Nuance Dragon NaturallySpeaking v12.0 Premium

السلام علیکم
میں نے ڈریگن نیچرلی سپینگ کا نیا وریژن اردو کے لیے ٹیسٹ کیا تو حیرت انگیز طور پر اس نے اردو کے الفاظ ٹائپ کر دئیے۔ کیا اسے کسی نے استعمال کیا ہے ؟
 
انتہا

محفلین
السلام علیکم
میں نے ڈریگن نیچرلی سپینگ کا نیا وریژن اردو کے لیے ٹیسٹ کیا تو حیرت انگیز طور پر اس نے اردو کے الفاظ ٹائپ کر دئیے۔ کیا اسے کسی نے استعمال کیا ہے ؟
بھیا! کہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا؟ کی مارکیٹ میں اس کی سی ڈی آ گئی؟ سسٹم ریکوائرمنٹ کیا ہیں؟
 
کیا ڈریگن نیچرلی نے اردو کی نیٹیو سپورٹ شامل کر دی ہے؟ آخری بار ہم نے استعمال کیا تھا تو اس کی سپورٹ موجود نہیں تھی اور ہم نے ان کے کسٹمر کئیر سے بات بھی کی تھی۔ خیر ہم نے کچھ طریقے ایسے اپنائے تھے کہ اردو کا کام نکال پا رہے تھے گو ہ ایکیوریسی افی کم تھی۔ اس کے لیے ہم نے ان کی بلٹ ان ڈکشنری کو حذف کر کے اپنی ڈکشنری شامل کی تھی۔ :) :) :)
 
مکمل سپورٹ کا تو مجھے معلوم نہیں ہاں لیکن جو الفاظ میں نے ڈالے اس نے آسانی سے سمجھ لیے۔ جیسے میرا نام "عویدص" اور "بسم اللہ " وغیرہ۔ ان کی سائیڈ پر تو لکھا ہے کہ یہ اردو وغیرہ کو سپورٹ کرتا ہے لیکن وہ کوئی لفظ "سیلف سرورس" کا استعمال کر رہے تھے۔ تو یقیناً ان کا مطلب یہ ہی ہوگا کہ آپ خود سے اپنی ڈیکشنری بنا سکتے ہیں۔
یہ تو اب مکمل استعمال کے بعد ہی پتا چل سکتا ہے۔

بھیا! کہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا؟ کی مارکیٹ میں اس کی سی ڈی آ گئی؟ سسٹم ریکوائرمنٹ کیا ہیں؟
معلوم نہیں بھیا کتنی سپیڈ چاہیے۔ میرے پاس آئی۵ مشین ہے تو مجھے زیادہ مسئلہ نہیں ہوتا سپیکس کا:)۔ لیکن میرا ذاتی خیال ہے کہ دو جی بی ریم تو چاہیے ہی ہوگی۔
۔۔ جی ہاں دو چار دن ہی ہوئے ہیں ٹورنٹ پر آئے ہوئے۔ آپ وہاں سےٹرائی کر لیں۔
 
زبردست خبر ہے۔ اب تو ہم ان کے سپورٹ کو فون کر کے شکریہ بھی ادا کریں گے اور کچھ مزید معلومات حاصل کریں گے۔ تب تک دیکھتے ہیں کہ ہماری یونیورسٹی میں اس کے نئے ورژن کی لائسنسنگ کا ہوتا ہے۔ :) :) :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ تو کافی مثبت پیشرفت معلوم ہوتی ہے۔ میری تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ اپنے طور پر نیچرلی سپیکنگ کے نئے ورژن کو اردو املا کروانے کے تجربات کریں اور ان تجربات کے نتائج یہاں شئیر کریں۔ کیا معلوم کہ اردو سپیچ ریکگنیشن کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے والا ہو۔ :)
 
ایک بات جو میں نے نوٹ کی وہ یہ ہے کہ لفظ با لفظ ڈریگن کو ریڈ کروانا ایک مسئلہ ہے جبکہ بااعتبار محاورہ اس کی سپیڈ اور ایکوریسی بہت عمدہ ہی۔ مندرجہ ذیل دو لائنز ڈریگن سے لکھائی جاتی ہیں :)
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ

Untitled.gif
 
arifkarim

معطل
اگر اردو کی اسپورٹ ہے تو پھر زبردست ہے۔ مسئلہ وہی ہے کہ اسکو ایک خاص آواز کیساتھ سیٹ کرنا پڑتا ہے اور وہ خاص آواز ہر شخص کی منفرد ہوتی ہے!
 
