تبادلہ خیال پائتھون پر تبصرے

محب علوی کیا یہاں Programming Paradigms کے بارے میں بھی تجاویز و مشورے لیے جا سکتے ہیں؟ یا صرف پائتھون کے بارے میں ہی سوال جواب ہوں گے؟

بالکل ہو سکتا ہے مگر اگر بات اگر تھوڑا ہٹ جائے تو الگ دھاگہ کھولا جا سکتا ہے۔ کوئی قید نہیں کہ پائتھون کا دھاگہ چل رہا ہے تو کسی اور موضوع یا تکنیک پر بات نہیں ہو سکتی۔

میں خود SQL پر ایک دھاگہ پہلے کھول چکا ہوں۔ تھوڑا بہت ذکر کہیں Data warehousing کا بھی کیا ہے۔

BI پر جلد ایک دھاگہ کھولنے کا ارادہ ہے۔

اس کے علاوہ big data پر بھی انشاءللہ بات ہوگی۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
تو پھر Programming Paradigms پر کب اور کہاں دھاگہ کھول رہے ہیں۔
میں یہ اسرار اس لیے کر رہا ہوں کہ پروگرامنگ کی فیلڈ کو تو ابھی دور سے ہی دیکھا ہے اس لیے اس کی بیسک چیزوں کے بارے میں پڑھنا چاہتا ہوں اور پروگرامنگ کنسیپٹ بھی کلیئر کرنا چاہتا ہوں۔ یہ چیزیں کلیئر ہو جائیں تو پھر امید کرتا ہوں کہ تھوڑی بہت سوجھ بوجھ رکھ پاؤں گا۔
 
اس پر ابھی میں دھاگہ نہیں کھول سکتا کیونکہ یہ ایک محنت طلب کام ہوگا اور بنیادی موضوعات سے آگے کی چیز ہے۔ اگر آپ ایک زبان سیکھ لیں تو آپ کے بہت سے شکوک اور ابہام دور ہو جاتے ہیں۔ دوسرا
Programming Paradigms کی تعداد اچھی خاصی ہے اور ضروری نہیں کہ آپ کا واسطہ دو تین سے زیادہ سے پڑے۔ ایسا بھی ہوتا ہےکہ ایک دو ہی کی ضرورت پڑتی ہے۔ بہت دفعہ ایسا ہوگا کہ آپ کسی مخصوص​
Programming Paradigms کے تحت کام کر رہے ہوں گے اور آپ کو اس کا نام معلوم نہیں ہوگا۔ اس پر اتنا زور دینے کی میرے خیال میں ضرورت نہیں۔​
 

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم،

محب علوی بھیا۔۔۔۔! یہ بتائیے کہ پائتھون کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے اور سب سے زیادہ کارآمد Modules کون کون سے ہیں۔

جیسا کہ آپ نے بتایا کہ Modules میں ہم اپنے فنکشن اور ویری ایبل بنا کر ذخیرہ کر سکتے ہیں تو پھر انہیں کال کرنے کے لئے کیا وہی ڈاٹ میتھڈ ہی استعمال ہوگا۔ فنکشن کو کیسے کال کیا جا سکے گا اور متغیر کو کیسے؟

دوسری بات یہ کہ جب پائتھون کی کوئی فائل براہِ راست کھولی جائے تو وہ کمانڈ لائن موڈ پر کھلتی ہے، اس کا ڈیفالٹ پروگرام GUI موڈ پر کیسے کیا جائے کہ وہ ڈبل کلک پر ڈائریکٹ پائتھون شیل میں کھلے؟؟؟؟
 

عثمان

محفلین
چلیے جیسے آپ کی خوشی !

دراصل ہم سب سے آخری بینچ پر اکیلے بیٹھے ہوئے ہیں ۔ اس لئے آپ کو پھر سے دعوتِ پائتھون دی تھی۔ :)
پائتھون سے تو مجھے ڈر ہی لگے ہے۔ موقع پا کر ہی میں آخری بنچ سے نیویں نیویں ہو کر بیرونی دروازہ کا رخ کروں گا۔ :)
 
Top