پلاسٹک کے شاپنگ بیگز ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
پلاسٹک کے شاپنگ بیگز ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ بنتے ہیں - پلاسٹک کے لفافوں کا بے تحاشہ اور بلاوجہ استعمال گندگی اور آلودگی کی ایک اہم وجہ ہے- کیا آپ ان کا استعمال ترک یا
کم سے کم کرسکتے ہیں؟
plastic-bags.png

plasticbagban.jpg
 
زبیر مرزا

محفلین
آپ تمام احباب کا متفق ہونے اور اس میں دلچسپی لینے کا شکریہ - میرا ارادہ کپڑے کے تھیلے ڈئیزائین کرنے کا ہے کہ ان پر
مختلف پیغامات پرنٹ ہوں تو یہ دلکشی اورتوجہ کا باعث بنیں گے - کچھ دوست کراچی میں ماحولیات کے حوالے سے کام کررہے ہیں
تو ان شاءاللہ ہم ان کپڑے کے تھیلوں کی ترویج اورپرنٹنگ کا کام کریں گے :) کچھ ڈئیزائین پیش ہیں
Bagpak.jpg
 
زبیر مرزا

محفلین
زبردست کام شروع کیا ہے زحال بھائی آپ نے۔
میں نے نہیں یہ کام تو میرے بھائی اوراس کے دوستوں نے شروع کیا ہے کراچی میں - پچھلی بار کراچی گیا تھا تو یہ لوگ
اس میں کافی ایکٹیوتھے تو اس باران شاءاللہ میں بھی اس میں حصہ لوں گا -
برسبیل تذکرہ شمشاد بھائی میں کل ان شاءاللہ پاکستان جارہا ہوں :)
 
زبیر مرزا

محفلین
خیریت سے جائیں۔ کب تک پاکستان میں رہنے کا ارادہ ہے؟
خیریت ہی خیریت ہے اللہ کے کرم سے - شمشاد بھائی اس بار پورے ایک ماہ رہوں گا :) اوراکتوبر30 کو واپسی ہوگی
ایک عرصے بعد ایک مہینہ ملا ہے ورنہ تو دو ڈھائی ہفتے کی ہی چھٹی ملتی ہے
 
اشتیاق علی

لائبریرین
بہت خوب ۔ ماحول کو بچانے کی ادنی سی کوشش ۔ مگر بڑے فائدے والی۔
پہلے زمانے میں لوگ اشیا جو کھانے پینے والی ہیں ان کے لیے برتن وغیرہ لیکر جاتے تھے۔ اور سبزی اور دوسری قسم کی اشیاء کے لیے ایسے تھیلے ہوتے تھے۔ مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ رواج ختم ہو گیا اور یہ شاپنگ بیگ ایسے رائج ہوئے (میں تو کہوں گا کہ مسلط ہوئے) کہ جان چھوڑنے کا نام نہیں لیتے ۔
آپ کے بھائی اور ان کے دوستوں کو میری طر ف سے مبارکباد کہ انہوں نے کچھ اچھا کرنے کی کوشش کی جس سے ماحول صاف ستھرا رہے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
اشتیاق بھائی سب سے غلط بات جو ہے وہ یہ کہ دودھ والا تک گھردودھ دے کرجاتا ہے تو پلاسٹک کی تھیلی میں -
گھرکے اندرسے دودھ کابرتن لانے کی زحمت بھی نہیں ہوتی اب- کس قدراچھی لگتی ہیں کھجورکے پتوں کی ٹوکریا اور کپڑے کے
تھیلے - کراچی میں امپریس مارکیٹ میں کافی سستے کپڑے کے بنے تھیلے مل جاتے ہیں اور ٹوکریاں بھی دستیاب ہوتی ہیں
دوسرے شہروں میں بھی ایسے تھیلے مل جاتے ہوں گے- کبھی غور کریں بازارمیں لوگوں کے ہاتھوں میں کئی کئی پلاسٹک بیگزہوتے ہیں
اوران میں جواشیاءہوتی ہیں باآسانی ایک کپڑے کے تھیلے یا ٹوکری میں آسکتی ہیں-
بارش کی صورت میں یہ پلاسٹک کے بیگز نکاسی آب میں روکاوٹ کی بڑی وجہ بنتے ہیں اورجگہ جگہ پانی جمع ہوکرآلودگی اوربیماریوں
کا سبب بنتا ہے-اگر انفرادی طورپر کوشش سے ہم ان پلا سٹک کے تھیلوں سے نجات حاصل کرسکت ہیں
 
زحال بھائی اس طرح کا کوئی بھی کام ہے وہ مل جل کر اور خوش اسلوبی سے ہو تو کافی مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
مگر ہمارے یہاں عوام میں زیادہ تر طبقہ ایسا ہے جو تھیلا لے جانا توہین سمجھتا ہے یہ کہتے ہوئے کہ بندہ تھیلا اٹھائے اچھا نہیں لگتا۔
جہاں تک آپ کے بھائی کی بات ہے تو انہوں نے ایک اچھا کام شروع کیا ہے اور دوست احباب کو بھی اس کی دعوت دی ہے اور بہت سے دوست یقینا اس کام میں ہاتھ بھی بٹا رہے ہوں گے۔ اس کے حکمت عملی اختیار کرنی چاہئے تاکہ مل جل کر چھوٹی چھوٹی چیزوں سے پرہیز کر کے اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کی جائے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
آپ تمام احباب کا متفق ہونے اور اس میں دلچسپی لینے کا شکریہ - میرا ارادہ کپڑے کے تھیلے ڈئیزائین کرنے کا ہے کہ ان پر
مختلف پیغامات پرنٹ ہوں تو یہ دلکشی اورتوجہ کا باعث بنیں گے - کچھ دوست کراچی میں ماحولیات کے حوالے سے کام کررہے ہیں
تو ان شاءاللہ ہم ان کپڑے کے تھیلوں کی ترویج اورپرنٹنگ کا کام کریں گے :) کچھ ڈئیزائین پیش ہیں
Bagpak.jpg
چندڈیزائن شجرکاری کے بھی شامل کیجیے۔
 
الشفاء

لائبریرین
بہت اچھا کام۔۔۔ بہت خوب پیغام۔۔۔ ہم سب کے لئے۔۔۔

ان شاءاللہ اس پیغام کو ذہن میں رکھیں گے۔۔۔

اللہ عزوجل آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔۔۔ بہت شکریہ۔۔۔
 
Top