردو فونٹ سازی کےبارے میں حقائق اور تفاصیل کے بارے میں جان کر خاکسار کے علم میں بہت اضافہ ہوا ۔ اس موضوع پر لکھی ہوئی تحاریر شاید اتنی اثر انگیز نہ ہوں اور ہمیں اتنی معلومات حاصل نہ ہوتیں جتنی قادری صاحب اور دیگر مقررین کی تقاریر سےبالمشافہ ملیں۔
میں الف نظامی صاحب اور دیگر احباب کو اتنی اہم اور سود مند تقریب منعقد کرنے پرمباک باد پیش کرتا ہوں اور خصوصی ہدیہ تشکر خرم صاحب کے لئے ہے جنہوں نے بہت اچھی تصاویر حاصل کر کے یہاں پوسٹ کیں۔
دعا ہے کہ اردو زبان کے اس مقبول عام فورم کو اللہ تعالے یوں ہی قائم و دائم رکھے اور احباب آپس میں اسی طرح ملاقاتیں کرتے رہیں، آمین۔
 
علوی امجد

محفلین
اس دھاگے پر موجود تمام تصاویر اور گفتگو سن کر بہت لطف آیا۔ اس حوالے سے تمام لوگ داد تحسین کے مستحق ہیں۔ خصوصا شاکر بھائی جنہوں نے تاج نستعلیق کی تخلیق کرکے ہم سب کو موقع فراہم کیا کہ اس پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوسکیں۔ الف نظامی صاحب جنہوں نے نہ صرف اس خوبصورت اور منظم محفل کا انعقاد کیا بلکہ اپنی فعالیت سے سب دلوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔
خرم شہزاد اور دیگر حضرات جنہوں نے فوٹوگرافی کے کمالات کو اس محفل کی زینت بنایا اور برادرم بلال کا جس نے اس تقریب کی اتنی عمدہ روداد لکھی کہ مزہ آگیا۔ بہت خوب!
سب دوست مبارکباد کے مستحق ہیں۔
 
زبیر مرزا

محفلین
میری زندگی کی ایک نہایت یادگار تقریب جہاں محترم شاکرالقادری سے شرف ملاقات حاصل ہوا ۔ محترم کی زندگی کے کئی پہلووں سے ٓاگاہی ہوئی آپ کے عظیم اور لا فانی کام سے تو واقفیت تھی مگر جن حقیقتوں سےوہاں جا کر احساس ہوا اس سے ان کی قدر و منزلت بہت بڑھ گئی ۔ بہت درویش صفت عظیم اور جواں ہمت انسان ہیں ۔ سراپا شفقت اور عاجزی کا مجسم ، نہ ستائش کی تمنا نہ صلہ کی پرواہ ، پیر و مرشد گولڑہ شریف کی تمثیل ریلوے انجن کی طرح اندھیری راتوں میں ٓاندھی طوفان کی مخالفت کے باوجود رواں دواں یہ درویش اپنے ساتھ بہت سے مسافروں کومنزل مقصود کی طرف کشاں کشاں لیے جارہا ہے اللہ تبارک تعالی ان کی دونوں جہانوں کی عزت و تکریم میں اضافہ کرے ۔ (ٓمین)​
امجد علوی صاحب جنہوں نے اپنی جوانی اور بینائی علوی نستعلیق کی تیاری میں قربان کی ۔ کیا عظیم لوگ ہیں ۔ جناب افتخار اجمل بھوپال اور برادرم تلمیذ صاحب کی جیسے شخصیت سحر انگیز ہے ویسے ہی اردو کے فروغ کے سلسلے میں کی جانے والی خدمات متاثر کرنے والی ہیں ۔ ان کے کام کو دیکھ کر اپنی زندگی پر افسوس ہونے لگا ۔ ان کے کام ہمیشہ یاد رکھے جائینگے​
محفلین کے غلام عباس سے ملاقات ہوئی ۔ انتہائی شرمیلا نوجوان ، جس کی حیا کو دیکھ کر مجھ جیسے بوڑھے نہیں بلکہ بڈھے کو بھی بات کر نے کی ہمت ہوئی ۔ لیکن اس کی آنکھوں کی چمک ا س کے عز م اور کچھ کرنے کے ارادوں کی عکاسی کرتی ہے ۔لاہور سے آنے والے مہمانوں نے اس تقریب میں جان پیدا کردی۔مگر اس سے پہلے@محمد بلال کا ذکر ضروری سمجھتا ہوں کرشماتی شخصیت ، اس کھلنڈرے ، پینڈو نوجوان کےا انداز گفتگو اور اردو انسٹالر کے سلسلے میں کام متاثر کن ہے ۔ ایسا لگتا تھا کہ کبڈی کا کھلاڑی ہو مگر ادبی گفتگو ۔۔۔ ۔زبردست ،​
لاہور سے ساجد ،@عاطف بٹ ، اور باباجی نے یقیناً اپنا بہت قیمتی وقت نکالا ۔ جو ان کے شوق ، لگن اور اپنائیت کی غمازی کرتا ہے ۔ ان سے مل کر ایسا لگا کی برسوں سے میرے درد آشنا ہیں ۔ بہت خوشی ہوئی ۔ایسے سعادت مند اور نیک بچے ،با ہمت اور با حوصلہ اللہ سب کو ایسی اولاد عطا فرمائے ۔ ان کی قومی سوچ و فکر ان کے جذبے ، قابل ستائش ہیں ۔ ساجد ، عاطف بٹ اور نٹ کھٹ باباجی کی محبت ، ان کا خلوص یقینا میرا بہت قیمتی اثاثہ ہے ہمیشہ یاد رہے گا الف نظامی ، محمد سعد@خرم شہزاد خرم اور محمود وسیم ( الف نظامی کےبرادر خورد ) اس تقریب کے منتظمین تھے اور ن کی لگن اور دلچسپی ہی کے بعث یہ تقریب ممکن ہوئی​
عسکری ، حسیب نذیر گِل ، زبیر مرزا وارث ،@نبیل شمشاد کی کمی شدت سے محسوس ہوئی زندگی نے ساتھ دیا تو شاید ان سے بھی ملاقات ہو ہی جائے گی​
اللہ تعالیٰ سے دعا کہ اس محفل کو ہمیشہ اسی طرح شاد و آ باد رکھے (آمین ثم آمین)​
آپ کے تاثرات پڑھ کر اچھا لگا - محفلین کی ملاقات اورتصاویر دیکھ کرخوشی کے ساتھ ایک حسرت کی کفیت بھی آجاتی ہے کہ
میں بھی اس میں شرکت کرسکتا- محفل کے کچھ احباب تو ایسے ہیں جن سے ملاقات کی شدید خواہش ہے ان میں سید صاحب آپ کا نام
سرفہرست ہے اور میں اسے اپنے خوش قسمتی سمجھوں گا جو آپ سے شرف ملاقات حاصل ہوگا(ان شاءاللہ)
اللہ تعالٰی آپ کو خیرکثیرعطا فرمائے
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
شاکرالقادری
انکل آئی وش میں بھی اس تقریب ضرور ہوتی لیکن :( اگر میں لڑکا ہوتی تو میں بھی ضرور جاتی لیکن اب تو تصویروں پر ہی گزارا کرنا پڑا :)
میری طرف سے آپ کو بہتتتتتت مبارک باد اللہ سائیں آپ کا ہنستا مسکراتا اور تندرست و توانا رکھے ۔ آمین
 
Top