یونیکوڈ اردو سے رومن اردو میں تبدیلی کی ضرورت!

hackerspk

محفلین
بعون صناع مکین و مکاں وفضل خلاق زمین و زماں
ملٹی ایڈ کا فیچر بھی شامل کر دیا ہے۔ چونکہ یہ جاننے کے لیے کہ لفظ اردو کا ہے کہ نہیں اس کا کوئی بلٹ ان فکنشن نہیں ہے اس لیے اپنا فنکشن بنایا ہے جو شاید بہت زیادہ اچھا کام نہ کرے۔ ملٹی ایڈ پر کلک کرنے سے ان تمام الفاظ کی فہرست سامنے آجائے گی جن کا ترجمہ نہیں ہو سکا۔ فہرست میں ہر لفظ کے آگے --- یہ نشان لگا ہو گا اس نشان کے آگے سافٹ وئیر اپنا قیاس کیا ہوا لفظ درج کرتا جائے گا۔ آپ ان قیاسات میں تبدیلی کر کے انہیں محفوظ کریں گے تو تمام فہرست ایک ہی دفعہ محفوظ ہو جاوے گی۔ اگر قیاسات دیکھنا مقصود نہ ہو تو آپشن میں سے قیاسات کو بند کیا جا سکتا ہے۔​
simpleconverter.png
 
محمد اسلم

ڈاؤنلوڈ لنک​
ما شاء اللہ
چند اور گزارشات ہیں
ملٹی ایڈ کی ونڈو میں ایکسل کی طرح دو کالم ہونے چاہیئے انٹر کرنے پر وہ نیکسٹ کالم میں جائے اور اس طرح فاسٹ ہم ایڈ کرسکیں
ورڈ سیپاریٹر جو آپ نے تین ڈیش لیا ہے ۔۔۔ اس کی بجائے \ سلیش کو لیں اگر آسانی سے ہو تو
جب ہم نئے لفظ ڈالتے ہیں ملٹی ایڈ میں تو رپیٹید یا دہرائے گئے الفاظ نہیں آنا چاہیئے
فل اسٹاپ کے ساتھ بھی الفاظ نہیں آنا چاہیئے

اور ایک عاجزانہ درخواست ،،،،سورس کوڈ بھی عنایت ہو

جزاک اللہ خیراً کثیرا
 
ملٹی ایڈ میں آپ کے کہے مطابق ڈیٹا گرڈ ویو لگا تو دیا ہے مگر وہ ونڈوز ایکس پی پر اردو ٹھیک نہیں دکھائے گا۔ اس لیے رچ ٹیکسٹ باکس بھی اپنی جگہ موجود ہے جس کو جی چاہے استعمال کر لیجیے رچ ٹیکسٹ باکس ڈیفالٹ ہے۔ آپشن کے مینیو سے ڈیٹا گرڈ ویو منتخب کر لیں۔
/ داخل --- خارج
سافٹ وئیر سے گذارش کی ہے کہ دہرانا بند کر دے دیکھیے مانتا ہے کہ نہیں۔
simpleconverter2.png
ڈاؤنلوڈ لنک
http://urduencyclopedia.org/soft/SimpleConverter.zip
سورس
http://urduencyclopedia.org/soft/romanconverter_src.zip
 
محمد اسلم

محفلین
ڈکشنری الفاظ ڈالنے کے بعد سافٹویئر کو خود سے ریفریش ہوجانا چاہیئے،،، بند کر کے شروع کرنا پڑ رہا ہے
اب اگر اس کے اسکوپ کو صرف اردو تک نا رکھتے ہوئے کسی بھی لینگویج 1 اور لینگویج 2 تک لے جا سکیں تو بہت خوب ہو جائے
ویسے اب میں بھی اپنی "جگاڑ" کرنے کی کوشش کرونگا سورس کوڈ کی مدد سے اور اپڈیٹس آپ کو دیتا ہوں
بہت بہت شکریہ محترم آپ نے بہت ہی اچھا کام کیا ہے،،، میرا وقت آئیگا تو میں ضرور آپ کی خدمت کرونگا۔۔۔۔
جزاک اللہ
 