شاکر

محفلین
اگر اردو کی اسپورٹ ہے تو پھر زبردست ہے۔ مسئلہ وہی ہے کہ اسکو ایک خاص آواز کیساتھ سیٹ کرنا پڑتا ہے اور وہ خاص آواز ہر شخص کی منفرد ہوتی ہے!
دراصل یہ بھی کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔
میں نے جو تھوڑی سی ٹیسٹنگ کی ہے۔ اس کے مطابق اگر ہم اردو یونیکوڈ الفاظ کے ساتھ ان کی صوتی حالت spoken form انگریزی حروف میں شامل کر دیں تو بغیر آواز ریکارڈنگ کے نوے فیصدی الفاظ ڈریگن ویسے ہی درست پہچان لیتا ہے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے ہمیں ڈریگن کو انگریزی کا ہر ہر حرف آواز کی صورت میں ریکارڈ کروانا نہیں پڑتا۔ وہ انگریزی الفاظ کے حروف سے صوتی حالت خودبخود کشید کر لیتا ہے اور اس کو آپ کی آواز کے ساتھ میچ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن انگریزی میں الفاظ اور ان کی صوتی حالت میں کوئی فرق نہیں ہوتا یا بہت کم ہوتا ہے۔

اردو یونیکوڈ سے ظاہر ہے کہ ڈریگن خودبخود صوتی حالت کشید نہیں کر سکتا۔ اس لئے ہمیں ہر یونیکوڈ لفظ کے ساتھ اس کی صوتی حالت داخل کرنی پڑتی ہے۔ کچھ اس طرح سے:
لفظ
ژالہ باری zala bari
نمود namood

وغیرہ۔
تو آواز کسی کی بھی ہو ۔ ڈریگن سے امید ہے کہ وہ نوے فیصدی درست طور پر اردو الفاظ کی شناخت بھی کر لے گا۔ درج بالا قسم کی فائل کو ڈریگن کی ڈکشنری میں خودکار طور پر کیسے ڈالا جا سکتا ہے یہ بھی ماہرین ہی بتا سکتے ہیں، مجھے ایسا کوئی طریقہ نظر نہیں آیا۔ میں نے مینولی الفاظ داخل کر کے ٹیسٹ کیا ہے۔ لیکن خراب کوالٹی مائیک کی وجہ سے نتائج کے بارے میں فی الوقت نہیں کہہ سکتا۔ آئندہ چند روز میں میری نوٹ بک واپس آ جائے گی تو اسی پر ٹیسٹ کر کے بتا سکوں گا۔
یہ بھی چیک کر چکا ہوں کہ اس ورژن میں واقعی اردو کی سپورٹ موجود ہے۔ گویا ڈکشنری میں براہ راست اردو لکھی جا سکتی ہے۔

ورژن 11 والے دھاگے میں جو طویل بحث چلی تھی۔ وہ یہاں تک پہنچ کر بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گئی کہ اردو یونیکوڈ کے رومن متبادل کے لئے کیا اسٹینڈرڈ بنائے جائیں؟
جبکہ ڈریگن کے اس ورژن 12 میں رومن متبادل والی بحث کی ضرورت ہی نہیں کیونکہ ڈریگن ڈکشنری کی حد تک اردو الفاظ کی سپورٹ دکھا رہا ہے۔

البتہ یہ سپورٹ ابھی ادھوری ہے۔ کیونکہ اگر ڈکشنری کو ایکسپورٹ کیا جائے تو اینکوڈنگ UTF8 نہ ہونے کی وجہ سے بس سوالیہ نشان ہی نظر آتے ہیں۔

ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ پریمئم ورژن کے بجائے پروفیشنل ورژن میں ڈکشنری وغیرہ کیلئے اچھے فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔ لیکن پروفیشنل ورژن ابھی تک شاید "آیا" نہیں ہے۔
 
انتہا

محفلین
شاکر بھائی، یہ سافٹ ویئر اردو کیسے لکھتا ہے؟ کیا اس کے ٹرینر آپشن میں جا کر اسے کچھ سکھانا پڑتا ہے؟ یا رومن الفاظ والی ڈکشنری شامل کرنی پڑتی ہے۔
اس کا لینگویج سپورٹ کا آپشن کہاں ہوتا ہے؟
 
شاکر

محفلین
شاکر بھائی، یہ سافٹ ویئر اردو کیسے لکھتا ہے؟ کیا اس کے ٹرینر آپشن میں جا کر اسے کچھ سکھانا پڑتا ہے؟ یا رومن الفاظ والی ڈکشنری شامل کرنی پڑتی ہے۔
اس کا لینگویج سپورٹ کا آپشن کہاں ہوتا ہے؟
آسان ہے۔
اس کی ڈکشنری میں جائیں۔ الفاظ کی جگہ اردو یونیکوڈ میں لفظ لکھیں اور اس کے آگے اسپوکن فارم کی جگہ انگریزی حروف میں اس کی صوتی حالت داخل کر دیں۔
اب ڈریگن سے نوے فیصد امید ہے کہ اسپوکن فارم چونکہ انگریزی حروف میں داخل کی گئی ہے تو وہ اسے درست پہچان لے گا اور جب وہ لفظ سنے گا تو اردو یونیکوڈ میں لکھے گا۔
اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر اس لفظ کو اپنی آواز میں ٹرین کروانا ہوگا۔ تب صد فیصد کام پکا۔ اب وہ لفظ ہمیشہ درست طور پر یونیکوڈ میں کنورٹ ہو جائے گا۔
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم
بہت خوب جناب
میں نے سابقہ ورژن 10.5 میں کافی سارے الفاظ ٹریننگ کروائی تھی مگر رزلٹ کوئی اتنا بہتر نہیں آرہا تھا اب نیا ورژن ٹرائی کرتا ہوں
 
Top