نیا ریکارڈ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
محفل فورم الحمداللہ روز افزوں ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔ کل یعنی 23 اکتوبر 2012 کو ایک دن میں ارسال کیے جانے والےمراسلات کی تعداد کا نیا ریکارڈ ( 1918 )قائم ہوا ہے جو کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

stats_oct_23_2012_zps95f983f8.jpg


اس سے پہلے کا ریکارڈ ان دن میں 1781 مراسلات تھا جو کہ زیادہ پرانا نہیں ہے اور گزشتہ ماہ یعنی ستمبر 2012 کا ہی ہے جیسا کہ ذیل کے سکرین شاٹ میں دکھایا گیا ہے۔

stats_sept_2012_zps9b432b5a.jpg


اگر محفلین کی فعالیت یونہی برقرار رہی تو انشاءاللہ ملین پیغامات کا دوسرا سنگ میل بھی زیادہ دور نہیں ہے۔ :)
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
اچھی بات ہے میں تو کہتا ہوں کوشش کرکے کو ئی گنیزبک ریکارڈ ہی بنالیں

جزاک اللہ برادرم۔ یہ ریکارڈ وغیرہ کی باتیں دوستوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ہیں۔ اردو محفل فورم کا مطمع نظر ہمیشہ مقدار کی بجائے معیار رہا ہے۔ :)
 

وجی

لائبریرین
وعلیکم السلام
نبیل بھائی، کل مراسلے اس لئے زیادہ ہوئے کیونکہ قوم ہماری سالگرہ کا جشن منارہی تھی! ;)
وہ تو ٹھیک ہے جناب
مگر
23 اکتوبر برازیلی فٹ بالر پیلے کا بھی یوم پیدائش ہے
اور آج 24 اکتوبر ویئن رونی کا یوم پیدائش ہے
 

پردیسی

محفلین
یہ بہت اچھی بات ہے اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ یہ مراسلے جیسے بھی ہیں ان سے اردو زبان کو بڑھاوا دینے میں بہت زیادہ مدد مل رہی ہے۔ مگر میں محسوس کرتا ہوں کہ ان مراسلوں میں کام کے مراسلوں کی تعداد خاصی کم ہو تی ہے۔میرا خیال ہے کہ سب کو کوشش یہ بھی کرنی چاہئے کہ سیکھنے سکھانے والی تحریریں زیادہ سے زیادہ لکھیں جائیں تاکہ آنے والے لوگ اس سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں
 

ساجد

محفلین
وہ تو میں نے سب سے چھپا کر رکھا ہوا ہے ناں۔ ایسے ہی ایک غیر اہم سا دن ہے۔
یار آپ سب غلط کہہ رہے ہیں۔ یہ فعالیت سیاست میں شروع ہونے والے نئے ”کھپ خانے“ کی مرہون ہے اور اس کا کریڈٹ مجھے ملنا چاہئیے بمعہ ایوارڈ۔ نبیل بھائی ، میرے لئے ایوارڈ کی سفارش کریں نا!!!۔:)
 

عاطف بٹ

محفلین
یار آپ سب غلط کہہ رہے ہیں۔ یہ فعالیت سیاست میں شروع ہونے والے نئے ”کھپ خانے“ کی مرہون ہے اور اس کا کریڈٹ مجھے ملنا چاہئیے بمعہ ایوارڈ۔ نبیل بھائی ، میرے لئے ایوارڈ کی سفارش کریں نا!!!۔:)
اس پر تو آپ قابل تعزیر بھی ٹھہرائے جاسکتے ہیں۔ :ROFLMAO:
 
Top