محمد اسلم

محفلین
پہلے سے ڈکشنری میں موجود الفاظ کا اگر متبادل (یہاں رومن) نہیں دیا گیا ہے یوزر کے زریعے تو ،،، وہ تمام الفاظ بھی وہ چھانٹ کر الگ سے بتا دے کہ ان کو بھی پھر سے ایڈ کرلیں
بہت ہی اچھا کام ہے عزیزی
 
hackerspk

محفلین
ڈکشنری الفاظ ڈالنے کے بعد سافٹویئر کو خود سے ریفریش ہوجانا چاہیئے،،، بند کر کے شروع کرنا پڑ رہا ہے
اب اگر اس کے اسکوپ کو صرف اردو تک نا رکھتے ہوئے کسی بھی لینگویج 1 اور لینگویج 2 تک لے جا سکیں تو بہت خوب ہو جائے
ویسے اب میں بھی اپنی "جگاڑ" کرنے کی کوشش کرونگا سورس کوڈ کی مدد سے اور اپڈیٹس آپ کو دیتا ہوں
بہت بہت شکریہ محترم آپ نے بہت ہی اچھا کام کیا ہے،،، میرا وقت آئیگا تو میں ضرور آپ کی خدمت کرونگا۔۔۔ ۔
جزاک اللہ
سافٹ وئیر کو ملٹی لینگوئج کر دیا ہے، سافٹ وئیر چلتے وقت اپنے فولڈر میں موجود تمام .txt فائلز کو بطور ڈکشنریاں لوڈ کر لے گا۔ اب چاہے تو ایک سے زیادہ ڈکشنریاں بھی بنائی جا سکتی ہیں۔ یہ اردو، عربی، فارسی، پشتو، سندھی اور ہندی کے لیے کارآمد ہو گا۔ مذید زبانیں شامل کرنے کے لیے ان کے حروف تہجی درکار ہیں۔
ساٍفٹ وئیر لفظ کے اندراج کے بعد اپڈیٹ بھی خود ہو جاتا ہے۔ سورس اور سافٹ وئیر دونوں کو اپڈیٹ کر دیا ہے دوبارہ ڈاؤنلوڈ کر لیں۔
 
محمد اسلم

محفلین
"جب جب تم کہوگے تب تب میں "
"جب" اور "تب" ایک بار پوچھنا چاہیئے اور انٹری بھی ایک ہی بار ہونی چاہییے
اور پہلے سے موجود الفاظ جو َ َ کہ بِنا متبادل ڈالے محفوظ ہو گئے تھے،،، ان کا بھی کوئی آپشن ہونا چاہیئے کہ ان الفاظ کو ڈالنا باقی ہے اور ہم متبادل ڈال سکیں
 
میں آپ کی دونوں باتیں نہیں سمجھ سکا
 
محمد اسلم

محفلین
"جب جب تم کہوگے میں تب تب سنونگا۔"
اس جملہ میں چونکہ جب اور تب دو بار آئے ہیں اسلئے سافٹویئر انہیں دو بار بتا رہا ہے جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے
اگر کوئی پیراگراف یا مضمون کنورٹ کرنے کے لئے دیا اور کچھ الفاظ رہ گئے ہیں متبادل ڈالنے کے،،، تو وہ ان بغیر متبادل والے الفاظ کو ویسے ہی ایڈ کر لیتا ہے جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے
 
