آپ کے نام کا مطلب اور اثر

محمداحمد

لائبریرین
ویسے جب بھی 'نام' کا ذکر آتا ہے تو ہمیں فرازؔ صاحب کا یہ شعر ضرور یاد آتا ہے۔
ہم کو اچھا نہیں لگتا کوئی ہم نام ترا
کوئی تم سا ہو تو پھر نام بھی تم سا رکھے
 
محمداحمد

لائبریرین
اور ایسا کیوں لگتاہے آپ کو؟

کیونکہ اگر آپ کا نام "دنیا کا سب سے بہترین انسان" رکھ دیا جائے تب بھی آپ صرف نام رکھنے سے تو ایسے نہیں ہو سکتے نا۔۔۔!

اور ہم تو ہیں بے کار، ناکارہ اور ۔۔۔۔۔

سب نہیں بتاؤں گا۔ :D
 
حسان خان

لائبریرین
میرا نام حسان ہے، یہ عربی الاصل لفظ ہے اور اس کا مطلب ہے: بہت خوب، بہت اچھا
درمیانہ نام ضیاء ہے۔ یہ بھی عربی کا ہی لفظ ہے جس کا مطلب ہے: روشنی
 
نیلم

محفلین
کیونکہ اگر آپ کا نام "دنیا کا سب سے بہترین انسان" رکھ دیا جائے تب بھی آپ صرف نام رکھنے سے تو ایسے نہیں ہو سکتے نا۔۔۔ !

اور ہم تو ہیں بے کار، ناکارہ اور ۔۔۔ ۔۔

سب نہیں بتاؤں گا۔ :D
اصل تو وہ ہوتاہےکہ دوسرےآپ کے بارے میں کیا کہتےہیں...اور میرا نہیں خیال کےکوئی دوسرا آپ کے بارئے میں ایسا بولتا ہوگا.بےشک بہترین انسان ،نام رکھنےسے بہترین انسان نہیں بن سکتےلیکن ایسا ہوبھی سکتاہے
 
نیلم

محفلین
میرا نام حسان ہے، یہ عربی الاصل لفظ ہے اور اس کا مطلب ہے: بہت خوب، بہت اچھا
درمیانہ نام ضیاء ہے۔ یہ بھی عربی کا ہی لفظ ہے جس کا مطلب ہے: روشنی
نام اور مطلب دونوں اچھےہیں ..اور اثر کے بارے میں آپ کو کیا لگتاہے؟
 
محمداحمد

لائبریرین
اصل تو وہ ہوتاہےکہ دوسرےآپ کے بارے میں کیا کہتےہیں...اور میرا نہیں خیال کےکوئی دوسرا آپ کے بارئے میں ایسا بولتا ہوگا.بےشک بہترین انسان ،نام رکھنےسے بہترین انسان نہیں بن سکتےلیکن ایسا ہوبھی سکتاہے

اب آپ دوسروں کو اُکسائیں مت کہ وہ ہمارے بارے میں کچھ کہنا شروع ہو جائیں۔ :D
 
Top