آپ کے نام کا مطلب اور اثر

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہاہاہاہاہا...نہیں ناعمہ..ایسا نہیں ہے .ٹہنا نا گواہ ڈڈو..(ہمارےچھچھ ایریا میں ٹہن اُس نہرکو بولتےہیں جو گاؤں میں پانی اکھٹا ہونےسےبن جاتی ہےاور ڈڈو.مینڈک کو)اسی لیے اردومیں عیسی کا گواہ موسی اور پنجانی میں ٹہنا نہ گواہ ڈڈو...lollllll
اچھا واقع :confused2:
 

محمداحمد

لائبریرین
میرا نام ناعمہ ہے اور میرے نام کا مطلب ہے سونے والی ۔ ہی ہی ہی
آگے مقدس سے پوچھ لیں مقدس بتاؤ تو میں کوئی سوتی ہوں ؟:rolleyes:

ہممم۔۔۔۔! ویسے یہاں ناعمہ کا مطلب کچھ اور ہے۔

سورۃ غاشیہ میں بھی یہ لفظ ہے، وہاں بھی اس کا مطلب شادمان یا خوش وغیرہ بنتا ہے۔

آپ کا نام عربی لفظ ہی ہےنا؟
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
یہ الٹا ہے ہو گیا ہے نا ، دوسرا والا مطلب مجھ پہ ٹھیک ہے ، جب کے پہلا والا تو کہیں فٹ نہیں آتا عینی ۔
نہیں آپ کا نام عکاسی کرتا ہے آپ کی وہ ایسے کہ آپ کا دل بادشاہ دل ہے اور بادشاہ دل تروتازہ رہتے ہیں آسودہ۔
 
وہ تو پرانی پاتیں ہیں اب پاکیشیا کو اپنی پڑی ہے اور ایکس ٹو نے عمران کو ملکوں ملکوں چکر کٹوا رکھے ہیں :ROFLMAO:
اب عمران صاحب نے ریٹائرمنٹ لے کر پاکستان میں سکونت اختیار کرلی ہے۔ اورشناخت چھپانے کی غرض سے خود کو پاکستانی کہلاتے پھر رہے ہیں۔ :ROFLMAO:
 

نایاب

لائبریرین
آپ کے نام کا مطلب قیمتی پتھر نہیں ہے۔ بلکہ ایک قیمتی پتھر کا نام نیلم ہے جس کو یاقوت بھی کہتے ہیں۔ (نیلگوں روشنی دینے والا پتھر، یاقوتی)
محترم بھائی آپ نے " نیلم اور یاقوت " کو اک ہی جواہر میں گنا ۔ جبکہ یہ دونوں الگ الگ جواہر ہیں ۔

نیلم
نیلا صاف شفاف چمکدار ۔ نیلم جسے سنسکرت میں نیلا ، انگریزی میں سیفائر اور فارسی عربی میں یا قوت ارزق کہتے ہیں نہایت ہی وعمدہ نیلگوں جواہر ہے ۔ اس کی چمک دمک اور آسمانی نیلی رنگت دل کو بہت بھاتی ہے۔ یہ جواہر زمانہ قدیم سے مشہور چلا آرہا ہے ۔ ایک مہانیل نامی نیلم ہوتا ہے۔ جسے اگر اس سے سو حصہ زیادہ دودھ میں ڈال دیں تو اس کی چمک سے دودھ نیلے رنگ کا دکھلائی دیتا ہے۔ ایک اندر نیل نامی نیلم ہوتا ہے ۔ سبز ین نیلا یا نیلا مائل سبزی ۔ (۲)لال پن نیلا ، (۳) خوب نیلا یعنی گہرا نیلگوں ، اہل عرب و فارس نیلم کویا قوت ارزق کہتے ہیں لیکن فی الحقیقت یہ یا قوت سے ایک علیحدہ جواہر ہے
اصلی نیلم کا رنگ نیلا ہے جس کے باعث یہ نیلم کہلاتا ہے پھر بھی کئی ایک رنگوں کی جھلک ان میں ظاہر ہوتی ہے۔ نیلم کا رنگ آسمانی نیلگوں اور یا قوت کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔ نیلم کا رنگ مادہ کروپ ( ایک مشہور عنصر) کی ترکیب کے باعث ہوتا ہے۔ گرمی کے تاب سے سفید اور زردی مائل نیلم سفید ہو جاتے ہیں لیکن مشرقی نیلم کا رنگ گیس کی روشنی کے آگے ایسا ہی رہتا ہے۔
یاقوت

یا قوت معدنی جواہر ہے جوکہ اپنے معدن میں گندھک اور خالص پارے سے بنتا ہے۔
نہایت سرخ شفاف چمکدار ۔ انگریزی میں روبی اور ہندی میں مانک کہتے ہیں۔بڑا بیش قیمت جواہر ہے۔ یہ ندرت رنگت اور خوش و ضعی کے باعث سب جواہرات سے افضل گنا جاتا ہے اور نہایت ہی قبول نظر ہے۔اس کو شب چراغ بھی کہتے ہیں۔
یہ صرف الماس سے کاٹا جاسکتا ہے۔یہ نیلم ، زمرد ،پکھراج ، بھیکہم کو کاٹ سکتا ہے۔اس کا رنگ قرمزی ، کبوتر کے خون سا سرخ اور ارغوانی رنگ مائل ہوتا ہے۔سرخ رنگ یا قوت کو گرمی دی جائے تو اس کی چمک بڑھتی ہے ۔ اور سرخی مائل سفید رنگ یاقوت کو گرمی پہنچانے سے سرخ ہو جاتا ہے۔
نیلم نام کا نسوانی معنی یہ لیاجائے گا کہ
خوبصورت دل کو بھانے والی صاف شفاف ہستی
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
نہیں آپ کا نام عکاسی کرتا ہے آپ کی وہ ایسے کہ آپ کا دل بادشاہ دل ہے اور بادشاہ دل تروتازہ رہتے ہیں آسودہ۔
ٹھیک ہے اب ہم تبدیل کر لیتے ہیں اپنے نام کا مطلب پھر ، اور کیا ہو سکتا ہے ، لیکن سونا تو پھر بھی نہیں چھوڑنا میں نے ۔
 
Top