hackerspk

محفلین
معرب الفاظ کا کیا ہو سکتا ہے جیسے
اِس
اُس
وغیرہ
سافٹویئر اعراب کو نہیں لیتا ہے ،،،، نکال دیتا ہے ۔
رومن کنورژن کے بعد اعراب کا کیا کرنا ہے؟ رومن پر تو اعراب ہوتے ہی نہیں۔ اگر اعراب بھی لگوانے ہیں تو تمام الفاظ معرب ہوں۔ اور معرب الفاظ کی الگ ڈکشنری ہو اور غیر معرب کی الگ تاکہ دونوں قسم کے الفاظوں سے الگ الگ سلوک کیا جا سکے۔
اور آپ کی پہلی بات کو میں پھر بھی نہیں سمجھ سکا، اگر جب اور تب دو بار ہیں تو سافٹ وئیر انہیں دو بار ہی دکھائے گا۔ تاکہ جملہ جوں کا توں وہی کچھ تول رہے اور کسی کی چھاؤں نہ پڑے۔ اب سورس آپ کے پاس ہے مجھے تٍفصیل سے بتائیے سورس کا کونسا حصہ کہاں گڑ بڑ کر رہا ہے یا سافٹ ورئیر کنورٹ کرنے کے بعد جو الفاظ دکھاتا ہے ان میں مسئلہ ہے یا جب نئے اندراجات کرنے ہیں اس میں کوئی دشواری ہے؟
 
مجھے َ " اِس " اردو میں اور رومن میں "is "
"اُس " اردو میں اور رومن میں " us " لکھنا ہے ،،،،مگر وہ پیش اور زیر اُڑا دیتا ہے،،،،،

دوسرے
دو بار تو دکھاتا ہے مگر کنورٹ نہیں کرتا ہے
جب جب کو وہ " جب jab " دکھاتا ہے
 
آپ کی پہلی بات کے لیے تو باقاعدہ ڈکشنری کی ضرورت ہے۔ ایسی ڈکشنری جو معرب ہو۔ دوسرے مسئلے کا حل کر دیا ہے۔ دوبارہ ڈاؤنلوڈ کریں۔
 
رومن میں لکھے ہوئے الفاظ کو تو وہ معرب دکھا دیتا ہے ،،، اگر اُس میں الفاظ ڈالے گئے ہوں تو مگر اردو میں لکھتے وقت ہی وہ اعراب اُڑا دیتا ہے
مثلا :- is , us کو وہ اِس ، اُس ،،،، صحیح سے بتا رہا ہے
لیکن اِس، اُس کو وہ صرف اس کردیتا ہے۔
 
اعراب اڑانے کا سافٹ وئیر کو کہا گیا ہے اس لیے ایسا عمل کرتا ہے۔ سافٹ وئیر کے سورس سے یہ لائنیں ڈیلیٹ کر دینے سے وہ ایسا نہیں کرے گا۔
For Each s In arab
mytext = Replace(mytext, s, "")
Next​
مگر یہ ضروری ہے کیونکہ کنورٹ کرتے وقت ہو سکتا ہے کہ جملے میں بہت سے الفاظ ایسے ہوں جو معرب ہوں۔ تو اس صورت میں اگر اعراب نہ اڑائے اور اعراب والی ڈکشنری بھی نہ ہو تو وہ الفاظ کنورٹ نہیں ہوں گے۔ آپ اپنی سہولت کے لیے ان لائنوں کو ڈیلیٹ کر کے سافٹ وئیر کمپائل کر لیں۔​
 
محمد اسلم

محفلین
اعراب اڑانے کا سافٹ وئیر کو کہا گیا ہے اس لیے ایسا عمل کرتا ہے۔ سافٹ وئیر کے سورس سے یہ لائنیں ڈیلیٹ کر دینے سے وہ ایسا نہیں کرے گا۔
For Each s In arab​
mytext = Replace(mytext, s, "")​
Next​
مگر یہ ضروری ہے کیونکہ کنورٹ کرتے وقت ہو سکتا ہے کہ جملے میں بہت سے الفاظ ایسے ہوں جو معرب ہوں۔ تو اس صورت میں اگر اعراب نہ اڑائے اور اعراب والی ڈکشنری بھی نہ ہو تو وہ الفاظ کنورٹ نہیں ہوں گے۔ آپ اپنی سہولت کے لیے ان لائنوں کو ڈیلیٹ کر کے سافٹ وئیر کمپائل کر لیں۔​
اب تو آج ہی سب فالتو چیزیں اُڑا کر وِژیول اسٹوڈیو انسٹال کرتا ہوں،،،،،،
 
Top