تبادلہ خیال پائتھون پر تبصرے

میں نے شروع سے شروع کیا مگر کچھ سمجھ نہیں آ رہا ہے۔ اس ویب سائٹ http://www.pythontutor.com/visualize.html#mode=display پر بھی گیا مگر کچھ بھی پلے نہیں پڑا۔ اب کیا کروں؟

مقدس کے لیے جو دھاگہ کھولا ہے اس میں آپ بھی جس قسم کا بھی بنیادی سوال ہے وہ کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ کو محمد احمد نے پیغامات پڑھنے اور سیکھنے کے لیے ایک راہ دکھائی ہے۔

پائتھون کیا ہے اور اس میں کیا کیا ہے اس پر پورا دھاگہ چل رہا ہے اور آگے چل کر موضوعات پر علیحدہ علیحدہ دھاگے بھی تشکیل پا رہے ہیں۔

آپ بلاتکلف سوال کر سکتے ہیں مگر پہلے اس زمرے میں ہی موجود دھاگوں کو پڑھنا شروع کریں اور پھر لکھیں کہ یہ جو لکھا ہے اس میں یہ چیز سمجھ نہیں آئی۔
 
Top